کلیم عاجز امتحان شوق میں ثابت قدم ہوتا نہیں

نیرنگ خیال نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 19, 2017

  1. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,935
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    امتحان شوق میں ثابت قدم ہوتا نہیں
    عشق جب تک واقف آداب غم ہوتا نہیں

    ان کی خاطر سے کبھی ہم مسکرا اٹھے تو کیا
    مسکرا لینے سے دل کا درد کم ہوتا نہیں

    جو ستم ہم پر ہے اس کی نوعیت کچھ اور ہے
    ورنہ کس پر آج دنیا میں ستم ہوتا نہیں

    تم جہاں ہو بزم بھی ہے شمع بھی پروانہ بھی
    ہم جہاں ہوتے ہیں یہ ساماں بہم ہوتا نہیں

    رات بھر ہوتی ہیں کیا کیا انجمن آرائیاں
    شمع کا کوئی شریک صبح غم ہوتا نہیں

    مانگتا ہے ہم سے ساقی قطرے قطرے کا حساب
    غیر سے کوئی حساب بیش و کم ہوتا نہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 1
  2. ہادیہ

    ہادیہ محفلین

    مراسلے:
    5,092
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    دکھی سی شاعری۔۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  3. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,935
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بس شاعر لوگ ایسے ہی اشعار کہتے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر