نتائج تلاش

  1. محمد عدنان اکبری نقیبی

    راج کچوری!

    پاکستان سمیت دنیا کے تمام ممالک میں رمضان کا مہینہ آتے ہی دستر خوان مزے مزے کے کھانوں سے سجنے لگتے ہیں ۔ خواتین اپنے اہل گھرانہ کے لیے طرح طرح کے انواع و اقسام کے کھانے پکاتی ہیں اور بوقت افطار پیش کرتی ہیں۔انہیں مزے دار کھانوں کا حصہ کچوریاں بھی ہیں۔ان کے خستہ ہونے کی وجہ سے تقریباً ہر کوئی...
  2. محمد عدنان اکبری نقیبی

    مبارکباد نمایاں اراکین میں شمولیت مبارک !

    ہم محمد تابش صدیقی بھیا کو اردو محفل فورم کے نمایاں اراکین کے زمرے کثیرمراسلے کے 20 نمایاں اراکین میں شمولیت کی مبارک باد پیش کرتے ہیں اور بھیا جی سے امید کرتے ہیں کہ مراسلوں کی تیز رفتاری میں مزید تیزی پیدا کرتے ہوئے نمایاں اراکین کی فہرست میں نمایاں مقام حاصل کریں گے ، ہم آپ کے لیے دعاگو ہیں ۔
  3. محمد عدنان اکبری نقیبی

    ایک رائٹر بے باک و نڈر ! قرۃ العین حیدر : از فاروق احمد انصاری

    کچھ دنوں پہلےایک تھیٹر ’’ ہوا کچھ یوں ‘‘ دیکھنے کا اتفاق ہوا جو قائد اعظم کی مسلم لیگ کے قیام سے لے کر دور حاضر تک کے زمانے کو سمیٹے ہوئے تھا او ر یہ ڈرامہ قرۃ العین حیدر اور راجہ صاحب کی محبت کی داستان پر مشتمل تھا۔ جس سے مجھے مایہ ناز رائٹر قرۃ العین حیدر یاد آگئیں۔ اردو ادب کی بات کی جائے تو...
  4. محمد عدنان اکبری نقیبی

    ’’ میگرین ‘‘ آدھے سر کا پورا درد ۔

    میگرین کا سبب اب تک تو ٹھیک سے نہیں سمجھا جاسکا ہے مگر مانا جاتا ہے کہ اس کی وجہ اعصابی نظام میں خرابی ہے ، جیسے کہ دماغ کے کیمیائی مادے، شریانیں اور رگیں اس کا باعث بنتی ہیں۔ بعض اوقات یہ پورے سر میں ہوتا ہے مگر آدھے سر میں کم اور آدھے میں زیادہ ہوتا ہے۔مگرین شدید نوعیت کا درد ہے جو مریض کو...
  5. محمد عدنان اکبری نقیبی

    آئی ٹی کی دنیا کےطاقتور ترین مرد کون ہیں؟

    معروف رسالےفوربز نے 2018 کیلئے دنیا کی طاقتور ترین شخصیات کی فہرست جاری کر دی جس میں ٹیکنالوجی کی دنیا سے 12 مرد بھی شامل کئےہیں۔دنیا کی طاقتور ترین شخصیات کی فہرست کے مطابق معروف آن لائن شاپنگ ویب سائٹ امیزون کے مالک جیف بیزوس کانمبر پانچواں ہے۔ جیف بیزوس نےدنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست...
  6. محمد عدنان اکبری نقیبی

    اسٹریٹ چائلڈ ورلڈکپ ، پاکستان فائنل میں داخل ۔

    پاکستان نے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2018 کے سیمی فائنل میں انڈونیشیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔روس میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں پاکستان نے انڈونیشیا کو پنالٹی شوٹس پر شکست دی جبکہ پنالٹی کا اسکور 4-5 رہا تاہم پاکستان اب فائنل میں ٹائٹل کے لیے ازبکستان سے...
  7. محمد عدنان اکبری نقیبی

