غالب کیا ہے ترکِ دنیا کاہلی سے

نیرنگ خیال نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 10, 2016

  1. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,935
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    کیا ہے ترکِ دنیا کاہلی سے
    ہمیں حاصل نہیں بے حاصلی سے

    خراجِ دیہہِ ویراں، یک کفِ خاک
    بیاباں خوش ہوں تیری عاملی سے

    پرافشاں ہو گئے شعلے ہزاروں
    رہے ہم داغ، اپنی کاہلی سے

    خدا، یعنی پدر سے مہرباں تر
    پھرے ہم در بدر ناقابلی سے

    اسؔد قربانِ لطفِ جورِ بیدل
    خبر لیتے ہیں، لیکن بیدلی سے​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • زبردست زبردست × 1

اس صفحے کی تشہیر