عبیداللہ علیم

  1. سید لبید غزنوی

    عبیداللہ علیم خیال و خواب ہوئی ہیں محبتیں کیسی

    خیال و خواب ہوئی ہیں محبتیں کیسی لہو میں ناچ رہی ہیں یہ وحشتیں کیسی نہ شب کو چاند ہی اچھا نہ دن کو مہر اچھا یہ ہم پہ بیت رہی ہیں قیامتیں کیسی وہ ساتھ تھا تو خدا بھی تھا مہرباں کیا کیا بچھڑ گیا تو ہوئی ہیں عداوتیں کیسی عذاب جن کا تبسّم، ثواب جن کی نگاہ کھنچی ہوئی ہیں پس ِ جاں یہ صورتیں کیسی...
  2. میم الف

    خیال و خواب ہوئی ہیں محبتیں کیسی - عبید اللہ علیمؔ

    خیال و خواب ہوئی ہیں محبتیں کیسی لہو میں ناچ رہی ہیں یہ وحشتیں کیسی نہ شب کو چاند ہی اچھا‘ نہ دن کو مہر اچھا یہ ہم پہ بیت رہی ہیں قیامتیں کیسی وہ ساتھ تھا تو خدا بھی تھا مہرباں کیا کیا بچھڑ گیا تو ہوئی ہیں عداوتیں کیسی عذاب جن کا تبسم‘ ثواب جن کی نگاہ کھنچی ہوئی ہیں پسِ جاں یہ صورتیں کیسی...
  3. فہد اشرف

    عبیداللہ علیم ویران سرائے کا دیا ہے

    غزل ویران سرائے کا دیا ہے جو کون و مکاں میں جل رہا ہے یہ کیسی بچھڑنے کی سزا ہے آئینے میں چہرہ رکھ گیا ہے خورشید مثال شخص کل شام مٹی کے سپرد کر دیا ہے تم مر گئے حوصلہ تمھارا زندہ ہوں یہ میرا حوصلہ ہے اندر بھی زمیں کے روشنی ہو مٹی میں چراغ رکھ دیا ہے میں کون سا خواب دیکھتا ہوں یہ کون سے ملک...
  4. طارق شاہ

    سلیم کوثر :::::: مِری طلب، مِری رُسوائیوں کے بعد کُھلا ::::::Salim Kausar

    غزل مِری طلب، مِری رُسوائیوں کے بعد کُھلا وہ کم سُخن، سُخن آرائیوں کے بعد کُھلا وہ میرے ساتھ ہے، اور مُجھ سے ہمکلام بھی ہے یہ ایک عمُر کی تنہائیوں کے بعد کُھلا میں خود بھی تیرے اندھیروں پہ مُنکشف نہ ہُوا تِرا وجُود بھی ، پرچھائیوں کے بعد کُھلا عجب طلسمِ خموشی تھا گھر کا سنّاٹا! جو بام و در...
  5. فاتح

    عبیداللہ علیم کس خواب کی یہ ہم کو تعبیر نظر آئی ۔ عبید اللہ علیم

    عبید اللہ علیم کے تیسرے شعری مجموعے "نگارِ صبح کی امید میں" سے ایک غزل کس خواب کی یہ ہم کو تعبیر نظر آئی زندان نظر آیا، زنجیر نظر آئی سب اپنے عذابوں میں سب اپنے حسابوں میں دنیا یہ قیامت کی تصویر نظر آئی کچھ دیکھتے رہنے سے، کچھ سوچتے رہنے سے اک شخص میں دنیا کی تقدیر نظر آئی جلتا تھا میں آگوں...
  6. طارق شاہ

    عبیداللہ علیم " گزرو نہ اس طرح، کہ تماشا نہیں ہوں میں "

    غزل عبیداللہ علیم گزرو نہ اس طرح، کہ تماشا نہیں ہوں میں سمجھو کہ اب ہوں اور دوبارہ نہیں ہوں میں اک طبع رنگ رنگ تھی، سو نذرِ گلُ ہوئی اب یہ کہ اپنے ساتھ بھی رہتا نہیں ہوں میں تم نے بھی میرے ساتھ اُٹھائے ہیں دکھ بہت خوش ہُوں کہ راہِ شوق میں تنہا نہیں ہوں میں پیچھے نہ بھاگ وقت کی اے نا...
  7. طارق شاہ

    عبیداللہ علیم جوانی کیا ہوئی اک رات کی کہانی ہوئی

    غزل عبیداللہ علیم جوانی کیا ہوئی اک رات کی کہانی ہوئی بدن پُرانا ہُوا، روح بھی پُرانی ہوئی کوئی عزیز نہیں، ما سوائے ذات ہمیں اگرہُوا ہے تو یوں جیسے زندگانی ہوئی نہ ہوگی خشک، کہ شاید وہ لوٹ آئے پھر یہ کشت گزرے ہوئے ابرکی نشانی ہوئی تم اپنے رنگ نہاؤ، میں اپنی موج اُڑاؤں وہ...
  8. فاتح

