طارق شاہ

  1. طارق شاہ

    جوش ملیح آبادی :::::پِھر سُوئے عقل، جوشِؔ سُخن داں کب آئے گا::::: Josh -Maleehabadi

    جوشؔ مَلِیح آبادی پِھر سُوئے عقل، جوشِؔ سُخن داں کب آئے گا کنعاں کی سمت، یوسفِ کنعاں کب آئے گا صُبحِ وَطن کے خیمۂ افسُردہ کی طرف وہ، پائمالِ شامِ غرِیباں کب آئے گا پِھر نجدِیوں کے دشت سے، یُونانِیوں کی سمت وہ شاعرِ مُدبِّرِ دَوراں کب آئے گا سُونی پڑی ہے سَلطَنَتِ عِلم و آگَہی پِھر اِس طرف،...
  2. طارق شاہ

    جوش ملیح آبادی ::::: مَیں غُرفۂ شب، وقتَِ سَحر کھول رہا ہُوں::::: Josh -Maleehabadi

    جوشؔ ملیح آبادی مَیں غُرفۂ شب، وقتَِ سَحر کھول رہا ہُوں ہنگامِ سفر، زادِ سفر کھول رہا ہُوں اِس منزلِ آسودَگئ شب نَم و یَخ میں آغوش، سُوئے برق و شرر کھول رہا ہُوں اُس وقت، کہ جب یاس مُسلّط ہے فَضا پر مَیں، طائرِ اُمید کے پَر کھول رہا ہُوں جب آیۂ والشمس سے جُنباں ہے لَبِ صُبح مَیں، بابِ...
  3. طارق شاہ

    شفیق خلش :::::: وہ سُکُوت، اپنے میں جو شور دَبا دیتے ہیں:::::: Shafiq-Khalish

    غزل وہ سُکُوت، اپنے میں جو شور دَبا دیتے ہیں جُوں ہی موقع مِلے طُوفان اُٹھا دیتے ہیں خواہِشیں دِل کی اِسی ڈر سے دَبا دیتے ہیں پیار کرنے پہ یہاں لوگ سَزا دیتے ہیں چارَہ گر طبع کی بِدعَت کو جِلا دیتے ہیں ٹوٹکا روز کوئی لا کے نیا دیتے ہیں آشنا کم لَطِیف اِحساسِ محبّت سے نہیں لیکن اسباب تماشہ...
  4. طارق شاہ

    مصحفی شیخ غلام ہمدانی ::::::جی میں سمجھے تھے کہ دُکھ درد یہ سب دُور ہُوئے::: Shaikh Ghulam Hamdani Mushafi

    غزل غلام ہمدانی مصحفیؔ جی میں سمجھے تھے کہ دُکھ درد یہ سب دُور ہُوئے ہم تو اِس کُوچے میں آ، اور بھی مجبُور ہُوئے کل جو ہم اشک فشاں اُ س کی گلی سے گُزرے سینکڑوں نقشِ قدم خانۂ زنبُور ہُوئے پُھول بادام کے پیارے مُجھے لگتے ہیں، مگر تیری آنکھوں کے تئیں دیکھ کے مخمُور ہُوئے دِل پہ از بس کہ...
  5. طارق شاہ

    مصحفی شیخ غلام ہمدانی :::::: ہم تو سمجھے تھے کہ ناسورِ کُہن دُور ہُوئے::::: Shaikh Ghulam Hamdani Mushafi

    غزل غلام ہمدانی مُصحفیؔ امروہوی ہم تو سمجھے تھے کہ ناسورِ کُہن دُور ہُوئے تازہ اِس فصل میں زخموں کے پِھر انگُور ہُوئے سَدِّ رہ اِتنا ہُوا ضُعف، کہ ہم آخرکار! آنے جانے سے بھی اُس کُوچے کے معذُور ہُوئے رشک ہے حالِ زُلیخا پہ، کہ ہم سے کم بخت خواب میں بھی نہ کبھی وصل سے مسرُور ہُوئے بیچ سے اُٹھ...
  6. طارق شاہ

