سب سے کم دورانیے کا روزہ کون سے ملک میں ہو گا ؟

ماہ رمضان کی آمد آمد ہے، چاند نظر آنے والا ہے اوردنیا بھر کے مسلمان رمضان کے منتظر ہیں، دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے میں بسنے والے مسلمان روزے سے ہوں گے گرین لینڈ والے سب سے طویل اور اجنٹائن کے مسلمان مختصر ترین روزہ رکھیں گے۔
دنیا میں سحر اور افطار کے درمیان کادورانیہ یاسب سے طویل ترین روزہ گرین لینڈ کے مسلمان رکھیں گے ،جس کا دورانیہ 21 گھنٹے 02 منٹ ہوگا۔
آئس لینڈ کے مسلمان 21 گھنٹے ،فن لینڈ کے 19 گھنٹے 56 منٹ ،ناروے اور سوئیڈن کے مسلمان 19 گھنٹے طویل روزہ رکھیں گے ۔
روس،جرمنی،آئرلینڈ،برطانیہ،بلجیم اور دیگر یورپی ملکوں میں مسلمان 18 گھنٹے بعد افطار کریں گے جبکہ کینیڈا میں 17 گھنٹے 24 منٹ ،امریکا میں 16 گھنٹے 29 منٹ کے بعد روزہ افطار کیا جائے گا۔
ایران میں 16 گھنٹے 04 منٹ ،افغانستان میں 15 گھنٹے 51 منٹ ،بھارت میں 15 گھنٹے 2 منٹ اور پاکستان میں 15 گھنٹے کا روزہ ہوگا۔
سعودی عرب میں 14 گھنٹے 41 منٹ ،انڈونیشیا میں 13 گھنٹے 02 منٹ ،آسٹریلیا،نیوزی لینڈ میں 11 گھنٹے 40 منٹ سے زائددورانیہ کا روزہ ہوگا۔
سب سے مختصر ترین دورانیے کا روزہ ارجنٹائن کے مسلمان رکھیں گے جس کا دورانیہ 11 گھنٹے 32 منٹ ہوگا۔
 

زیک

مسافر
اگر فجر کا وقت اسی طرح رکھا جائے جیسے عرب اور جنوبی ایشیا وغیرہ میں astronomical twilight کے ساتھ رکھا جاتا ہے تو یورپ، روس اور کینیڈا کے بہت علاقوں میں اس سال روزہ ممکن ہی نہ ہو
 
آخری تدوین:
Top