    عبیداللہ علیم جی جان سے اے ارضِ وطن مان گئے ہم ۔ عبید اللہ علیمؔ

    جی جان سے اے ارضِ وطن مان گئے ہم جب تُو نے پکارا ترے قربان گئے ہم جو دوست ہُوا اُس پہ محبت کی نظر کی دشمن پہ ترے صورتِ طوفان گئے ہم ہم ایسے وفادار و پرستار ہیں تیرے جو تُو نے کہا تیرا کہا مان گئے ہم مرہم ہیں ترے ہونٹ، مسیحا ہے تری زلف ہم موجۂ گُل تھے کہ پریشان گئے ہم افسوں نہ کوئی چلنے...
  9. پ

    عبیداللہ علیم نظم - آئیڈیل -عبیداللہ علیم

    آئیڈیل میری آنکھوں میں کوئی چہرہ، چراغِ آرزو وہ مرا آئینہ جس سے خود جھلک جاؤں کبھی ایسا موسم، جیسے مے پی کر چھلک جاؤں کبھی یا کوئی ہے خواب جو دیکھا تھا لیکن پھر مجھے یاد کرنے پر بھی یاد آیا نہ تھا دل یہ کہتا ہے وہی ہو بہو اور سامنے پایا نہ تھا گفتگو اس سے ہے اور ہے روبرو خواب ہو...
  10. پ

    عبیداللہ علیم نظم- اگر ہم ٹوٹ جاتے- عبیداللہ علیم

    نظم- اگر ہم ٹوٹ جاتے- عبیداللہ علیم اگر ہم ٹوٹ جاتے تو ستارے روٹھ جاتے پھول کھلنا چھوڑ دیتے اور پرندے چہچہانا بھول جاتے اگر ہم ٹوتجاتے تو کئی صدیاں ادھورے خواب کی حیرت میں گُم رہتیں اِدھر میں رنج و غم سہتا اُدھر تم رنج و غم سہتیں زباں سے میں نہ کچھ کہتا ، زباں سے تم نہ کچھ کہتیں...
  11. پ

    عبیداللہ علیم نظم-دعا دعا وہ چہرہ-عبیداللہ علیم

    نظم-دعا دعا وہ چہرہ-عبیداللہ علیم دعا دعا وہ چہرہ حیا حیا وہ آنکھیں صبا صبا وہ زلفیں چلے لہو گردش میں رہے آنکھ میں دل میں بسے مرے خوابوں میں جلے اکیلے پن میں ملے ہر اک محفل میں دعا دعا وہ چہرہ کبھی کسی چلمن کے پیچھے کبھی درخت کے نیچے کبھی وہ ہاتھ پکڑتے کبھی ہوا سے ڈرتے کبھی وہ...
  12. فرخ منظور

    کچھ دن تو بسو مری آنکھوں میں۔ بلقیس خانم

    کچھ دن تو بسو مری آنکھوں میں۔ گلوکارہ: بلقیس خانم شاعر: عبیداللہ علیم کچھ دن تَو بسو مری آنکھوں میں پھر خواب اگر ہو جاؤ تو کیا کوئی رنگ تو دو مرے چہرے کو پھر زخم اگر مہکاؤ تو کیا جب ہم ہی نہ مہکے پھر صاحب تم بادِ صبا کہلاؤ تو کیا اِک آئینہ تھا سو ٹوٹ گیا اب خود سے اگر شرماؤ تو کیا تم آس...
  13. فاتح

    عبیداللہ علیم کب تک آخر ہم سے اپنے دل کا بھید چھپاؤ گی؟ (عبید اللہ علیم)

    کب تک آخر ہم سے اپنے دل کا بھید چھپاؤ گی تمہیں رہ پر اک دن آنا ہے، تم رہ پر آ ہی جاؤ گی کیوں چہرہ اُترا اُترا ہے؟ کیوں بُجھی بُجھی سی ہیں آنکھیں؟ سُنو! عشق تو ایک حقیقت ہے، اسے کب تک تم جُھٹلاؤ گی سب رنگہ تمہارے جانتا ہوں، میں خوب تمہیں پہچانتا ہوں کہو کب تک پاس نہ آؤ گی؟ کہو کب تک آنکھ...
  14. شمشاد

