ابن انشا

  1. محمد بلال اعظم

    ابن انشا انشاء جی بہت دن بیت چکے

    انشاء جی بہت دن بیت چکے تم تنہا تھے تم تنہا ہو یہ جوگ بے جوگ تو ٹھیک نہیں یہ روگ کسی کا اچھا ہو کبھی پورپ میں کبھی پچھم میں تم پرواہ ہو تم پچھواہ ہو جو نگری نگری بھٹکائے ہے ایسا بھی نہ من میں کانٹا ہو کیا اور سبھی چونچال یہاں کیا ایک تمہی یہاں دکھیا ہو کیا تمہی پر دھوپ کڑی جب سب پر سکھ کا سایہ...
  2. فاتح

    ابن انشا فیض صاحب از ابنِ انشا ۔ بآواز ضیا محی الدین

    فیض صاحب از ابنِ انشا غفران چیچہ وطنی صاحب کہتے ہیں، بڑے لوگوں کے دوستوں اور ہم جلیسوں میں دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں، ایک وہ جو اس دوستی اور ہم جلیسی کا اشتہار دے کر خود ہی ناموری حاصل کرتے ہیں، دوسرے میری طرح وہ عجز کے پُتلے جو شہرت سے بھاگتے ہیں۔ فیض صاحب کے متعلق کچھ لکھتے ہوئے مجھے تامل ہوتا...
  3. انیس الرحمن

    ابن انشا بھینس

    بھینس بھینس بہت مفید جانور ہے، پنجاب کے بیشترعلاقوں میں اسے "مج" کے نام سے پکارا جاتا ہے، قد میں عقل سے تھوڑی بڑی ہوتی ہے، چوپایوں میں واحد جانور ہے جو موسیقی کا ذوق رکھتا ہے۔ اس لیے لوگ اس کے آگے بین بجاتے ہیں۔ بھینس دودھ دیتی ہے ، لیکن یہ کافی نہیں ہوتا، لہٰذا باقی دودھ گوالا دیتا ہے اور ان...
  4. ظ

    ابن انشا ہو نہ دنیا میں کوئی ہم سا بھی پیاسا لوگو ( ابنِ انشاء )

    ہو نہ دنیا میں کوئی ہم سا بھی پیاسا لوگو جی میں آتی ہے کہ پی جائیں یہ دریا لوگو کتنی اس شہر کے سخیوں کی سُنی تھی باتیں ہم جو آئے تو کسی نے بھی نہ پوچھا لوگو اتفاقاً ہی سہی ، پر کوئی در تو کُھلتا جھلملاتا پسِ چلمن کوئی سایا لوگو سب کے سب مست رہے اپنے نہاں خانوں میں کوئی کچھ بات...
  5. علی فاروقی

    ابن انشا نظم-فردا

    ہاری ہوئی روحوں میں اِک وہم سا ہوتاہے تم خود ہی بتادو نا سجدوں میں دھرا کیا ہے امروز حقیقت ہے فردا کی خدا جانے کوثر کی نہ رہ دیکھو ترساو نہ پیمانے داغوں سے نہ رونق دو چاندی سی جبینوں کو اُٹھنے کا نہیں پردا ہے بھی کہ نہیں فردا
  6. علی فاروقی

    ابن انشا سو سو تہمت ہم پہ تراشی کوچہ گرد رقیبوں نے

    سو سو تہمت ہم پہ تراشی کوچہ گرد رقیبوں نے خطبے میں لیکن نام ہمیں لوگوں کاپڑھا خطیبوں نے شب کی بساطِ ناز لپیٹو، شمع کے سرد آنسو پونچھو نقارے پہ چوٹ لگادی صبح کے نئے نقیبوں نے کس کو خبر ہے رات کے تارے کب نکلے کب ڈوب گئے شام و سحر کا پیچھا چھوڑا آپ کے درد نصیبوں نے امن کی مالا جپنے والے...
  7. فرخ منظور