    ڈیجیٹل رمضان کریم ۔

    مشہور مقولہ’’ ضرورت ایجاد کی ماں ہے‘‘، دراصل اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ہر ایجاد کا اوّلین اور بنیادی مقصد حضرتِ انسان کےلیے سہولتوں کی فراہمی ہے ۔ اس لیے کہا جاسکتا ہے کہ ہر ایجاد اپنے اندر مثبت استعمال کے بے پناہ امکانات و مواقع رکھتی ہے، اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم کسی ایجاد کو کن مقاصد کے لیے...
  8. محمد عدنان اکبری نقیبی

    سب سے کم دورانیے کا روزہ کون سے ملک میں ہو گا ؟

    ماہ رمضان کی آمد آمد ہے، چاند نظر آنے والا ہے اوردنیا بھر کے مسلمان رمضان کے منتظر ہیں، دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے میں بسنے والے مسلمان روزے سے ہوں گے گرین لینڈ والے سب سے طویل اور اجنٹائن کے مسلمان مختصر ترین روزہ رکھیں گے۔ دنیا میں سحر اور افطار کے درمیان کادورانیہ یاسب سے طویل ترین...
  9. محمد عدنان اکبری نقیبی

    ہائے ! مرجائیں گے ۔

    ہائے ! مرجائیں گے ہم تو لُٹ جائیں گے ایسی باتیں کیا نہ کرو آج جانے کی ضد نہ کرو یونہی پہلو میں بیٹھے رہو آج جانے کی ضد نہ کرو تم ہی سوچو ذرا کیوں نہ روکیں تمہیں جان جاتی ہے جب اٹھ کے جاتے ہوتم تم کو اپنی قسم جان جاں بات اتنی میری مان لو آج جانے کی ضد نہ کرو وقت کی قید میں زندگی ہے مگر چند...
  10. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محسن نقوی عذاب دید میں آنکھیں لہو لہو کر کے ۔

    عذاب دید میں آنکھیں لہو لہو کر کے میں شرمسار ہوا تیری جستجو کر کے کھنڈر کی تہہ سے بریدہ بدن سروں کے سوا ملا نہ کچھ بھی خزانوں کی آرزو کر کے سنا ہے شہر میں زخمی دلوں کا میلہ ہے چلیں گے ہم بھی مگر پیرہن رفو کر کے مسافت شب ہجراں کے بعد بھید کھلا ہوا دکھی ہے چراغوں کی آبرو کر کے زمیں کی پیاس اسی...
  11. محمد عدنان اکبری نقیبی

    شہد غذا بھی ، شفا بھی اور مزہ بھی !

    شہد ایک قدرتی لیس دار میٹھا سیال ہے ۔جو شہد کی مکھیاں مختلف پھولوں کے رس سے بناتی ہیں۔شہد انسان کے لیے اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ ایک بیش قیمت نعمت ہے۔اس کی مختلف اقسام ہوتی ہیں اور یہ مختلف رنگوں میں دستیاب ہوتا ہے۔اس کے رنگ اور ذائقے کامعیار اس بات پر ہوتا ہے کہ اس کو کس قسم کے پھول سے حاصل کیا...
  12. محمد عدنان اکبری نقیبی

    پاکستان کی غیر روایتی باہمت خواتین ۔

    خواتین کا کسی ایسے پیشے سے منسلک ہونا، جو میں مردوں کے لیے مخصوص سمجھا جاتا ہو، کوئی آسان بات نہیں۔ ہم نے یہاں کچھ ایسی پاکستانی خواتین کی زندگی کا احاطہ کرنے کی کوشش کی ہے جو ایسے ہی شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں اور خود انحصاری کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی جستجو میں مصروف ہیں۔...
  13. محمد عدنان اکبری نقیبی

    آسٹریلوی سائنسداں آج خودکشی کر لیں گے!