    عبیداللہ علیم کچھ عشق تھا کچھ مجبوری تھی سو میں نے جیون وار دیا

    کچھ عشق تھا کچھ مجبوری تھی سو میں نے جیون وار دیا میں کیسا زندہ آدمی تھا اک شخص نے مجھ کو مار دیا ایک سبز شاخ گلاب کی تھی اک دنیا اپنے خواب کی تھی وہ ایک بہار جو آئی نہیں اس کے لئے سب کچھ ہار دیا یہ سجا سجایا گھر ساتھی مری ذات نہیں مرا حال نہیں اے کاش کبھی تم جان سکو اس سکھ نے جو آزار...
  15. حجاب

    کبھی ملیں پھر ؟؟؟؟؟؟؟؟/

    کبھی ملیں پھر ؟؟؟؟؟؟؟؟؟ کبھی ملیں پھر اُسی طرح اُسی جگہ اُنہی لمحوں میں اور اُنہی لمحوں کی لذّتوں میں وہی خوش گُمانیوں کے چاند وہی بد گُمانیوں کے بھنور وہی مدّوجزر رفاقتوں کے وہی عذاب رقابتوں کے میں کسی سے کوئی کہانی کہوں تم کسی سے کوئی کہانی کہو اور ۔۔۔۔۔ اصل میں ایک کہانی ہو...
  16. فرخ منظور

    عبیداللہ علیم کوئی دھُن ہو میں ترے گیت ہی گائے جاؤں ۔ عبیداللہ علیم

    کوئی دھُن ہو میں ترے گیت ہی گائے جاؤں درد سینے میں اٹھے شور مچائے جاؤں خواب بن کر تُو برستا رہے شبنم شبنم اور بس میں اسی موسم میں نہائے جاؤں تیرے ہی رنگ اُترتے چلے جائیں مجھ میں خود کو لکھوں تری تصویر بنائے جاؤں جس کو ملنا نہیں پھر اس سے محبّت کیسی سوچتا جاؤں مگر دل میں بسائے جاؤں تُو اب اس...
  17. فرخ منظور

    عبیداللہ علیم کچھ دن تَو بسو مری آنکھوں میں - عبیداللہ علیم

    کچھ دن تَو بسو مری آنکھوں میں پھر خواب اگر ہو جاؤ تو کیا کوئی رنگ تو دو مرے چہرے کو پھر زخم اگر مہکاؤ تو کیا جب ہم ہی نہ مہکے پھر صاحب تم بادِ صبا کہلاؤ تو کیا اِک آئینہ تھا سو ٹوٹ گیا اب خود سے اگر شرماؤ تو کیا تم آس بندھانے والے تھے، اب تم بھی ہمیں ٹھکراؤ تو کیا دنیا بھی...
  18. فرخ منظور

    عبیداللہ علیم تیرے پیار میں رُسوا ہو کر جائیں کہاں دیوانے لوگ - عبیداللّہ علیم

    تیرے پیار میں رُسوا ہو کر جائیں کہاں دیوانے لوگ جانے کیا کیا پوچھ رہے ہیں یہ جانے پہچانے لوگ ہر لمحہ احساس کی صہبا رُوح میں ڈھلتی جاتی ہے زیست کا نشّہ کچھ کم ہو تو ہو آئیں میخانے لوگ جیسے تمہیں ہم نے چاہا ہے کون بھلا یوں چاہے گا مانا اور بہت آئیں گے تم سے پیار جتانے لوگ یُوں گلیوں...
  19. فرخ منظور

    عبید اللّہ علیم - انتخابِ کلام

    عبید اللہ علیم کی شاعری پیش ِ خدمت ہے - براہ۔ مہربانی جوابات اور تبصروں کے لیے یہاں دیکھیں- بنا گلاب تو کانٹے چبُھا گیا اِک شخص ہُوا چراغ تو گھر ہی جلا گیا اِک شخص تمام رنگ مرے اور سارے خواب مرے فسانہ تھے کہ فسانہ بنا گیا اِک شخص میں کس ہَوا میں اڑوں کس فضا میں لہراؤں دکھوں کے...
  20. فاتح

    عبیداللہ علیم میں یہ کس کے نام لکھوں جو اَلَم گزر رہے ہیں ۔ عبیداللہ علیم

    میں یہ کس کے نام لکھوں جو اَلَم گزر رہے ہیں مرے شہر جل رہے ہیں مرے لوگ مر رہے ہیں کوئی غُنچہ ہو کہ گُل ہو، کوئی شاخ ہو شجَر ہو وہ ہَوائے گلستاں ہے کہ سبھی بکھر رہے ہیں کبھی رَحمتیں تھیں نازِل اِسی خِطّہ زمیں پر وہی خِطّہ زمیں ہے کہ عذاب اُتر رہے ہیں وہی طائروں کے جھُرمَٹ جو ہَوا میں...
Top