نیرنگ کی ڈائری سے

  1. نیرنگ خیال

    انڈے کی چوری۔۔۔ راوی جاسمن

    بچپن میں ہم عجیب و غریب کہانیاں پڑھا کرتے تھے۔ کھانے کی چوری ،دال کی چوری۔۔۔ چور فاختہ۔۔۔ چورمینا۔۔۔ انگوٹھی کی چوری۔۔۔۔ الغرض ہر چیز کی چوری اور ہر طرح کا چور میسر تھا۔ لیکن ان ادباء کے امیر الخیال دماغوں میں کبھی نہ آئی تو انڈے کی چوری نہ آئی۔ اور نہ آیا تو انڈہ چور نہ آیا۔ صدیوں ادب متلاشی...
  2. نیرنگ خیال

    سمیتا پاٹل (غلام محمد قاصر)

    سمیتا پاٹل دل کے مندر میں خوشبو ہے لوبان کی، گھنٹیاں بج اٹھیں، دیو داسی تھی وہ کتنے سرکش اندھیروں میں جلتی رہی دیکھنے میں تو مشعل ذرا سی تھی وہ نور و نغمہ کی رم جھم پھواروں تلے مسکراتی ہوئی اک اداسی تھی وہ پانیوں کی فراوانیوں میں رواں اس کی حیرانیاں کتنی پیاسی تھی وہ حسن انساں سے فطرت کی...
  3. نیرنگ خیال

    ظہیر بھائی کی غزل کی تیزی اور ہم۔۔۔ (نیرنگ خیال)

    دوستو! آج شام کو جب ظہیر بھائی کی یہ غزل پڑھی ہے۔ تو اس کے اشعار نے اپنے معانی مجھ پر کھولے ہیں۔اول شام کا ذکر بالخصوص اس لیے ضروری ہے کہ شام ناصح اور عشاق کے چوکس و چوکنا ہونے کا وقت ہے۔ اس وقت ان کی حسیات عروج پر ہوتی ہیں۔ جب عشاق کرام اپنے ناکردہ و کردہ عشق میں رنگ بھرنےکو آہ و فغاں کا...
  4. نیرنگ خیال

    بچے، کھیل اور والدین (از قلم نیرنگ خیال)

    میری اپنے جم انسٹرکٹر سے گپ شپ رہتی ہے۔ اس موضوع پر بھی گفتگو رہتی ہے کہ لڑکے اب جم نہیں آتے۔ زیادہ تر میری طرح بڑی عمر کے لوگ خود کو فٹ رکھنے کو تو آجاتے ہیں، لیکن وہ جو چھوٹی عمر میں کسرتی جسم بنانے کا شوق ہوتا ہے وہ خال خال نظر آتا ہے۔ کیا وجہ ہے؟ وہ مجھے مختلف وجوہات بتاتے رہتے ہیں، کہ...
  5. نیرنگ خیال

    ایک صحتمند مباحثہ (از قلم نیرنگ خیال)

    منظر: ایک وسیع و عریض کمرے میں ایک بڑی سی میز کے گرد چند کرسیاں ترتیب سے لگی ہیں۔ کمرے میں ہلکی ہلکی نیلگوں روشنی ماحول کو کسی بھی گفتگو کے لیے سازگار بنا رہی ہے۔ چھت پر لگے اے سی یونٹ کمرے کے درجہ حرارت کو کنٹرول کر رہے ہیں۔ لوگو ں کے درجہ حرارت کا ذکر ابتدائی منظر میں غیر مناسب حرکت ہے۔...
  6. نیرنگ خیال

    بقدر پیمانۂ تخیل سرور ہر دل میں ہے خودی کا (جمیلؔ مظہری)

    بقدر پیمانۂ تخیل سرور ہر دل میں ہے خودی کا اگر نہ ہو یہ فریب پیہم تو دم نکل جائے آدمی کا بس ایک احساس نارسائی نہ جوش اس میں نہ ہوش اس کو جنوں پہ حالت ربودگی کی خرد پہ عالم غنودگی کا ہے روح تاریکیوں میں حیراں بجھا ہوا ہے چراغ منزل کہیں سر راہ یہ مسافر پٹک نہ دے بوجھ زندگی کا خدا کی رحمت پہ...
  7. نیرنگ خیال

    عرفان صدیقی خرابہ ایک دن بن جائے گھر ایسا نہیں ہوگا

    خرابہ، ایک دِن بَن جائے گھر، ایسا نہیں ہوگا اچانک جی اُٹھیں وہ بام و در، ایسا نہیں ہوگا وہ سب، اِک بُجھنے والے شُعلۂ جاں کا تماشا تھا دوبارہ ہو وہی رقصِ شَرر، ایسا نہیں ہوگا وہ ساری بَستیاں، وہ سارے چہرے، خاک سے نِکلیں یہ دُنیا، پِھر سے ہو زیر و زَبر، ایسا نہیں ہوگا مِرے گُم گشتگاں کو لے...
  8. نیرنگ خیال