    پریم گوپال مِتل::::::رنگینئ ِ ہَوَس کا وَفا نام رکھ دِیا::::::GOPAL- MITTAL

    غزل گوپال متل رنگینئ ِ ہَوَس کا وَفا نام رکھ دِیا خوددَاریِ وَفا کا جَفا نام رکھ دِیا اِنسان کی ، جو بات سمجھ میں نہ آسکی! اِنساں نے اُس کا ، حق کی رضا، نام رکھ دِیا خود غرضِیوں کے سائے میں پاتی ہے پروَرِش اُلفت، کہ جِس کا صِدق و صَفانام رکھ دِیا بے مہرئِ حَبِیب کا مُشکِل تھا اعتراف یاروں...
  7. طارق شاہ

    غالب مرزا اسدؔاللہ خاں :::::تُجھ سے جو اِتنی اِرادت ہے، تو کِس بات سے ہے؟ :::::: Assadullah KhaN Ghalib

    غزل مِرزا اسدؔاللہ خاں غالبؔ نُصرَتُ المُلک بَہادُر ! مُجھے بتلا ،کہ مُجھے تُجھ سے جو اِتنی اِرادت ہے، تو کِس بات سے ہے؟ گرچہ تُو وہ ہے کہ، ہنگامہ اگر گرم کرے رونَق ِبزٗمِ مَہ و مہر تِری ذات سے ہے اور مَیں وہ ہُوں کہ، گر جی میں کبھی غَور کرُوں غیر کیا، خُود مُجھے نفرت مِری اَوقات سے ہے...
  8. طارق شاہ

    غالب مرزا اسدؔاللہ خاں ::::: دیوانگی سے دَوش پہ زنّار بھی نہیں :::::: Assadullah KhaN Ghalib

    غزل مِرزا اسدؔاللہ خاں غالبؔ دیوانگی سے دَوش پہ زنّار بھی نہیں یعنی ہمارے جَیب میں اِک تار بھی نہیں دِل کو نیازِ حسرتِ دِیدار کر چُکے دیکھا تو، ہم میں طاقتِ دِیدار بھی نہیں مِلنا تِرا اگر نہیں آساں، تو سہل ہے ! دُشوار تو یہی ہے کہ، دُشوار بھی نہیں بے عِشق عُمر کٹ نہیں سکتی ہے، اور یاں طاقت...
  9. طارق شاہ

    شفیق خلش ::::::لالا کے چشمِ نم میں مِرے خواب تھک گئے:::::: Shafiq-Khalish

    غزل لالا کے چشمِ نم میں مِرے خواب تھک گئے جُھوٹے دِلاسے دے کےسب احباب تھک گئے یادیں تھیں سَیلِ غم سے وہ پُرآب تھک گئے رَو رَو کے اُن کے ہجر میں اعصاب تھک گئے خوش فہمیوں کےڈھوکے ہم اسباب تھک گئے آنکھوں میں بُن کے روز نئے خواب تھک گئے جی جاں سے یُوں تھے وصل کو بیتاب تھک گئے رکھ کر خیالِ خاطر و...
  10. طارق شاہ

    حسرت موہانی ::::::شُکرِالطاف نہیں، شکوۂ بیداد نہیں:::::::Hasrat -Mohani

    غزل مولانا حسرتؔ موہانی شُکرِالطاف نہیں، شکوۂ بیداد نہیں کُچھ ہَمَیں تیری تمنّا کے سِوا یاد نہیں گیسوئے دوست کی خوشبُو ہے دوعالَم کی مُراد آہ! وہ نِکہتِ برباد، کہ برباد نہیں محوِ گُل ہیں یہ عنادل، کہ چَمن میں گویا خوف گُلچِیں کا نہیں، خطرۂ صیّاد نہیں جان کردی تھی کسی نے تِرے قدموں پہ نِثار...
  11. طارق شاہ