    ابنِ انشا، ناصر جہاں، ضیا محی الدین

    تصویر بشکریہ راشد اشرف ابنِ انشا، ناصر جہاں، ضیا محی الدین
  8. فرحت کیانی

    ابن انشا ہم ہیں آوارہ سُو بسُو لوگو- ابنِ انشاء

    ہم ہیں آوارہ سُو بسُو لوگو جیسے جنگل میں رنگ و بُو لوگو ساعتِ چند کے مسافر سے کوئی دم اور گفتگو لوگو تھے تمہاری طرح کبھی ہم لوگ گھر ہمارے بھی تھے کبھو لوگو ایک منزل سے ہو کے آئے ہیں ایک منزل ہے رُوبُرو لوگو وقت ہوتا تو آرزو کرتے جانے کس شے کی آرزو لوگو تاب ہوتی تو جتسجُو کرتے اب تو...
  9. ابن جمال

    ابن انشا ایکسپورٹ امپورٹ ۔۔۔۔۔۔۔ابن انشاء

    ایکسپورٹ امپورٹ ایک یورپین ایک روز ہماری روحانیت کی تعریف کررہاتھا ہم نے کہا۔اے بھیاہمارے ساتھ سوداطئے کرلے یہ روحانیت توہم سے لے لے، ہم تجھے اپنے صوفی بھی بخشتے ہیں،تصوف کی دولت بھی تیری نذر ہے۔ہمارے ہاں شاعربھی بڑابڑاپڑاہے۔ وہ بھی سپردم بتومایہ خوش را،یہ سب لے کر تواپنی روح کی پاکیزگی...
  10. ابن جمال

    ابن انشا ترجمانی کریں تو سور کھائیں - ابنِ انشا

    تیری ترجمانی کریں تو سورکھائیں حلال وحرام کاامتیاز بڑی اچھی بات ہے لیکن اب یہ ہمیں تک رہ گیاہے۔ لندن میں ہمارے ہوٹل میں ایک صاحب ایک اسلامی ملک کے تھے دوتین روز کو آتے تھے۔ انگریزی نہ جانتے تھے لہذا ہمیں ترجمانی کرنی پڑتی تھی۔ مسنرواٹسن نے پوچھا کہ انکو انڈااوربیکن دوں؟ہم نے کہااے حرافہ!خبردار...
  11. ع

    ابن انشا اخبار ۔۔۔۔۔ ابن انشا

    " یہ کونسا اخبار ہے ؟ " "یہ روزنامہ باغ وبہار ہے ۔" اس کی کیابات ہے ۔۔؟ مجموعہ معلومات ہے ! یہ لوگوں کو سیدھی راہ بھی بتاتا ہے ۔ طاقت اوراکسیری دوائیں بھی بکواتا ہے ۔ اس میں فلمی صفحہ بھی ہوتا ہے ۔ اس میں اسلامی صفحہ بھی ہوتا ہے ۔...
  12. ع

    ایک دعا ۔۔ ابنِ انشا

    "یا اللہ کھانے کو روٹی دے ! پہننے کو کپڑا دے! رہنے کو مکان دے! عزت اور آسودگی کی زندگی دے!! میاں یہ کوئی مانگے کی چیزیں ہیں؟ کچھ اور مانگا کر " بابا جی آپ کیا مانگتے ہیں ؟ میں ۔۔؟ میں یہ چیزیں نہیں ما نگتا۔ میں تو کہتا ہوں اللہ میاں ۔۔۔۔ مجھے ایمان دے ! نیک عمل کی توفیق دے !! " بابا جی ...
  13. طالوت

    سکندرتو جب دنیا سے گیا تب خالی ہاتھ تھا، تم تو دنیا میں خالی ہاتھ ہو

    (مولوی محبوب عالم نے) اپنے 1900 کے سفرنامے میں برلن کے ٹیکنیکل ہائی اسکول کا ذکر کیا ہے۔ ہم نے بھی جا کر یہ اسکول دیکھا اگرچہ اب یہ یونیورسٹی بن گیا ہے لیکن عمارت وہی پرانی ہے جو مولوی محبوب عالم نے دیکھی تھی۔ ذرا ان کا بیان سنیئے کیسے لٹو ہوئے ان لوگوں پر کہ ہمارے کلاسیکل طرز تعلیم تک کی...
  14. Saraah

    ابن انشا نظم - فروگذاشت - ابنِ انشا

    فروگذاشت درد رسوا نہ تھا زمانے میں دل کی تنہائیوں میں بستا تھا حرف ناگفتہ تھا فسانہ دل ایک دن جو انہیں خیال آیا پوچھ بیٹھے : " اداس کیوں ہو تم " ؟ " بس یونہی " مسکرا کے میں نے کہا دیکھتے دیکھتے سر مژگاں ایک آنسو مگر ڈھلک آیا عشق نورس تھا- خام کار تھا دل ؛ بات کچھ بھی نہ تھی مگر ہمدم اب...
  15. فاتح