    دل وہ پیاسا ہے کہ دریا کا تماشا دیکھے (اختر امام رضوی)

    دل وہ پیاسا ہے کہ دریا کا تماشا دیکھے اور پھر لہر نہ دیکھے کف دریا دیکھے میں ہر اک حال میں تھا گردش دوراں کا امیں جس نے دنیا نہیں دیکھی مرا چہرہ دیکھے اب بھی آتی ہے تری یاد پہ اس کرب کے ساتھ ٹوٹتی نیند میں جیسے کوئی سپنا دیکھے رنگ کی آنچ میں جلتا ہوا خوشبو کا بدن آنکھ اس پھول کی تصویر میں کیا...
  9. نیرنگ خیال

    کلیم عاجز امتحان شوق میں ثابت قدم ہوتا نہیں

    امتحان شوق میں ثابت قدم ہوتا نہیں عشق جب تک واقف آداب غم ہوتا نہیں ان کی خاطر سے کبھی ہم مسکرا اٹھے تو کیا مسکرا لینے سے دل کا درد کم ہوتا نہیں جو ستم ہم پر ہے اس کی نوعیت کچھ اور ہے ورنہ کس پر آج دنیا میں ستم ہوتا نہیں تم جہاں ہو بزم بھی ہے شمع بھی پروانہ بھی ہم جہاں ہوتے ہیں یہ ساماں...
  10. نیرنگ خیال

    کچھ ایسے ڈھب سے ہنر آزمایا کرتا تھا (ڈاکٹر کبیر اطہر)

    کچھ ایسے ڈھب سے ہنر آزمایا کرتا تھا میں اُس کا جھوٹ بھی سچ کر دکھایا کرتا تھا اور اب تو میں بھی سرِ راہ پھینک دیتا ہوں کبھی میں پھول ندی میں بہایا کرتا تھا کہیں میں دیر سے پہنچوں تو یاد آتا ہے کہیں میں وقت سے پہلے بھی جایا کرتا تھا مرے وجود میں جب بھی گھٹن سی ہوتی تھی میں گھر کی چھت پہ کبوتر...
  11. نیرنگ خیال

    بشیر بدر وہی تاج ہے وہی تخت ہے وہی زہر ہے وہی جام ہے

    وہی تاج ہے وہی تخت ہے وہی زہر ہے وہی جام ہے یہ وہی خُدا کی زمین ہے یہ وہی بتوں کا نظام ہے بڑے شوق سے مرے گھر جلا، کوئی آنچ تجھ پہ نہ آئے گی یہ زباں کسی نے خرید لی، یہ قلم کسی کا غلام ہے یہاں ایک بچے کے خون سے جو لکھا ہُوا ہے اُسے پڑھیں تِرا کیرتن ابھی پاپ ہے ابھی میرا سجدہ حرام ہے میں یہ...
  12. نیرنگ خیال

    میں نے کس شوق سے اِک عمر غزل خوانی کی (شبنم رومانی)

    میں نے کس شوق سے اِک عمر غزل خوانی کی کتنی گہری ہیں لکیریں مری پیشانی کی وقت ہے میرے تعاقب میں چھپا لے مجھ کو جوئے کم آب!قسم تجھ کو ترے پانی کی یُوں گزرتی ہے رگ و پے سے تری یاد کی لہر جیسے زنجیر چھنک اُٹھتی ہے زندانی کی اجنبی سے نظر آئے ترے چہرے کے نقوش جب ترے حُسن پہ میں نے نظرثانی کی مجھ...
  13. نیرنگ خیال

    گِن گِن تارے لنگھدیاں راتاں (برؔی نظامی)

    گِن گِن تارے لنگھدیاں راتاں سپّاں وانگر ڈنگدیاں راتاں رانجھا تخت ہزارہ بُھلیا بُھلیا ں نئیں پر جھنگ دیاں راتاں اکھیاں وچ جگراتے رہندے سُولی اُتے ٹنگدیاں راتاں ہور کسے ول جان ناں دیون اپنے رنگ وِچ رنگدیاں راتاں مینوں کوئی سمجھ ناں آوے آئیاں کہدے ڈھنگ دیاں راتاں برؔی نظامی یاد نئیں مینوں...
  14. نیرنگ خیال

    مجذوب ادا شناس ترا بےزباں نہیں ہوتا (خواجہ عزیز الحسن مجذؔوب)