    کلیم عاجز ::::::یہ سمندر ہے، کنارے ہی کنارے جاؤ!::::: . Kalim Ahmed Ajiz

    غزل کلِیم عاجؔز یہ سمندر ہے، کنارے ہی کنارے جاؤ! عِشق ہر شخص کے بس کا نہیں پیارے، جاؤ یُوں تو مقتل میں تماشائی بہت آتے ہیں آؤ اُس وقت ،کہ جِس وقت پُکارے جاؤ دِل کی بازی لگے، پھر جان کی بازی لگ جائے عِشق میں ہار کے بیٹھو نہیں ، ہارے جاؤ کام بن جائے، اگر زُلفِ جنُوں بن جائے! اِس لیے...
  12. طارق شاہ

    ظہُور نظرؔ ::::::صحرا میں گھٹا کا مُنتظر ہُوں :::::ZUHOOR -NAZAR

    غزل ظہُور نظرؔ صحرا میں گھٹا کا مُنتظر ہُوں پھر اُس کی وَفا کا مُنتظر ہُوں اِک بار نہ جس نے مُڑ کے دیکھا اُس جانِ صَبا کا مُنتظر ہُوں بیٹھا ہُوں درُونِ‌‌ خانۂ غم سیلابِ بَلا کا مُنتظر ہُوں جاں آبِ بَقا کی کھوج میں ہے مَیں مَوجِ فَنا کا مُنتظر ہُوں کُھل جاؤں گا اپنے آپ سے مَیں مانُوس...
  13. طارق شاہ

    غلام ربّانی تاباںؔ:::::ہر سِتم لُطف ہے، دِل خُوگرِ آزار کہاں :::::Ghulam- Rabbani- TabaN

    غزل غلام ربّانی تاباںؔ ہر سِتم لُطف ہے، دِل خُوگرِ آزار کہاں سچ کہا تُم نے، مُجھے غم سے سَروکار کہاں دشت و صحرا کے کُچھ آداب ہُوا کرتے ہیں کیوں بَھٹکتے ہو، یہاں سایۂ دِیوار کہاں بادۂ شوق سے لبریز ہے ساغر میرا کیسے اذکار ، مُجھے فُرصتِ افکار کہاں کیوں تِرے دَور میں محرُومِ سزا ہُوں، کہ...
  14. طارق شاہ

    نظیر اکبرآبادی ::::::ہو کیوں نہ تِرے کام میں حیران تماشا::::::Nazeer-Akbarabadi

    غزل نظیؔر اکبر آبادی ہو کیوں نہ تِرے کام میں حیران تماشا یا رب ! تِری قُدرت میں ہےہر آن تماشا لے عرش سےتا فرش نئے رنگ، نئے ڈھنگ ہر شکل عجائب ہے، ہر اِک شان تماشا افلاک پہ تاروں کی جَھلکتی ہے طلِسمات اور رُوئے زمیں پر گُل و ریحان تماشا جِنّات، پَری، دیو، ملک، حوُر بھی نادر اِنسان عجوبہ ہیں...
  15. طارق شاہ

    شفیق خلش ::::::ہو خیال ایسا جس میں دَم خَم ہو:::::: Shafiq-Khalish

    غزل ہو خیال ایسا جس میں دَم خَم ہو شاید اُس محوِیّت سے غم کم ہو پھر بہار آئے میرے کانوں پر! پھر سے پائل کی اِن میں چھم چھم ہو اب میسّر کہاں سہولت وہ ! اُن کو دیکھا اور اپنا غم کم ہو ہاتھ چھوڑے بھی اِک زمانہ ہُوا اُس کی دُوری کا کچھ تو کم غم ہو مِلنےآتے بھی ہیں، تو ایسے خلشؔ! جیسے، دِل اُن...
  16. طارق شاہ

