فرخ منظور

لائبریرین
جلےتو جلاؤ گوری

جلےتو جلاؤ گوری، پيت کا الاؤ گوری
ابھی نہ بُجھاؤ گوری ابھی سے بُجھاؤ نا

پيت ميں بِجوگ بھی ہے، کامنا کا سوگ بھی ہے
پيت بُرا روگ بھی ہے، لگےتو لگاؤ نا

گيسوؤں کا ناگنوں سے، بيرنوں ابھاگنوں سے
جوگنوں بیراگنوں سے کھيلتی ہی جاؤ نا

عاشقوں کا حال پوچھو، کرو تو خيال پوچھو
ايک دو سوال پوچھو، بات جو بڑھاؤ نا

رات کو اُداس ديکھيں، چاندکو نِراش ديکھيں
تُمہيں جو نہ پاس ديکھيں، آؤ پاس آؤ نا

روپ رنگ مان دے ديں جی کا مکان دے ديں
کہو تُمہيں جان دے ديں، مانگ لو، لجاؤ نا

اور بھی ہزار ہوں گے جو کہ دعويدار ہوں گے
آپ پہ نثار ہوں گے ، کبھی آزماؤ نا
 

محسن حجازی

محفلین
واہ! سبحان اللہ! فاتح بھائی کی معیت میں سننے کا اتفاق ہوا نیرہ نور کی آواز میں۔ بہت لطف دیا گو کہ پہلے بھی سن رکھی تھی۔
لفظ پیت ہے یا پریت؟
بجوگ کے معنی؟
بيرنوں ابھاگنوں کے معنی؟

بہت شکریہ سخن ور!
 

فاتح

لائبریرین
بہت خوبصورت انتخاب ہے فرخ صاحب! اور نیرہ نور نے اپنی خوبصورت آواز میں گا کر اسے مزید امر کر دیا ہے۔

اسی کا ایک اور شعر بھی ہے:
شعر میں نظیر ٹھہرے، جوگ میں کبیر ٹھہرے
کبھی تھے فقیر ٹھہرے، اور جی لگاؤ نا​
 

محسن حجازی

محفلین
بھائی ہم کو معنی کون بتلائے گا؟ اہل فرنگ تو سمجھانے سے رہے! لغت خریدنے کے ہم قائل نہیں بلکہ کچھ بھی خریدنے کے قائل نہیں۔
غضب خدا کا! فاتح بھائی جیسا آدمی ہو کے نکل لیا ہمیں معنی سمجھائے بنا۔۔۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
واہ! سبحان اللہ! فاتح بھائی کی معیت میں سننے کا اتفاق ہوا نیرہ نور کی آواز میں۔ بہت لطف دیا گو کہ پہلے بھی سن رکھی تھی۔
لفظ پیت ہے یا پریت؟
بجوگ کے معنی؟
بيرنوں ابھاگنوں کے معنی؟

بہت شکریہ سخن ور!

بہت شکریہ محسن پریت ہی اصل لفظ ہے لیکن شعری ضرورت کے لیے اسے بعض اوقات "پیت" لکھا جاتا ہے یعنی مصرعے کو وزن میں لانے کے لیے
بجوگ کا مطلب ہے جوگی بننا یا جوگ لینا - جیسے رانجھا، ہیر کے غم میں‌ جوگی بن گیا تھا -
بیرن کا مطلب ہے دشمن - جیسے بیرن نیند نہ آئے یعنی نیند دشمن بن گئی ہے - سوکن کو بھی بیرن کہا جاتا ہے
بھاگ کا الٹ ہے ابھاگ یعنی بدقسمتی - بھاگ یعنی خوش قسمتی اور ابھاگ یعنی بد قسمتی اور ابھاگن بمعنی بدقسمت عورت
 
Top