    ادا شناس ترا بےزباں نہیں ہوتا کہے وہ کس سے کوئی نکتہ داں نہیں ہوتا سب ایک رنگ میں ہیں مے کدے کے خورد و کلاں یہاں تفاوت پیر و جواں نہیں ہوتا قمار عشق میں سب کچھ گنوا دیا میں نے امید نفع میں خوف زیاں نہیں ہوتا سہم رہا ہوں میں اے اہل قبر بتلا دو زمیں تلے تو کوئی آسماں نہیں ہوتا وہ محتسب ہو کہ...
  15. نیرنگ خیال

    میر آگے تو رسم دوستی کی تھی جہاں کے بیچ

    آگے تو رسم دوستی کی تھی جہاں کے بیچ اب کیسے لوگ آئے زمیں آسماں کے بیچ میں بے دماغ عشق اٹھا سو چلا گیا بلبل پکارتی ہی رہی گلستاں کے بیچ تحریک چلنے کی ہے جو دیکھو نگاہ کر ہیئت کو اپنی موجوں میں آب رواں کے بیچ کیا میل ہو ہما کی پس از مرگ میری اور ہے جائے گیر عشق کی تب اُستخواں کے بیچ کیا...
  16. نیرنگ خیال

    سن ری شیش محل کی مہلا! آیا رمتا جوگی (اسلم کولسری)

    سن ری شیش محل کی مہلا! آیا رمتا جوگی اک میٹھی مسکان کے بدلے من کا منکا لو گی دیکھ رہا ہوں دن کو بھی آکاش پہ سبز ستارہ یوں لگتا ہے، شام سے پہلے ٹوٹ کے بارش ہو گی آج بھی من تن ڈولے سن کر، سب کا تن من ڈولے تیرے نینوں میں سنولاہٹ سی ہے، بین سنو گی کاہے پیڑ اور پنچھی جانیں، تجھ کو بُت مرمر کا...
  17. نیرنگ خیال

    ہم جیسے تیغ ظلم سے ڈر بھی گئے تو کیا (باصؔر سلطان کاظمی)

    ہم جیسے تیغ ظلم سے ڈر بھی گئے تو کیا کچھ وہ بھی ہیں جو کہتے ہیں سر بھی گئے تو کیا اٹھتی رہیں گی درد کی ٹیسیں تمام عمر ہیں زخم تیرے ہاتھ کے بھر بھی گئے تو کیا ہیں کون سے بہار کے دن اپنے منتظر یہ دن کسی طرح سے گزر بھی گئے تو کیا اک مکر ہی تھا آپ کا ایفائے عہد بھی اپنے کہے سے آج مکر بھی گئے تو...
  18. نیرنگ خیال

    گلزار ایک خواب

    ایک خواب ایک ہی خواب کئی بار یوں ہی دیکھا ہے میں نے تو نے ساڑی میں اڑس لی ہیں مری چابیاں گھر کی اور چلی آئی ہے بس یوں ہی مرا ہاتھ پکڑ کر گھر کی ہر چیز سنبھالے ہوئے اپنائے ہوئے تو تو مرے پاس مرے گھر پہ مرے ساتھ ہے سونوںؔ میز پر پھول سجاتے ہوئے دیکھا ہے کئی بار اور بستر سے کئی بار جگایا بھی ہے...
  19. نیرنگ خیال

    غالب کیا ہے ترکِ دنیا کاہلی سے

    کیا ہے ترکِ دنیا کاہلی سے ہمیں حاصل نہیں بے حاصلی سے خراجِ دیہہِ ویراں، یک کفِ خاک بیاباں خوش ہوں تیری عاملی سے پرافشاں ہو گئے شعلے ہزاروں رہے ہم داغ، اپنی کاہلی سے خدا، یعنی پدر سے مہرباں تر پھرے ہم در بدر ناقابلی سے اسؔد قربانِ لطفِ جورِ بیدل خبر لیتے ہیں، لیکن بیدلی سے
  20. نیرنگ خیال

    ساری خلقت ایک طرف تھی اور دوانہ ایک طرف (اختر شمار)

    ساری خلقت ایک طرف تھی اور دوانہ ایک طرف تیرے لیے میں پاؤں پہ اپنے جم کے کھڑا تھا ایک طرف ایک اک کر کے ہر منزل کی سمت ہی بھول رہا تھا میں دھیرے دھیرے کھینچ رہا تھا تیرا رشتہ ایک طرف دونوں سے میں بچ کر تیرے خواب و خیال سے گزر گیا دل کا صحرا ایک طرف تھا آنکھ کا دریا ایک طرف آگے آگے بھاگ رہا ہوں...
Top