تازہ کیفیت نامے

فرمان رسول اکرم ﷺ :
إِنَّ اللَّهَ جَعَلَ الْحَقَّ عَلَى لِسَانِ عُمَرَ وَقَلْبِهِ ۔
اللہ تعالٰی نے عمر کی زبان اور دل پر حق کو جاری فرما دیا ہے۔(جامع ترمذی)
(یوم شہادت امیرالمؤمنین سیدنا حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ)
ابھی نہیں، ابھی نہیں
نہیں، نہیں، نہیں، نہیں
ابھی نہ جاؤ چھوڑ کر کہ ۔۔۔۔

السلام علیکم، معزز محفلین، جذباتی مت ہو جائیے گا۔:biggrin:
تم ہمارے کسی طرح نہ ہوئے
ورنہ دنیا میں کیا نہیں ہوتا ؟؟؟
مومن
صابرہ امین
صابرہ امین
دنیا میں تو بہت کچھ ہوتا ہے۔۔ بس اللہ سب کو اپنی امان میں رکھے۔۔آمین
ویسے میرا خیال ہے کہ آپ نے پوری کوشش نہیں کی ہو گی۔:grin:
تیرگی میں اُجالا ہمارا نبی ﷺ
روشنی کا حوالہ ہمارا نبی ﷺ
سیما علی
سیما علی
اب نہ دل پہ کوئی بات لیجے کہ ہے
جامِ کوثر کوئی دم میں پیجے کہ ہے
ائے نصیر اب ذرا غم نہ کیجے کہ ہے
غمزدوں کو رضا مژدہ دیجے کہ ہے
بے کسوں کا سہارا ہمارا نبی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم
کتنے ہنستے ہوئے موسم ابھی آتے لیکن
ایک ہی دھوپ نے کمھلا دیا منظر میرا

آخری جرعہء پر کیف ہو شاید باقی
اب جو چھلکا تو چھلک جائے گا ساغر میرا

اطہر نفیس
صابرہ امین
صابرہ امین
بہت دیر تک سمجھنے کی کوشش کے بعد آدھا پونا ہی سمجھ میں آیا ہے۔۔ اتنا مشکل شعر!! بھئی یہ جرعہ کیا ہوتا ہے؟
اشھد ان لا الٰہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ الاحد الصمد الذی لم یلد ولم یولد ولم یکن لہ کفوا احد،
واشھد ان سیدنا وسندنا وحبیبنا وشفیعنا ومولانا وملجانا
محمد عبداللہ ورسولہ، علیہ افضل الصلواۃ والتسلیم۔
بزمِ احبابِ اردو محفل ۔ ڈسکورڈ پر
اب ملاقات ہو گی نئی محفل میں جہاں تمام فعال محفلین مع اساتذہ موجود رہیں گے ان شاءالله
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
عبدالرؤف بھائی ، وہ نستعلیق والا جگاڑ اگر یہاں محفل پر بھی پوسٹ کردیں تو ابھی کے علاوہ مستقبل میں بھی بہت سارے لوگوں کا بھلا ہوگا۔
محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
ان شاء اللہ یہاں پر ایک لڑی لگا دیتے ہیں۔
جب نہ ہو کچھ بھی تو دھوکا کھائیں کیا
سید عاطف علی
سید عاطف علی
ظہیر بھائی ۔
انتظامیہ کیوں کہ کسی حسینہ کی طرح منہ پھیر کر خاموش بیٹھی ہے ۔
بس اس لاگ کو ہم لگاو سمجھ کر دھوکا کھانے پر مجبور ہو گئے ۔:) :) :) ۔ویسے اس میں کچھ قصور آپ کے لنچ باکس کا بھی ہے۔:) :) :)
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
میرا خیال ہے کہ تھوڑا تھوڑا ہم سبھی کے لنچ باکس قصوروار ہیں۔ پھل کسی کے پاس سے بھی نہیں نکلا۔ :D
سید عاطف علی
سید عاطف علی
بجا فرمایا ۔
خمارِ شام ، غمِ تیرگی ، امیدِ سحر
ہزار رنگ ہیں بجھتے دیے کی تابش میں

ظہیر احمد ظہیر
ایران کے ساتھ تنازع چھیڑنے کے بعد اسرائیل روزانہ دسیوں فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ اور ماس میڈیا کی توجہ دو ملکی جنگ کی طرف ہے۔
فیس بک پر ایک نقلی آئی ڈی بنی ہے میرے نام اور تصویر سے آج شام ہی۔
دوست احباب ذرا محتاط رہیں ۔
ای مرا در تهِ هر موی به زلفت بندی
چه کنی بند ز بندم همه یکبار جدا
محمداحمد
محمداحمد
سبحان اللہ کیا بات ہے !

میں تو یوں بھی لفظ بہ لفظ تراجم کا شیدائی ہوں۔

جزاک اللہ خیراً کثیرا
محمداحمد
محمداحمد
اربش علی
اربش علی
ویسے تو بندی مضارع کا صیغہ ہے یعنی "تو باندھے"، اور یہ "تو باندھتا ہے" کو بھی مشمول کرتا ہے۔مگر یہاں ماضی اس لیے مراد ہے کہ اب یہ باندھنے کا عمل ختم ہوا چاہتا ہے۔
اور اغلب گمان ہے کہ یہ مصرع اس طرح بھی ہو سکتا ہے:
ای مرا در تہِ هر موی به زلفت بندے
بند کے ساتھ یہاں یاے نکرہ ہے۔ یعنی اے کہ تیری زلفوں کے ہر بال کی تہ میں میرا کوئی نہ کوئی بند ہے۔
Top