ابن انشا آتی ہے پوَن، جاتی ہے پوَن

فرحت کیانی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 20, 2007

  1. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,998
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    جوگی کا بنا کر بھیس پھرے
    برہن ہے کوئی ، جو دیس پھرے
    سینے میں لیے سینے کی دُکھن
    آتی ہے پوَ ن ، جاتی ہے پوَن

    پھولوں نے کہا، کانٹوں نے کہا
    کچھ دیر ٹھہر، دامن نہ چھڑا
    پر اس کا چلن وحشی کا چلن
    آتی ہے پوَ ن ، جاتی ہے پوَن

    اس کا تو کہیں مسکن نہ مکاں
    آوارہ بہ دل ، آوارہ بہ جاں
    لوگوں کے ہیں گھر، لوگوں کے وطن
    آتی ہے پوَ ن ، جاتی ہے پوَن

    یہاں کون پوَن کی نگاہ میں ہے
    وہ جو راہ میں ہے، بس راہ میں ہے
    پربت کہ نگر، صحرا کہ چمن
    آتی ہے پوَ ن ، جاتی ہے پوَن

    رکنے کی نہیں جا، اٹھ بھی چکو
    انشاء جی چلو، ہاں تم بھی چلو
    اور ساتھ چلے دُکھتا ہُوا مَن
    آتی ہے پوَ ن ، جاتی ہے پوَن
     
    • زبردست زبردست × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    بہت خوب فرحت صاحبہ۔ ناہید اختر نے اس گانے کو جیسے ذبح کیا ہے بتا نہیں سکتا
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  3. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,701
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
  4. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,998
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    :) شکریہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,998
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    شکریہ :)
     
  6. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,857
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    آتی ہے پون جاتی ہے پون - ابنِ انشا

    آتی ہے پون جاتی ہے پون

    جوگن کا بنا کر بھيس پھرے
    بِرہن ہے کوئی چو ديس پھرے
    سينے ميں ليے سينے کی دُکھن
    آتی ہے پون جاتی ہے پون
    پھولوں نے کہا کانٹوں نے کہا
    کچھ دير ٹھہر دامن نہ چُھڑا
    پر اس کا چلن وحشی کا چلن
    آتی ہے پون جاتی ہے پون
    اس کا تو کہيں مسکن نہ مکاں
    آوارہ بہ دل آوارہ بجاں
    لوگوں کے ہيں گھر لوگوں کے وطن
    آتی ہے پون جاتی ہے پون
    يہاں کون پون کی نگاہ ميں ہے
    وہ جو راہ ميں ہے بس راہ ميں ہے
    پربت کا نگر، صحرا کا چمن
    آتی ہے، پون جاتی ہے پون
    رُکنے کی نہيں جا اُٹھ بھی چُکو
    انشا جی چلو ہاں تم بھی چلو
    اور ساتھ چلے دُکھتا ہوا من
    آتی ہے پون جاتی ہے پون
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 8
    • زبردست زبردست × 1
  7. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    205,039
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بہت شکریہ فرخ بھائی یہ شاعری شیئر کرنے کا۔
     
  8. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    اور یہ نظم بھی خرم نے نہیں بلکہ فرخ صاحب نے ہی ارسال کی ہے۔
     
  9. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    205,039
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    معذرت چاہتا ہوں جناب، میں نے اپنا پیغام مدون کر دیا ہے۔
     
  10. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,857
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بہت شکریہ شمشاد صاحب، فاتح صاحب اور حجاز والے محسن صاحب - :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. سارہ خان

    سارہ خان محفلین

    مراسلے:
    15,819
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ابن انشاء کی شاعری کی تو بات ہی کیا ہے ۔۔ شکریہ سخنور پوسٹ کرنے کے لئے ۔۔:cat:
     
  12. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,564
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    شکریہ فرخ صاحب شیئر کرنے کیلیے، میرے خیال میں یہ وہی نظم ہے جو ناہید اختر نے گائی ہوئی ہے، میں نے اپنے بچپن میں پی ٹی وی پر سنی تھی اسلیے صحیح طور پر یاد نہیں ہے، شاید آپ کو اس وقت ہوش ہو :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  13. شعیب خالق

    شعیب خالق محفلین

    مراسلے:
    362
    بہت شکریہ فرخ بھائی
     
  14. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,857
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    ہا ہا جی وارث صاحب میں بھی اس وقت بچہ تھا لیکن ہوش و حواس میرے بہت کم عمری میں‌ ہی جوان ہو گئے تھے - مجھے یاد ہے کہ اس وقت پی ٹی وی نیا نیا رنگین ہوا تھا اور ناہید اختر کا جب یہ رنگین گانا آتا تو ہم سب، سمیت میری والدہ کے اپنے رشتے دار کے گھر رنگین ٹی وی پر یہ گانا دیکھنے کے لیے چلے جاتے- :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,857
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بہت شکریہ سارہ خان، شعیب صاحب اور وارث صاحب!
     
  16. خرم شہزاد خرم

    خرم شہزاد خرم لائبریرین

    مراسلے:
    10,840
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool

    لگتا ہے شمشاد بھائی کو مجھ سے زیادہ ہی محبت ہو گی ہے ہی ہی ہی


    بہت اچھی نظم ہے بہت خوب میں اساتذہ اکرم سے گزارش کروں گا اس نظم کے بارے میں کچھ بتا دیے فنی حوالے سے خاص کر وارث بھائی اور اختر صاحب
     
  17. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,564
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed

    بہت خوب قبلہ آپ تو بچپن سے ڈائریکٹ "بزرگی" میں پہنچ گئے ;) اور ہم ایسے حواس باختہ ہوئے کہ اب تک ہوش گم ہیں :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  18. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    205,039
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    وارث بھائی یہ سب ناہید اختر کی شرارت لگتی ہے جو ان کے ساتھ ایسا ہوا۔

    فرخ بھائی وہ تو کب کی میدان چھوڑ گئی، آجکل کس کے زیرِ اثر ہیں؟ ;)
     
  19. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,857
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    حضور بالکل درست فرمایا ہم پہ تو جوانی آئی ہی نہیں بلکہ پیدا ہے بوڑھا ہوا تھا - ;)
     
  20. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,857
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    قبلہ آج کل تو آپ کے زیرِ اثر ہیں - یعنی متاثرینِ شمشاد صاحب :)
     

اس صفحے کی تشہیر