    شفیق خلش :::::: کُھلے بھی کُچھ، جو تجاہُل سے آشکار کرو!::::::Shafiq -Khalish

    غزل شفیق خلشؔ کُھلے بھی کُچھ، جو تجاہُل سے آشکار کرو! زمانے بھر کو تجسّس سے بیقرار کرو لکھا ہے رب نے ہمارے نصیب میں ہی تمھیں قبول کرکے، محبّت میں تاجدار کرو نہ ہوگی رغبتِ دِل کم ذرا بھی اِس سے کبھی! بُرائی ہم سے تُم اُن کی، ہزار بار کرو یُوں اُن کے کہنے نے چھوڑا نہیں کہیں کا ہَمَیں مَیں لَوٹ...
  17. طارق شاہ

    کلیم عاجز ::::::بڑی طَلب تھی ، بڑا اِنتظار ،دیکھو تو! ::::: . Kalim Ahmed Ajiz

    غزل کلِیم عاجِزؔ بڑی طَلب تھی بڑا اِنتظار، دیکھو تو بہار لائی ہے کیسی بہار، دیکھو تو یہ کیا ہُوا، کہ سلامت نہیں کوئی دامن چَمن میں پُھول کِھلے ہیں کہ خار، دیکھو تو لہُو دِلوں کا چراغوں میں کل بھی جلتا تھا اور آج بھی، ہے وہی کاروبار دیکھو تو یہاں، ہر اِک رَسَن و دار ہی دِکھاتا ہے عجیب شہر،...
  18. طارق شاہ

    فراق گورکھپُوری::::جنُونِ کارگر ہے، اور مَیں ہُوں ! ::::Firaq -Gorakhpuri

    غزل فراقؔ گورکھپُوری جنُونِ کارگر ہے، اور مَیں ہُوں حیاتِ بے خَبر ہے، اور مَیں ہُوں مِٹا کر دِل، نِگاہِ اوّلیں سے! تقاضائے دِگر ہے، اور مَیں ہُوں مُبارک باد ایّامِ اسِیری! غمِ دِیوار و در ہے، اور مَیں ہُوں تِری جمعیّتیں ہیں، اور تُو ہے حیاتِ مُنتشر ہے، اور مَیں ہُوں ٹِھکانا ہے کُچھ اِس...
  19. طارق شاہ

    راسخؔ دہلوی:::::سوالِ وَصْل پہ، وہ بُت نَفُور ہم سے ہُوا:::::RASIKH -DEHLVI

    غزل راسخؔ دہلوی سوالِ وَصْل پہ، وہ بُت نَفُور ہم سے ہُوا بڑا گُناہ، دِلِ ناصبُور ہم سے ہُوا جو کُچھ نہ ہونا تھا، ربِّ غفُور! ہم سے ہُوا کیے گُناہ بہت کم، قُصُور ہم سے ہُوا فِراقِ یار میں ہاں ہاں ضرُور ہم سے ہُوا ضرُور صبر، دلِ ناصبُور! ہم سے ہُوا جَفا کے شِکوے پہ اُن کی وہ نیچی نیچی نَظر وہ...
  20. طارق شاہ

    فراق گورکھپُوری::::دہنِ یار یاد آتا ہے ! :::: Firaq -Gorakhpuri

    غزل فراقؔ گورکھپُوری دہنِ یار یاد آتا ہے غُنچہ اِک مُسکرائے جاتا ہے رہ بھی جاتی ہے یاد دشمن کی دوست کو دوست بُھول جاتا ہے پَیکرِ ناز کی دَمک، جیسے کوئی دِھیمے سُروں میں گاتا ہے جو افسانہ وہ آنکھ کہتی ہے وہ کہِیں ختم ہونے آتا ہے دلِ شاعر میں آمدِ اشعار جیسے تُو سامنے سے جاتا ہے مَیں تو...
Top