عبیداللہ علیم کب تک آخر ہم سے اپنے دل کا بھید چھپاؤ گی؟ (عبید اللہ علیم)

فاتح

لائبریرین
کب تک آخر ہم سے اپنے دل کا بھید چھپاؤ گی
تمہیں رہ پر اک دن آنا ہے، تم رہ پر آ ہی جاؤ گی

کیوں چہرہ اُترا اُترا ہے؟ کیوں بُجھی بُجھی سی ہیں آنکھیں؟
سُنو! عشق تو ایک حقیقت ہے، اسے کب تک تم جُھٹلاؤ گی

سب رنگہ تمہارے جانتا ہوں، میں خوب تمہیں پہچانتا ہوں
کہو کب تک پاس نہ آؤ گی؟ کہو کب تک آنکھ چُراؤ گی؟

بھلا کب تک ہم اک دوسرے کو چُھپ چُھپ کر دیکھیں اور ترسیں؟
ہمیں یار ستائیں گے کب تک تم سکھیوں میں شرماؤ گی؟

یہ سرو تنی، محشر بدَنی، گُل پیرہنی، گوہر سُخَنی
سب حسن تمہارا بے قیمت۔۔۔ گر ہم سے داد نہ پاؤ گی

جب کھیل ہی کھیلا شعلوں کا، پھر آو کوئی تدبیر کریں
ہم زخم کہاں تک کھائیں گے؟ تم غم کب تک اپناؤ گی

چلو آؤ بھی۔۔۔ ہم تم مل بیٹھیں۔۔۔ اور نئے سفر کا عہد کریں
ہم کب تک عمر گنوائیں گے؟ تم کب تک بات بڑھاؤ گی؟

میں شاعر ہوں، مرا شعر مجھے کسی تاج محل سے کم تو نہیں
میں شاہ جہانِ شعر تو تم ممتاز محل کہلاؤ گی

نہیں پاس کیا گر عشق کا کچھ۔۔۔ اور ڈریں نہ ظالم دنیا سے
شاعر پہ بھی الزام آئیں گے، تم بھی رسوا ہو جاؤ گی

(عبید اللہ علیم)​
 
فرخ منظور

لائبریرین
واہ واہ فاتح صاحب - بہت خوبصورت غزل ہے - اسے آپ کی اجازت کے بغیر میں انتخابِ عبیداللہ علیم میں بھی پوسٹ کر رہا ہوں - بہت شکریہ پوسٹ کے لئے - :)
 
جیا راؤ

محفلین
کیوں چہرہ اُترا اُترا ہے؟ کیوں بُجھی بُجھی سی ہیں آنکھیں؟
سُنو! عشق تو ایک حقیقت ہے، اسے کب تک تم جُھٹلاؤ گی

واہ۔۔۔۔۔۔ زبردست جناب !

سب رنگہ تمہارے جانتا ہوں، میں خوب تمہیں پہچانتا ہوں
کہو کب تک پاس نہ آؤ گی؟ کہو کب تک آنکھ چُراؤ گی؟

اس سے ایک اور غزل یاد آ گئی

کب تک رہو گے آخر یوں دور دور ہم سے
ملنا پڑے گا اک دن تم کو ضرور ہم سے

اس غزل کے فقط تین اشعار ہیں میرے پاس۔۔ اور شاعر کا نام بھی معلوم نہیں.. :(:(
کسی کے پاس ہو تو شئیر کیجئیے پلیزززز۔۔۔ :rolleyes:

فاتح صاحب خوبصورت غزل شئیر کرنے کا شکریہ۔۔۔ :):)
 
پسند کرنے کا شکریہ جیا صاحبہ!
جس غزل کا آپ نے ذکر کیا ہے وہ 'شاید' استاد دامن کی ہے اور اس کا یہ شعر تو بہت مشہور ہے:
ہم چھین لیں گے تم سے یہ شانِ بے نیازی
تم مانگتے پھرو گے اپنا غرور ہم سے​
 
فاتح

لائبریرین
باقی تین خود سے لگا لیجئے آپ تو قادر الکلام شاعرہ ہیں کوئی ہماری طرح تھوڑا ہی ہیں :grin:

قبلہ! کسی حد تک قدرت تو آپ بھی رکھتے ہی ہیں۔ تین نہ سہی دو لگا دیجیے آپ تا کہ پانچ اشعار کا کورم پورا ہو اور غزل مکمل ہو جائے:hatoff:
 
جیا راؤ

محفلین
پسند کرنے کا شکریہ جیا صاحبہ!
جس غزل کا آپ نے ذکر کیا ہے وہ 'شاید' استاد دامن کی ہے اور اس کا یہ شعر تو بہت مشہور ہے:
ہم چھین لیں گے تم سے یہ شانِ بے نیازی

تم مانگتے پھرو گے اپنا غرور ہم سے​

بالکل یہی غزل !!!

