حسان خان

لائبریرین
عشق کی بھی منزلت کچھ کم خدائی سے نہیں
ایک سا احوال یاں بھی ہے گدا و شاہ کا
(سودا)

ترکی کے شاعر محمد فضولی نے یہی مضمون یوں باندھا ہے:
وادیِ وحدت حقیقت‌دہ مقامِ عشق‌دِر
کیم مشخص اولمز اول وادی‌دہ سلطان‌دن گدا

یعنی عشق کی جگہ ہی درحقیقت وادیِ وحدت ہے، کیونکہ اّس وادی میں سلطان و گدا کی تشخیص نہیں ہوتی۔
 

حسان خان

لائبریرین
خوب رویا قبر میں جس دم چلے منکر نکیر
یاد آیا مجھ کو تنہا چھوڑ جانا یار کا
(امیر اللہ تسلیم لکھنوی)
 

حسان خان

لائبریرین
جو عالی رتبہ ہیں درکار کیا امدادِ غیر اُن کو
فتیلہ ہے نہ روغن ہے چراغِ آسمانی میں
(مولوی سید فضلِ رسول خان واسطی)
 

حسان خان

لائبریرین
ہوں گے ٹھنڈے دست و پا بادِ اجل سے ایک دن
گرم ہو کر ہے اکڑنا اہلِ دنیا کا عبث
(سید افتخار علی شاہ چشتی قادری)
 
Top