حجاب

محفلین
کبھی ملیں پھر ؟؟؟؟؟؟؟؟؟

کبھی ملیں پھر
اُسی طرح
اُسی جگہ
اُنہی لمحوں میں
اور اُنہی لمحوں کی لذّتوں میں
وہی خوش گُمانیوں کے چاند
وہی بد گُمانیوں کے بھنور
وہی مدّوجزر رفاقتوں کے
وہی عذاب رقابتوں کے
میں کسی سے کوئی کہانی کہوں
تم کسی سے کوئی کہانی کہو
اور ۔۔۔۔۔
اصل میں ایک کہانی ہو
جو اپنی ہو
کبھی ملیں پھر اُسی طرح اُسی جگہ ؟؟؟؟؟؟(عبیداللہ علیم )
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
 
Top