دو اشعار ہو گئے۔۔۔ تیسرا یہ ہے۔۔۔۔

دامن بچانے والے یہ بے رخی ہے کیسی
کہہ دو اگر ہوا ہے کوئی قصور ہم سے

اب باقی دو اشعار بھی کوئی لکھ دے۔۔۔ :(
 
محمد وارث

لائبریرین
کب تک آخر ہم سے اپنے دل کا بھید چھپاؤ گی

تمہیں رہ پر اک دن آنا ہے، تم رہ پر آ ہی جاؤ گی​

کیوں چہرہ اُترا اُترا ہے؟ کیوں بُجھی بُجھی سی ہیں آنکھیں؟
سُنو! عشق تو ایک حقیقت ہے، اسے کب تک تم جُھٹلاؤ گی​

سب رنگہ تمہارے جانتا ہوں، میں خوب تمہیں پہچانتا ہوں
کہو کب تک پاس نہ آؤ گی؟ کہو کب تک آنکھ چُراؤ گی؟​

بھلا کب تک ہم اک دوسرے کو چُھپ چُھپ کر دیکھیں اور ترسیں؟
ہمیں یار ستائیں گے کب تک تم سکھیوں میں شرماؤ گی؟​

یہ سرو تنی، محشر بدَنی، گُل پیرہنی، گوہر سُخَنی
سب حسن تمہارا بے قیمت۔۔۔ گر ہم سے داد نہ پاؤ گی​

جب کھیل ہی کھیلا شعلوں کا، پھر آو کوئی تدبیر کریں
ہم زخم کہاں تک کھائیں گے؟ تم غم کب تک اپناؤ گی​

چلو آؤ بھی۔۔۔ ہم تم مل بیٹھیں۔۔۔ اور نئے سفر کا عہد کریں
ہم کب تک عمر گنوائیں گے؟ تم کب تک بات بڑھاؤ گی؟​

میں شاعر ہوں، مرا شعر مجھے کسی تاج محل سے کم تو نہیں
میں شاہ جہانِ شعر تو تم ممتاز محل کہلاؤ گی​

نہیں پاس کیا گر عشق کا کچھ۔۔۔ اور ڈریں نہ ظالم دنیا سے
شاعر پہ بھی الزام آئیں گے، تم بھی رسوا ہو جاؤ گی​

(عبید اللہ علیم)​

دل خوش تو بہت ہوا یہ "پیاری پیاری" غزل پڑھ کر لیکن پھر اداس کیوں ہو گیا؟ آپ کا کیا "حال" ہے ;)
 
کب تک رہو گے آخر یوں دور دور ہم سے
ملنا پڑے گا تم کو ایک دن ضرور ہم سے

دامن بچانے والے یہ بے رخی ہے کیسی
کہہ دو اگر ہوا ہے کوئی قصور ہم سے
کب تک رہو گے آخر یوں دور دور ہم سے
ملنا پڑے گا تم کو اک دن ضرور ہم سے

دامن بچانے والے یہ بے رخی ہے کیسی
کہہ دو اگر ہوا ہے کوئی قصور ہم سے

ہم چھین لیں گے تم سے یہ شان بے نیازی
تم مانگتے پھرو گے اپنا غرور ہم سے

ہم چھوڑ دیں گے تم سے یوں بات چیت کرنا
تم پوچھتے پھرو گے اپنا قصور ہم سے

استاد دامن

ہم چھین لیں گے تم سے یہ شان بے نیازی
تم مانگتے پھرو گے اپنا غرور ہم سے

ہم چھوڑ دیں گے تم سے یوں بات چیت کرنا
تم پوچھتے پھرو گے اپنا قصور ہم سے

استاد دامن
 
Top