آئی ٹی کی دنیا کےطاقتور ترین مرد کون ہیں؟

491767_5200067_updates.JPG
معروف رسالےفوربز نے 2018 کیلئے دنیا کی طاقتور ترین شخصیات کی فہرست جاری کر دی جس میں ٹیکنالوجی کی دنیا سے 12 مرد بھی شامل کئےہیں۔دنیا کی طاقتور ترین شخصیات کی فہرست کے مطابق معروف آن لائن شاپنگ ویب سائٹ امیزون کے مالک جیف بیزوس کانمبر پانچواں ہے۔

491767_8622661_updates.JPG
جیف بیزوس نےدنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں پہلا مقام حاصل کیا ساتھ میں آئی ٹی کی صنعت میں بھی صف اوّل پر ہیں۔جیف بیزوس نے مائیکروسافٹ کے مالک بل گیٹس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ ان کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 112؍ ارب ڈالرز تک جا پہنچی ہے جبکہ بل گیٹس 90؍ ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
491767_9125182_updates.JPG
بیزوس نے نا صرف دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں بل گیٹس کو پیچھے چھوڑا ہے بلکہ آئی ٹی کی دنیا میں بھی پیچھے چھوڑ دیا۔اس طرح ٹیکنالوجی کی صنعت میں دنیا کے دوسرے طاقتور مرد بل گیٹس قرار پائے ہیں جبکہ دنیا کی طاقتور شخصیات میں ان کا نمبر ساتواں ہے۔ٹیکنالوجی کی صنعت میں تیسرا نام لیری پیج کا ہے۔
491767_7165302_updates.JPG
انہوں نے 1998ء روسی نژاد امریکی سرجے برن کے ساتھ مل کر گوگل کی بنیادرکھی۔فوربز کی طاقتور شخصیات کی لسٹ میں ان کا نمبر دسواں ہے۔ لیری پیج کے بعد بڑا نام فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا ہے جو کہ دنیا کی تیرہویں طاقتور شخصیت ہیں۔

491767_3499834_updates.JPG
انٹرنیٹ پر سماجی روابط کے حوالے سے مشہورترین ویب سائٹ فیس بک کا آغاز4 فروری سنہ 2004 میں مارک زکربرگ نے کیا تھا اور آج دنیا بھر میں اس کے کروڑوں صارفین ہیں۔مشہور کمپنی علی بابا کے مالک اور بانی جیک ما بھی کسی سے پیچھے نہیں ۔

491767_1406496_updates.JPG
1999 میں جیک ما نےعلی بابا کے نام سے کمپنی بنائی۔ ستمبر 2014 میں علی بابا نے 25 بلین ڈالر سے زیادہ کا کاروبار کیا جس سے علی بابا دنیا کی اہم ترین کمپنی بن گئ۔جیک ما طاقتور شخصیات میں اکیسویں نمبر پر ہیں۔2017 میں فوربز نے جیک ما کو چین کی امیر ترین شخصیت قرار دیا تھا۔دنیا کی طاقتور ترین شخصیات کی فہرست میں 24 واں درجہ رکھنے والے مشہور آئی ٹی کمپنی ایپل کے سربراہ ٹم کک بھی آئی ٹی کی صنعت میں اہم مقام رکھتے ہیں.

491767_4193960_updates.JPG
2011میں ٹم کک نے ایپل کمپنی کی سربراہی اس وقت سنبھالی جب کمپنی کے شریک بانی اسٹیو جابز نے اس مقام سے استعفی دے دیا اور بورڈ کا چیئرمین بن گئے۔مردوں میں کمپیو ٹر کی دنیا کا ساتواں بڑ ا نام چین میں سوشل میڈیا اور گیمنگ کی بڑی کمپنی’ ٹینسینٹ‘کے چیئرمین ہاٹینگ کا ہے جو دنیا کی طاقتور ترین شخصیات میں 27 واں مقام رکھتے ہیں۔

491767_7308746_updates.JPG
2017 میں ٹینسینٹ فیس بک کو بازار حصص میں پیچھے چھوڑ کر دنیا کی 5 سب سے بڑی کمپنیوں کی فہرست میں شامل ہوگئی تھی۔واضح رہےٹینسینٹ بھی دراصل فیس بک کی طرح سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ہے اس کے مقبول ویڈیو چیٹ(وی چیٹ) فون پلیٹ فارم پر تقریباً ایک ارب صارفین ہیں جہاں لوگ آپس میں باتیں کرسکتے ہیں، تصاویر شیئر کرسکتے ہیں، گیمز کھیل سکتے ہیں اور رقم کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔ چین میں اس ایپ نے ٹیکنا لوجی کی صنعت میں انقلاب برپا کر رکھا ہے۔
ٹیکنالوجی کی صنعت میں آٹھواں بڑا نام مکیش امبانی کا ہے جو واحد بھارتی ہیں جنہوں نے اس فہرست میں شمولیت اختیار کی۔فوربز کی’ دی موسٹ پاورفل پرسنز‘ کی لسٹ میں ان کا رینک32 واں ہے۔

491767_9568750_updates.JPG
مکیش امبانی بھارت کی مشہور کاروباری شخصیت اورمشہور و معروف ربط کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کے مالک ہیں۔مکیش امبانی نے ایک بیان میں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے 40 سال قبل اپنی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کو صرف ایک ہزار روپے میں شروع کیا تھا۔آج اس کے اثاثے 6 لاکھ کروڑ تک پہنچ چکے ہیں۔گوگل کے شریک بانی سر جے برن نے بھی دنیا کی طاقتور ترین شخصیات میں اپنا مقام حاصل کیا ہے۔اس فہرست میں 35 ویں نمبر پر آنے والے سر جے برن آئی ٹی کی دنیا کے نویں با اثر مرد ہیں۔

