تازہ کیفیت نامے

اہنسا قوت اور طاقت سے آتی ہے۔ یہ قانونِ فطرت ہے۔
محمداحمد
محمداحمد
بڑی اہم بات ہے۔

طاقت ہی آپ کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کا اہل بناتی ہے۔ ورنہ جرمِ ضعیفی کی سزا تو ہوتی ہی مرگِ مفاجات ہے۔
یاز
یاز
عصا نہ ہو تو کلیمی ہے کارِ بے بنیاد
محمداحمد
محمداحمد
کیا بات ہے!

بڑے بڑے فلسفوں کو ایک مصرع میں سمو دیتے ہیں اقبال۔
یہ دنیا اپنے منطقی انجام کی طرف رواں دواں ہے، ہماری محفل کی طرح۔۔۔ چونکہ یہ سب بہرحال ختم ہو جانے والا ہے تو اس کا قلق کرنے سے زیادہ اہم اس بات پر غور کرنا ہے کہ ہم انفرادی سطح پر کہاں کھڑے ہیں۔۔۔ مجھے جس مقصد کے لیے اس دنیا میں بھیجا گیا تھا ، وہ کتنا پورا ہوا؟
(وَ لَا تَكُنْ مِّنَ الْغٰفِلِیْنَ۔ اور غافلوں میں سے نہ ہو جانا۔الاعراف، 205)
برونز میڈل کی انتہائی سخت فائٹ میں شدید مقابلے کے بعد سڈن ڈیتھ میں بیٹے کو شکست!
دنیا کی 16 نبرد آزما ٹیموں میں سے فن لینڈ کی قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ورلڈ چمپین شپ میں چوتھے نمبر پر آنا بہرحال ایک اہم سنگ میل ضرور ہے۔
خوش حال سے تم بھی لگتے ہو
یوں افسردہ تو ہم بھی نہیں
پر جاننے والے جانتے ہیں
خوش تم بھی نہیں، خوش ہم بھی نہیں

پیاری اردو محفل کے نام! ❤️
آ تجھ کو بتاؤں میں تفسیر بجٹ کیا ہے
شمشیر وسناں اول۔ تعلیم صحت آخر
سوشل میڈیا ۔
محمداحمد
محمداحمد
جی۔

ایران پر حالیہ حملے سے اندازہ ہوتا ہے کہ دنیا بہت تیزی سے جنگ و جدل کی طرف بڑھ رہی ہے۔ معاملات دن بدن ابتر ہوتے جا رہے ہیں۔ بالخصوص مسلم ممالک کے لئے۔

اور مسلم حکمران اپنا قبلہ درست کرنے پر آمادہ نہیں ہیں۔
محمد احسن سمیع راحلؔ
محمد احسن سمیع راحلؔ
تعليم اور صحت اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبائی سبجکٹس ہیں، وفاقی بجٹ میں اتنی رقم مختص ہوتی ہے جتنی ان محکموں میں وفاقی جیورسڈکشن ہے.
سید عاطف علی
سید عاطف علی
اس بجٹ نے کیا گل کھلانے ہیں ۔ یہ بھی معلوم ہی ہے۔
سوچو تو سلوٹوں سے بھری ہے تمام روح
دیکھو تو اک شکن بھی نہیں ہے لباس میں
م
مریم افتخار
اور میرا پسندیدہ شعر بھی:
بیدل لباس زیست بڑا دیدہ زیب تھا
اور ہم نے اس لباس کو الٹا پہن لیا
سیما علی
سیما علی
اب آدمی کچھ اور ہماری نظر میں ہے
جب سے سنا ہے یار لباس بشر میں ہے
مغفرت، ہفتے میں دو مرتبہ۔۔۔
فرمان رسول اکرم ﷺ : بندوں کے اعمال ہفتے میں دو مرتبہ اللہ عزوجل کی بارگاہ میں پیش کیے جاتے ہیں ‘ پیر کے دن اور جمعرات کے دن ۔ تو اللہ عزوجل اپنے سب مؤمن بندوں کو بخش دیتا ہے سوائے ان دو بندوں کے جو ایک دوسرے کے ساتھ کینہ رکھتے ہوں ۔ اللہ عزوجل فرماتا ہے کہ ان دونوں کو چھوڑ دو ، یا ان کو مہلت دو یہاں تک کہ یہ آپس میں صلح کر لیں۔۔۔

(صحیح مسلم۔ کتاب البر والصلہ والادب)
‎گونجتی ہے گنبدِ ہستی میں کیسی بازگشت
‎ہم نوا! ہم کو ملا ذوقِ سماعت ہی نہیں
مؤمن کبھی مہمانوں سے نہیں گھبراتا،
پر مؤمنہ گھبراندی اے۔ کیوں
کیونکہ پانڈے تے مؤمنہ نے مانجھنے ہوندے نے
مؤمن تے ویہلا گلاں کرن جوگا، مہماناں نوں بٹھا کے۔۔۔:D
تخاف الشاة طول العمر ذئبا
ويأكلها أخيرا،،،، من رعاها
بھیڑ عمر بھر بھیڑئیے سے ڈرتی رہتی ہے
جبکہ کھاتا اسے وہ ہے جو چَرانے والا ہے
پہلا دن
کراٹے ورلڈ کپ
کہاں ہم کہاں وصل جاناں کی حسرتؔ
بہت ہے انہیں اک نظر دیکھ لینا
ایک عقدہ کبھی نہ کھلا مجھ پر کہ یہ ایک سو تیرہ پوائنٹس کا کیا مطلب ہے ؟
Top