عبیداللہ علیم جی جان سے اے ارضِ وطن مان گئے ہم ۔ عبید اللہ علیمؔ

فاتح

لائبریرین
جی جان سے اے ارضِ وطن مان گئے ہم
جب تُو نے پکارا ترے قربان گئے ہم

جو دوست ہُوا اُس پہ محبت کی نظر کی

دشمن پہ ترے صورتِ طوفان گئے ہم

ہم ایسے وفادار و پرستار ہیں تیرے

جو تُو نے کہا تیرا کہا مان گئے ہم

مرہم ہیں ترے ہونٹ، مسیحا ہے تری زلف

ہم موجۂ گُل تھے کہ پریشان گئے ہم

افسوں نہ کوئی چلنے دیا حیلہ گراں کا

ہر شکل عدو کی ترے پہچان گئے ہم

خاکِ شہدا نے ترے پرچم کو دعا دی

لہرا کے جو پرچم نے کہا جان گئے ہم
(عبید اللہ علیم) 1965ء
 

فاتح

لائبریرین
کاشفی صاحب، عائشہ عزیز صاحبہ اور دیگر تمام پسند کرنے والوں کا بھی بے حد شکریہ!
 
Top