491767_4826623_updates.JPG
سال 1998میں گوگل سرچ انجن کو ایجاد کرنے والے لیری اور سرجےبرن نے کمپیوٹر سائنس میں اپنی ڈگری حاصل کی۔ انٹرنیٹ آج جس وجہ سے ہے وہ شاید اس کا کریڈٹ انہی دو کاروباری شخصیت کو جاتا ہے۔آئی ٹی میں اگلا نام بھارتی نژاد ستیا نڈیلاکا ہے جو دنیا کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کے نئے سی ای او ہیں ، انہوں نے 4 فروری 2014 کو یہ عہدہ سنبھالا۔دنیا کی طاقتور ترین شخصیات میں ان کا رینک 40 واں ہے۔

491767_990258_updates.JPG
ستیا نڈیلا کے سی ای او بننے کے دو سال بعدمائیکرو سافٹ نے پیشہ ورانہ نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹ لنکڈ اِن کو 26 ارب ڈالر میں خریدا جس کے بعدمائیکرو سافٹ کی مصنوعات کی فروخت اور کاروبار میں خوب اضافہ ہوا۔مردوں میں آئی ٹی کا ایک اور بڑا نام روبن لِی کا ہے، روبن لِی سرچ انجن ’بیدو‘ کے سربراہ ہیں۔

491767_4480584_updates.JPG
روبن لِی دنیا کی طاقتور ترین شخصیات میں ان کا نمبر 58 واں ہے۔مشہور کمپنی ’ ڈیل ‘ کے مالک مائیکل ڈیل بھی پیچھے نہیں ۔

491767_841793_updates.JPG
مائیکل ڈیل اخبار فروخت کرکے اپنا کیرئیر شروع کرنے والے مائیکل ڈیل دنیا کی طاقتور ترین شخصیات میں 59 ویں نمبر پر ہیں ۔​
 

محمدظہیر

محفلین
مکیش امبانی نے ایک بیان میں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے 40 سال قبل اپنی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کو صرف ایک ہزار روپے میں شروع کیا تھا۔آج اس کے اثاثے 6 لاکھ کروڑ تک پہنچ چکے ہیں۔
پتا نہیں کس نے یہ غلط انکشاف کیا ہے
مکیش امبانی کے والد دھیرو بھائی امبانی نے اس کمپنی کی بنیاد رکھی تھی :)
 

محمد وارث

لائبریرین
پتا نہیں کس نے یہ غلط انکشاف کیا ہے
مکیش امبانی کے والد دھیرو بھائی امبانی نے اس کمپنی کی بنیاد رکھی تھی :)
1987ء میں انڈیا پاکستان میں جو کرکٹ ورلڈ کپ ہوا تھا اس کا آفیشل نام "ریلائنس کپ" تھا۔ کہنے کا مقصد ہے کہ اتنا عرصہ قبل بھی یہ گروپ اچھا خاصا اسٹیبلش ہو چکا تھا، مکیش امبانی صاحب تو اس وقت کافی نوجوان ہونگے۔
 

محمدظہیر

محفلین
1987ء میں انڈیا پاکستان میں جو کرکٹ ورلڈ کپ ہوا تھا اس کا آفیشل نام "ریلائنس کپ" تھا۔ کہنے کا مقصد ہے کہ اتنا عرصہ قبل بھی یہ گروپ اچھا خاصا اسٹیبلش ہو چکا تھا، مکیش امبانی صاحب تو اس وقت کافی نوجوان ہونگے۔
جی بالکل اس وقت وہ جوان تھے
گو کہ مکیش امبانی کو یہ انڈسٹریز وراثت میں ملی ہیں ، انہوں نے اسے عمدہ طریقے سے آگے بڑھایا ہے. ان کے چھوٹے بھائی انیل امبانی وراثت میں ملی اپنی کمپنیوں کو اتنا عروج نہیں دلا سکے، جس کی وجہ سے دونوں بھائیوں کی جائدادوں میں کافی فرق آیا ہے.
 

شکیب

محفلین
لنکڈ ان کو مائکرو سافٹ کے خریدنے کے بعد نقصان پہنچا؟ قابلِ اعتماد حوالہ پیش فرمائیں تو مہربانی ہوگی :)
شنید ہے، اس لیے ہو سکتا ہے غلط ہو... اور اگر آپ ریونیو کے مطابق دیکھیں تو شاید پہلے سے زیادہ بھی نکل آئے... اس کی وجہ یہ ہے کہ مائکروسافٹ ہر پلیٹ فارم کا استعمال اپنے پروڈکٹ کی فروخت کے لیے کرتا ہے، جو کہ درست بھی ہے لیکن اس سے پلیٹ فارم استعمال کرنے والوں کو چڑ ہوتی ہے...
یہی وجہ ہے کہ لوگ مائکروسافٹ کی acquisition کے بعد دوسرے پلیٹ فارمز پر سوئچ کرنے لگتے ہیں...
یہ مشاہدہ اور تاثرات میرے ذاتی سوشل سرکل اور پبلک فورمز کی عوام کا ہے جو سوئچ کر رہے ہیں!
 
Top