    ابن انشا سب مایا ہے ۔ ابنِ انشا

    سب مایا ہے سب مایا ہے، سب ڈھلتی پھرتی چھایا ہے اس عشق میں ہم نے جو کھویا جو پایا ہے جو تم نے کہا ہے، فیض نے جو فرمایا ہے سب مایا ہے ہاں گاہے گاہے دید کی دولت ہاتھ آئی یا ایک وہ لذت نام ہے جس کا رسوائی بس اس کے سوا تو جو بھی ثواب کمایا ہے سب مایا ہے اک نام تو باقی رہتا ہے، گر جان نہیں جب دیکھ...
  16. علی فاروقی

    ابن انشا نجات کا طالب،، غالب(2)،،ابنٰ انشاء

    ہاہا میرا پیارا مہدی آیا ، غزلوں کا پشتارہ لایا،ارے میاں بیٹھو ۔شعر و شاعری کاکیا ذکر ہے ، یہاں تو مکان کی فکر ہے۔یہ مکان چار روپے مہینے کا ہر چند کہ ڈھب کا نہ تھا، لیکن اچھا تھا۔شریفوں کا محلہ ہے پہلے مالک نے بیچ دیا، نیا مالک اسے خالی کرانا چاہتاہے۔مدد لگا دی ہے پاڑ باندھ دی ہے اسی دو گزے صحن...
  17. Saraah

    گھر آجا پے گئی شام کڑے-ابن انشاء

    تینوں دسیا تے توں ہسنا اے اسیں تینوں‌کج نہیں دسنا اے بس اگ وچ اپنی جلنا اے اور آپے پکھا جھلنا اے اسیں پکے آں توں خام کڑے کج ہویا نہیں کیہ ہونا سی اک دن دا ہسنا رونا سی اوہ ساگر چھلاں ایویں سی اوہ ساریاں گلاں ایویں سی پر چرچا کرنا تمام کڑے اسیں کہندے کہندے مر جانا توں ہسدے...
  18. علی فاروقی

    ابن انشا نجات کا طالب،،غالب،،،،ابن انشاء

    لو مرزا تفتہ ایک بات لطیفے کی سنو۔کل ہر کارہ آیا تو تمہارے خط کے ساتھ ایک خط کرانچی بندر سے منشی فیض احمد فیض کا بھی لایا جس میں لکھا ہے کہ تمہاری صد سالہ برسی مناتے ہیں۔ جلسہ ہوگا جس میں لوگ تمہا ری شاعری پر مضمون پڑھیں گے۔بحث کریں گے،تمہاری زندگی پر کتابیں چھپیں گی۔ایک مشاعرہ بھی کرنے کا...
  19. علی فاروقی

    ابن انشا فقیر بن کر تم ان کے در پر ہزار دھو نی رما کے بیٹھو،،،،،،،،،ابن انشا

    فقیر بن کر تم ان کے در پر ہزار دھو نی رما کے بیٹھو جبیں کے لکھے کو کیا کرو گے، جبیں کا لکھا مٹا کے بیٹھو اے ان کی محفل میں آنے والو ، اے سود و سودا بتانے والو جو ان کی محفل میں آ کے بیٹھو تو ساری دنیا بھلا کے بیٹھو بہت جتاتے ہو چاہ ہم سے ، مگر کرو گے نباہ ہم سے؟ ذرا...
  20. پ

    ابن انشا غزل - کچھ کہنے کا وقت نہیں یہ ---- کچھ نہ کہو، خاموش رہو -ابن انشا

    کچھ کہنے کا وقت نہیں یہ ---- کچھ نہ کہو، خاموش رہو اے لوگو خاموش رہو ----- ہاں اے لوگو ، خاموش رہو سچ اچھا ، پر اس کے جلو میں ، زہر کا ہے اک پیالا بھی پاگل ہو ؟ کیوں ناحق کو سقراط بنو ، خاموش رہو حق اچھا پر اس کے لئے کوئی اور مرے تو اور اچھا تم بھی کوئی منصور ہو جو سولی پہ چڑھو؟ خاموش...
Top