فرحت کیانی

لائبریرین
جوگی کا بنا کر بھیس پھرے
برہن ہے کوئی ، جو دیس پھرے
سینے میں لیے سینے کی دُکھن
آتی ہے پوَ ن ، جاتی ہے پوَن

پھولوں نے کہا، کانٹوں نے کہا
کچھ دیر ٹھہر، دامن نہ چھڑا
پر اس کا چلن وحشی کا چلن
آتی ہے پوَ ن ، جاتی ہے پوَن

اس کا تو کہیں مسکن نہ مکاں
آوارہ بہ دل ، آوارہ بہ جاں
لوگوں کے ہیں گھر، لوگوں کے وطن
آتی ہے پوَ ن ، جاتی ہے پوَن

یہاں کون پوَن کی نگاہ میں ہے
وہ جو راہ میں ہے، بس راہ میں ہے
پربت کہ نگر، صحرا کہ چمن
آتی ہے پوَ ن ، جاتی ہے پوَن

رکنے کی نہیں جا، اٹھ بھی چکو
انشاء جی چلو، ہاں تم بھی چلو
اور ساتھ چلے دُکھتا ہُوا مَن
آتی ہے پوَ ن ، جاتی ہے پوَن
 
فرخ منظور

لائبریرین
آتی ہے پون جاتی ہے پون - ابنِ انشا

آتی ہے پون جاتی ہے پون

جوگن کا بنا کر بھيس پھرے
بِرہن ہے کوئی چو ديس پھرے
سينے ميں ليے سينے کی دُکھن
آتی ہے پون جاتی ہے پون
پھولوں نے کہا کانٹوں نے کہا
کچھ دير ٹھہر دامن نہ چُھڑا
پر اس کا چلن وحشی کا چلن
آتی ہے پون جاتی ہے پون
اس کا تو کہيں مسکن نہ مکاں
آوارہ بہ دل آوارہ بجاں
لوگوں کے ہيں گھر لوگوں کے وطن
آتی ہے پون جاتی ہے پون
يہاں کون پون کی نگاہ ميں ہے
وہ جو راہ ميں ہے بس راہ ميں ہے
پربت کا نگر، صحرا کا چمن
آتی ہے، پون جاتی ہے پون
رُکنے کی نہيں جا اُٹھ بھی چُکو
انشا جی چلو ہاں تم بھی چلو
اور ساتھ چلے دُکھتا ہوا من
آتی ہے پون جاتی ہے پون
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ فرخ صاحب شیئر کرنے کیلیے، میرے خیال میں یہ وہی نظم ہے جو ناہید اختر نے گائی ہوئی ہے، میں نے اپنے بچپن میں پی ٹی وی پر سنی تھی اسلیے صحیح طور پر یاد نہیں ہے، شاید آپ کو اس وقت ہوش ہو :)
 
ہا ہا جی وارث صاحب میں بھی اس وقت بچہ تھا لیکن ہوش و حواس میرے بہت کم عمری میں‌ ہی جوان ہو گئے تھے - مجھے یاد ہے کہ اس وقت پی ٹی وی نیا نیا رنگین ہوا تھا اور ناہید اختر کا جب یہ رنگین گانا آتا تو ہم سب، سمیت میری والدہ کے اپنے رشتے دار کے گھر رنگین ٹی وی پر یہ گانا دیکھنے کے لیے چلے جاتے- :)
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اور یہ نظم بھی خرم نے نہیں بلکہ فرخ صاحب نے ہی ارسال کی ہے۔

لگتا ہے شمشاد بھائی کو مجھ سے زیادہ ہی محبت ہو گی ہے ہی ہی ہی

بہت اچھی نظم ہے بہت خوب میں اساتذہ اکرم سے گزارش کروں گا اس نظم کے بارے میں کچھ بتا دیے فنی حوالے سے خاص کر وارث بھائی اور اختر صاحب
 
محمد وارث

لائبریرین
ہا ہا جی وارث صاحب میں بھی اس وقت بچہ تھا لیکن ہوش و حواس میرے بہت کم عمری میں‌ ہی جوان ہو گئے تھے - مجھے یاد ہے کہ اس وقت پی ٹی وی نیا نیا رنگین ہوا تھا اور ناہید اختر کا جب یہ رنگین گانا آتا تو ہم سب، سمیت میری والدہ کے اپنے رشتے دار کے گھر رنگین ٹی وی پر یہ گانا دیکھنے کے لیے چلے جاتے- :)

بہت خوب قبلہ آپ تو بچپن سے ڈائریکٹ "بزرگی" میں پہنچ گئے ;) اور ہم ایسے حواس باختہ ہوئے کہ اب تک ہوش گم ہیں :)
 
شمشاد

لائبریرین
وارث بھائی یہ سب ناہید اختر کی شرارت لگتی ہے جو ان کے ساتھ ایسا ہوا۔

فرخ بھائی وہ تو کب کی میدان چھوڑ گئی، آجکل کس کے زیرِ اثر ہیں؟ ;)
 
Top