ابن انشا

  1. شمشاد

    ابن انشا جب دہر کے غم سے اماں نہ ملی، ہم لوگوں نے عشق ایجاد کیا

    جب دہر کے غم سے اماں نہ ملی، ہم لوگوں نے عشق ایجاد کیا کبھی شہر بتاں میں خراب پھرے، کبھی دشتِ جنوں آباد کیا کبھی بستیاں بن، کبھی کوہ و دمن، رہا کتنے دنوں یہی جی کا چلن جہاں حسن ملا وہاں بیٹھ رہے، جہاں پیار ملا وہاں صاد کیا شبِ ماہ میں جب بھی یہ درد اٹھا، کبھی بیت کہے (لکھی چاند نگر)...
  2. شمشاد

    ابن انشا انشا صاحب ناحق جی کو وحشت میں الجھاتے ہو

    سنتے ہیں پھر چھپ چھپ ان کے گھر میں آتے جاتے ہو انشا صاحب ناحق جی کو وحشت میں الجھاتے ہو دل کی بات چھپانی مشکل، لیکن خوب چھپاتے ہو بن میں دانا، شہر کے اندر دیوانے کہلاتے ہو بے کل بے کل رہتے ہو، پر محفل کے آداب کے ساتھ آنکھ چرا کر دیکھ بھی لیتے ہو، بھولے بھی بن جاتے ہو پیت میں ایسے...
  3. جیہ

    ابن انشا فیض احمد فیض اور میں ۔۔۔۔۔۔ ابن انشا کی ایک اور شاہکار تحریر

    فیض احمد فیض اور میں (ابن انشا) فیض صاحب کے متعلق کچھ لکھتے ہوئے مجھے تامل ہوتا ہے۔ دنیا حاسدانِ بد سے خالی نہیں۔ اگر کسی نے کہہ دیا کہ ہم نے تو اس شخص کو کبھی فیض صاحب کے پاس اٹھتے بیٹھتے نہیں دیکھا تو کون اس کا قلم پکڑ سکتا ہے۔ احباب پر زور اصرار نہ کرتے تو یہ بندہ بھی اپنے کوشۂ گمنامی...
  4. جیہ

    ابن انشا استاد مرحوم۔۔۔۔۔ ابن انشا کی یاد گار تحریر سے اقتباس

    استاد مرحوم ابنِ انشا استاد مرحوم نے اہلِ زبان ہونے کی وجہ سے طبیعت بھی موزون پائی تھی اور ہر طرح کا شعر کہنے پر قادر تھے۔ اردو، فارسی میں ان کے کلام کا بڑا ذخیرہ موجود ہے جو غیر مطبوعہ ہونے کی وجہ سے اگلی نسلوں کے کام آئے گا۔ اس علم و فضل کے باوجود انکسار کا یہ عالم تھا کہ ایک بار سکول...
  5. فرخ منظور

    ابن انشا دل درد کی شدت سے خوں گشتہ و سی پارہ - ابن انشا

    دل درد کی شدت سے خوں گشتہ و سی پارہ دل درد کی شدت سے خوں گشتہ و سی پارہ اس شہر میں پھرتا ہے اک وحشی و آوارہ شاعر ہے کہ عاشق ہے جوگی ہے کہ بنجارہ دروازہ کُھلا رکھنا سينے سے گھٹا اٹھے، آنکھوں سے جھڑی بر سے پھاگن کا نہيں بادل جو چار گھڑی بر سے دروازہ کُھلا رکھنا ہاں تھام محبت کی گر...
  6. فرخ منظور

    ابن انشا جلےتو جلاؤ گوری - ابن انشا

    جلےتو جلاؤ گوری جلےتو جلاؤ گوری، پيت کا الاؤ گوری ابھی نہ بُجھاؤ گوری ابھی سے بُجھاؤ نا پيت ميں بِجوگ بھی ہے، کامنا کا سوگ بھی ہے پيت بُرا روگ بھی ہے، لگےتو لگاؤ نا گيسوؤں کا ناگنوں سے، بيرنوں ابھاگنوں سے جوگنوں بیراگنوں سے کھيلتی ہی جاؤ نا عاشقوں کا حال پوچھو، کرو تو خيال پوچھو...
  7. فرحت کیانی