    104 سالہ مشہور آسٹریلوی سائنسدان ڈاکٹر ڈیوڈ گوڈال خودکشی کرنے سوئزرلینڈ پہنچ گئے ہیں۔ چند روز قبل انہوں نے آج کے دن اپنی زندگی کاخاتمہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشہور آسٹریلوی ماہر نباتات و ماحولیات ڈاکٹر ڈیوڈ گوڈال آسٹریلیا سے سوئٹزرلینڈ کے شہر باسل اس لیے پہنچے ہیں...
  14. محمد عدنان اکبری نقیبی

    برٹش پاکستانی خاتون نے تاریخ رقم کردی

    ایک برٹش پاکستانی خاتون رخسانہ فیاض نے گزشتہ روز تاریخ رقم کر دی اور لندن برو کی پہلی براہ راست منتخب میئر بن گئیں، رخسانہ فیاض 2014 سے مسلسل ایسٹ لندن میں کسٹم ہائوس کی کونسلر منتخب ہوتی رہیں ہیں اور 3مئی کو نیوہیم میں ہونے والے انتخابات میں وہ 53 ہزار 214 ووٹ لے کر میئر منتخب ہوگئیں، انتخابات...
  15. محمد عدنان اکبری نقیبی

    نوجوانوں کی خودکشی !

    بہت سے لوگ سوچتے ہیں کہ جوانی کی زندگی مزے اور لاپروائی کی ہوتی ہے اور نوجوانوں کو کسی بھی طرح کے مسائل اور پریشانیاں نہیں ہوتیں مگر یہ سچ نہیں۔ آج کل کے نوجوان بہت زیادہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ تناؤ، پریشانی اور ڈپریشن کی لپیٹ میں آجاتے ہیں اور بعض اوقات خودکشی بھی کر لیتے...
  16. محمد عدنان اکبری نقیبی

    داغ کس مصیبت سے بسر ہم شبِ غم کرتے ہیں ۔

    کس مصیبت سے بسر ہم شب غم کرتے ہیں رات بھر ہائے صنم ہائے صنم کرتے ہیں برسوں ترساتے ہیں جب تیغ علم کرتے ہیں کس تکلف سے وہ تکلیف ستم کرتے ہیں دل کو ہو لاگ تو ہو کچھ کسی صورت کا لگاؤ لطف کیسا کے وہ اب جور بھی کم کرتے ہیں اشک خوں خجلت عصیاں سے نہیں بے تاثیر نار دوزخ کو یہ گلزار ارم کرتے ہیں...
  17. محمد عدنان اکبری نقیبی

    ہیٹ اسٹروک سے کیسے بچا جائے ؟

    کراچی میں شدید گرمی کے باعث ’ہیٹ اسٹروک‘ کےواقعات بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ہیٹ اسٹروک سے زیادہ تر مزدوروں، کھلاڑیوں، بچوں اور بزرگوں کے متاثر ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔ ہیٹ اسٹروک کی صورت میں آپ بے ہوش ہو سکتےہیں، آپ کا سر چکرا سکتا ہے،شدید پیاس لگتی ہے،الٹی متلی آنے لگتی ہے،جلدگرم، خشک یا...
  18. محمد عدنان اکبری نقیبی

    یہ کتابیں چوری کیوں نہیں ہوتیں ؟

    میرے ذہن میں آنے والا پہلا خیال یہ تھا کہ یہ کتابیں چوری ہو جانی ہیں۔ یہ سن دو ہزار پانچ کی بات ہے، میرے لینگوئج اسکول کے راستے پر ایک دن ایک لکڑی کی الماری رکھی ہوئی تھی اور اس میں پانچ سات کتب پڑی ہوئی تھیں۔ الماری پر چسپاں ایک کاغذ پر لکھا تھا کہ “آپ اپنی مرضی کی کتاب لے جا سکتے ہیں اور پڑھ...
  19. محمد عدنان اکبری نقیبی

    مبارکباد منصب دو ہزاری مبارک !

    محترم شاہد شاہ بھائی کو منصب دو ہزاری مبارک ہو۔ شاہد بھائی نے اپنا دوسرا دو ہزاری منصب تقربیا 34 دن میں مکمل کیا ،اب یہ ہزاری منصب تیز ترین میں شمارہوگا یا نہیں اس کا فیصلہ محفل کے ماہرین ہی کر سکتے ہیں ۔شاہد بھائی ہماری طرف سے آپ کے لیے بہت سی دعائیں اور نیک تمنائیں ۔
  20. محمد عدنان اکبری نقیبی

    مبارکباد فہد میاں عرف چار ہزاری

    فہد اشرف بھائی کو 4000 مراسلوں کی تکمیل مبارک ہو۔آئیے آپ محفلین ہمارے ہم قدم بن کر فہد میاں کو مبارکبادی پیش کریں ۔
Top