ابن انشا ایکسپورٹ امپورٹ ۔۔۔۔۔۔۔ابن انشاء

ابن جمال نے 'پسندیدہ مزاحیہ تحریریں' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 14, 2010

  1. ابن جمال

    ابن جمال محفلین

    مراسلے:
    468
    ایکسپورٹ امپورٹ
    ایک یورپین ایک روز ہماری روحانیت کی تعریف کررہاتھا ہم نے کہا۔اے بھیاہمارے ساتھ سوداطئے کرلے یہ روحانیت توہم سے لے لے، ہم تجھے اپنے صوفی بھی بخشتے ہیں،تصوف کی دولت بھی تیری نذر ہے۔ہمارے ہاں شاعربھی بڑابڑاپڑاہے۔ وہ بھی سپردم بتومایہ خوش را،یہ سب لے کر تواپنی روح کی پاکیزگی کااہتمام کر۔اتنے میں ہم تیرے ٹریکٹر ،تیری ملیں،تیری حرفتیں،تیرے ٹیکنیکل کالج اورتیرازرمبادلہ استعمال کرتے ہیں۔
    ہمارانسخہ مشرق ومغرب کو حتی الوسع ہم سطح کرنے کیلئے یہی ہے کہ ہم اپناتصوف مع قوالوں کے اوراپنی شاعری مع اس کے سوزوگداز کے اکسپورٹ کرین اورسائنس وٹکنالوجی درآمد کریں۔ کچھ ان لوگوںکی رفتار سست ہو، کچھ ہماری تیز ہو، جب برابرآجائین گے تو پھر سوچیں گے کہ اب کیاکرناہے۔حضرت حفیظ جالندھری نے فرمایاہے۔
    ہاں ملے غیر کوبھی درد کی دولت یارب
    ایک میراہی بھلاہو مجھے منظور نہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
    • زبردست زبردست × 3
  2. محسن حجازی

    محسن حجازی محفلین

    مراسلے:
    2,513
    موڈ:
    Breezy
    کچھ ان کی رفتار سست ہو کچھ ہماری تیز ہو جب برابر آجائیں گے تو پھر سوچیں گے کہ اب کیا کرنا ہے۔ ;)
    انشا جی کی کیا بات ہے۔
     
  3. انصاری آفاق احمد

    انصاری آفاق احمد محفلین

    مراسلے:
    428
    السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبركاتہ
    بہت خوب زبردست
     
  4. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    یہ تو بہت گھاٹے کا سودا ہوا!
     
  5. طالوت

    طالوت محفلین

    مراسلے:
    8,353
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Bashful
    کیا بات ہے انشاء جی کی ۔
    وسلام
     
  6. شعیب سعید شوبی

    شعیب سعید شوبی محفلین

    مراسلے:
    2,065
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    ہرگز گھاٹے کا سودا نہیں ہے۔ انشاء جی کی بات میں وزن ہے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    ذرا سوچئے۔ اگر مغربی ہماری طرح شعرو شاعری و سخن و ادب میں گم ہوگئے، تو انکے ٹیکنیکی کمالات میں جدت کون پیدا کرے گا؟ شاید جاپان اور چین؟
     
  8. نصیر

    نصیر محفلین

    مراسلے:
    3
    میں ہن ایندے بارے کی کہاں
    کجھ یورپ دے لوک وی ظالم سن تے کچھ سانوں مرن دی شوق وی سی
     
  9. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,857
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    اردو محفل میں خوش آمدید نصیر صاحب۔ براہِ مہربانی اردو فورمز میں صرف اردو میں ہی پوسٹ کریں۔ پنجابی زبان کے لئے پنجابی فورم موجود ہے۔ بہت شکریہ!
     
  10. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,411
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    کیا بات ہے ابنِ انشاء کی۔
     

اس صفحے کی تشہیر