    ابن انشا ایک چھوٹا سا لڑکا تھا میں جن دنوں

    ایک چھوٹا سا لڑکا تھا میں جن دنوں ایک میلے میں پہنچا ہمکتا ہُوا جی مچلتا تھا ایک اک شے پر مگر جیب خالی تھی، کچھ مول لے نہ سکا۔ لوٹ آیا لئے حسرتیں سینکڑوں ایک چھوٹا سا لڑکا تھا میں جن دنوں۔ خیر محرومیوں کے وہ دن تو گئے۔ آج میلہ لگا ہے اسی شان سے آج چاہوں تو ایک اک دکان مول لوں۔ آج...
  8. فرحت کیانی

    ابن انشا آتی ہے پوَن، جاتی ہے پوَن

    جوگی کا بنا کر بھیس پھرے برہن ہے کوئی ، جو دیس پھرے سینے میں لیے سینے کی دُکھن آتی ہے پوَ ن ، جاتی ہے پوَن پھولوں نے کہا، کانٹوں نے کہا کچھ دیر ٹھہر، دامن نہ چھڑا پر اس کا چلن وحشی کا چلن آتی ہے پوَ ن ، جاتی ہے پوَن اس کا تو کہیں مسکن نہ مکاں آوارہ بہ دل ، آوارہ بہ جاں لوگوں کے ہیں...
  9. حجاب

    ابن انشا جب عمر کی نقدی ختم ہوئی - ابن انشا

    اب عمر کی نقدی ختم ہوئی اب ہم کو ادھار کی حاجت ہے ہے کوئی جو ساھو کار بنے ہے کوئی جو دیون ہار بنے کچھ سال مہینے لوگو پر سود بیاج کے دن لوگو ہاں اپنی جان کے خزانے سے ہاں عمر کے توشہ خانے سے کیا کوئی بھی ساھو کار نہیں کیا کوئی بھی دیون ہار نہیں جب نام ادھار کا آیا ہے کیوں سب نے سر کو جھکایا ہے...
  10. رضوان

    ابنِ انشا

    کل چودہويں کي رات تھي، شب بھر رہا چرچا تيرا کچھ نے کہا يہ چاند ہے، کچھ نے کہا چہرا تيرا ہم بھي وہيں موجود تھے ہم سے بھي سب پوچھا کيے ہم ہنس دئيے ہم چپ رہے، منظور تھا پردہ تيرا اس شہر ميں کس سے مليں، ہم سے چھوٹيں محفليں ہر شخص تيرا نام لے، ہر شخص ديوانہ تيرا دو اشک جانے کس لئے، پلکوں...
  11. محب علوی

    ابنِ انشاء کے مضامین

    کبوتر بڑے کام کا جانور ہے۔يہ آباديوں ميں جنگلوں ميں، مولوی اسمعيل ميرٹھي کي کتاب ميں غرض يہ کہ ہر جگہ پايا جاتا ہے ۔کبوتر کي دو بڑي قسميں ہيں۔ نيلے کبوتر ۔سفيد کبوتر ، نيلے کبوتر کي بڑي پہچان يہ ہے کہ وہ نيلے رنگ کا ہوتا ہے سفيد کبوتر بالعموم سفيد ہي ہوتا ہے۔کبوتروں نے تاريخ ميں بڑے بڑے...
  12. adilch

    ابن انشا کل چودھویں کی رات تھی۔۔۔۔۔(ابن انشا)

    کل چودھویں کی رات تھی۔۔۔۔۔(ابن ان http://nahiadil.blogspot.com/2005/08/blog-post_28.html ------------------------------------------------------------------------------------------------- کل چودھویں کی رات تھی شب بھر رہا چرچا تیرا کل چودھویں کی رات تھی شب بھر رہا چرچا تیرا کچھ نے کہا...
  13. N

    ابن انشا دیکھ ہمارے ماتھے پر یہ دشتِ طلب کی دھول میاں - ابن انشا

    دیکھ ہمارے ماتھے پر یہ دشتِ طلب کی دھول میاں ہم سے عجب ترا درد کا ناتا، دیکھ ہمیں مت بھول میاں اہلِ وفا سے بات نہ کرنا، ہوگا ترا اصول میاں ہم کیوں چھوڑیں ان گلیوں کے پھیروں کا معمول میاں یونہی تو نہیں دشت میں پہنچے، یونہی تو نہیں جوگ لیا بستی بستی کانٹے دیکھے، جنگل جنگل پھول میاں یہ تو...
Top