تازہ کیفیت نامے

اللہ کے رسول ﷺ نے حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنہما کے ہاتھ کو پکڑا اور ارشاد فرمایا:
مَنْ أَحَبَّنِي وَ أَحَبَّ هَذَيْنِ وَأَبَاهُمَا وَأُمَّهُمَا كَانَ مَعِي فِي دَرَجَتِي يَوْمَ القِيَامَةِ ۔
جس نے مجھ سے محبت کی اور ان دونوں سے محبت کی، اور ان دونوں کے والد اور ان کی والدہ سے محبت کی ،تو وہ قیامت کے دن میرے ساتھ ہو گا۔۔۔
(سنن ترمذی)
سیما علی
سیما علی
:ترجمہ حدیث
حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں، جو حسین سے محبت کرے اللہ اس سے محبت کرے، حسین میری نسلوں میں سے ایک نسل ہے۔ یہ حديث حسن ہے۔
(سنن الترمذي، ابواب المناقب، (5/ 658 و659) برقم (3775)، ط/ شركة مكتبة ومطبعة مصطفى البابي الحلبي مصر)
اب سب لوگ اپنے کام کاج میں لگ جائیں نبیل بھائی کا سوشل ایکسپریمنٹ مکمل ہو گیاہے۔
السلام علیکم ۔سالگرہ مبارک اردو محفل
ہادیہ
ہادیہ
میں بھی بہت کم آتی ہوں ۔ دوسرے بیٹے کے بعد اب فورم پہ آئی ہوں۔واقعی زندگی بہت بدل جاتی ہے۔ جاب گھر بچے ۔۔۔اپنے لیے وقت نکلتا ہی نہیں ۔خاص طور پر نیٹ گردی کے لیے بالکل بھی نہیں ۔اب بچے سورہے تھے اس لیے موقع سے فایدہ اٹھایا جارہا:ROFLMAO:
جاسمن
جاسمن
ہادیہ! ڈسکورڈ پہ آئیں.
سید عاطف علی
سید عاطف علی
ہادیہ اگر کوئی بھی مشکل ہو ڈسکورڈ پر تو فورا جاسمن کا دامن پکڑیں ۔
محفل کی آج سالگرہ ہے، خدا کرے!
ہر دل میں اس امید کا روشن ہو اک چراغ
منزل کی جستجو میں رہیں گے تمام عمر
سب اہل شوق، اہل ہنر ، اہل دوستاں
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
ہائیں ، لگتا ہے کہ آپ تو شاعری کے کئی سارے اسباق بھول گئیں، صابرہ امین ۔ قطعہ یا نظم میں قافیہ ہونا ضروری نہیں ، صرف وزن کی شرط ہوتی ہے ۔ غیر مقفٰی نظمیں تو عام ہیں ۔
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
یہ قطعہ آپ نے حسبِ معمول بہت اچھا لکھا ہے ۔ اپنے خیال اور احساس کو کامیابی سے لفظوں میں پرودیا ہے۔ ابلاغ میں کامیاب ہیں یہ اشعار! (y)
صرف ایک مسئلہ اس میں "اہلِ دوستاں " کا ہے ۔ اہل کا سابقہ یا تو اسمِ مکان کے ساتھ استعمال ہوتا ہےیا کسی صفت یا خصلت کے ساتھ ۔ مکان کے ساتھ جیسے اہلِ شہر ، اہلِ محفل ، اہلِ خانہ وغیرہ۔ صفت کے ساتھ جیسے اہل شوق، اہل ہنر ، اہلِ قلم وغیرہ
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
چنانچہ اہلِ دوستاں ٹھیک نہیں ہے ۔ اسے فوراً سے پیشتر اپنے بائیں ہاتھ سے تبدیل کردیجیے۔:)
ارے پرینک تھا یارو !!
خواہ مخواہ پریشان ہوتے رہے ۔ڈسکورڈ تک بنا لیا ۔
یہ تری سادہ دلی مار نہ ڈالے مجھ کو ۔ :)
السلام علیکم
محفل کے تمام ارکان کا شکریہ
آپ لوگ جہاں بھی ہوں اللہ آپکو صحت و تندرستی ، خوشیاں و کامرانیاں عطا فرمائے آمین ثم آمین۔
محفل بیس برس کی ہوئی۔۔۔۔
؟Tick Tick Tick 12:00 (GMT)
دیکھ لو آج ہم کو جی بھر کے
کوئی آتا نہیں ہے پھر مر کے
م
مریم افتخار
ڈسکورڈ ڈسکورڈ کر دی نی میں آپے ڈسکورڈ ہوئی
سدھو نی مینوں بھیج دو ڈسکورڈ، محفل نہ آکھو کوئی؟
یاز
یاز
یہ اس طرح سے ڈسکورڈ میں شامل ہے
جہاں بھی جاؤں یہ لگتا ہے اردو محفل ہے
لاريب اخلاص
لاريب اخلاص
گلوں میں رنگ بھرے محفلین ڈسکورڈ چلے
چلے بھی جاؤ کہ ڈسکورڈ کا کاروبار چلے
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
کیا ہوا فہد۔۔۔۔ ؟ دوبارہ آمد کا کوئی ارادہ نہیں کیا؟
فہد اشرف
فہد اشرف
محفل رہے گی تو آئیں گے۔🙁
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
ابھی صبح صبح ایک تشریح کی ہے فہد۔۔۔ وہ بھی پڑھو۔۔۔ قبل اس کے میری تشریحات بھی بند ہوجائیں۔۔۔۔ ہوہوہوہوہوہو
زہے وہ چشم کہ جو شرحِ صدر کرتی ہے
پئے حسینؑ فقط اشک نذر کرتی ہے

دلِ شکستہ جو چاہے تو آہِ سوزاں بھی
زمیں کو گرد تو گردوں کو ابر کرتی ہے

نصیر ترابی
الف عین بھائی یہ ان دو ویلوں کو بھی لائبریری کی رکنیت عطا فرمائیں اور ان سے بھی ٹائپنگ کروائیں یاز مریم افتخار
دلی کہاں گئیں ترے کوچوں کی رونقیں
گلیوں سے سر جھکا کے گزرنے لگا ہوں میں
جاں نثار اختر
گُل بھی وہِیں،‌ پَرند وہِیں، آشیاں وہِیں
پر گُلسِتاں ہی اُڑ چلا، اب کی بَہار میں
😢
Top