ابن انشا اخبار ۔۔۔۔۔ ابن انشا

عندلیب

محفلین
" یہ کونسا اخبار ہے ؟ "
"یہ روزنامہ باغ وبہار ہے ۔"
اس کی کیابات ہے ۔۔؟
مجموعہ معلومات ہے !

یہ لوگوں کو سیدھی راہ بھی بتاتا ہے ۔
طاقت اوراکسیری دوائیں بھی بکواتا ہے ۔
اس میں فلمی صفحہ بھی ہوتا ہے ۔
اس میں اسلامی صفحہ بھی ہوتا ہے ۔
غازیوں کی تکبیریں بھی ہوتی ہیں ۔
حسینوں کی تصویریں بھی ہوتی ہیں ۔
دنیا بھی چست رہتی ہے ۔
عاقبت بھی درست رہتی ہے ۔

اخبار کے بڑے فائدے ہیں
اخبار نہ ہو تو قوم کی رہنمائی کیسے ہو ؟
ایکٹرسوں کی رونمائی کیسے ہو؟
حکیم قبض کی دوا کس میں باندھے ؟
لیڈر اپنی ہوا کس میں باندھے؟
پنساری مرچوں کا پڑا کس میں باندھے ؟

یہ اخبار والا برا نڈر ہے

باطل سے نہیں ڈرتا
لوگوں سے نہیں ڈرتا

کبھی کبھی خدا تک سے نہیں ڈرتا
بس سرکار سے ڈرتا ہے
بڑا اچھا کرتا ہے
جب تک خوشنودی سرکار ہے ، اخبار ہے
روزگار ہے، کوٹھی اور کار ہے

پرانے لوگ ایسا نہیں کرتے تھے
پرانے لوگ بھوکے بھی تو مرتے تھے

پھر بھی میاں اخبار والے
اخبار کالا کر
اپنا کردار کالا مت کر
صرف اخبار بیچ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایمان مت بیچ

ابن انشا
 
خوب!

ویسے کسی اور طنز نگار نے اخبار بینی نام سے بھی ایک مضمون لکھا ہے وہ بھی خاصا دلچسپ ہے۔
 
Top