بشیر بدر وہی تاج ہے وہی تخت ہے وہی زہر ہے وہی جام ہے

نیرنگ خیال نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 22, 2016

  1. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,935
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    وہی تاج ہے وہی تخت ہے وہی زہر ہے وہی جام ہے
    یہ وہی خُدا کی زمین ہے یہ وہی بتوں کا نظام ہے

    بڑے شوق سے مرے گھر جلا، کوئی آنچ تجھ پہ نہ آئے گی
    یہ زباں کسی نے خرید لی، یہ قلم کسی کا غلام ہے

    یہاں ایک بچے کے خون سے جو لکھا ہُوا ہے اُسے پڑھیں
    تِرا کیرتن ابھی پاپ ہے ابھی میرا سجدہ حرام ہے

    میں یہ مانتا ہوں مِرے دیے تِری آندھیوں نے بجھا دیے
    مگر ایک جگنو ہواؤں میں ابھی روشنی کا امام ہے

    مِرے فکر و فن تِری انجمن، نہ عروج ہے نہ زوال ہے
    مِرے لب پہ تیرا ہی نام تھا، مِرے لب پہ تیرا ہی نام ہے​
     
    آخری تدوین: ‏نومبر 23, 2016
    • زبردست زبردست × 11
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  2. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,377
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    بہت ہی خوب مرشد
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. غدیر زھرا

    غدیر زھرا لائبریرین

    مراسلے:
    3,150
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Devilish
    یہاں ایک بچے کے خون سے لکھا ہوا ہے اسے پڑھیں
    تیرا کیرتن ابھی پاپ ہے ابھی میرا سجدہ حرام ہے

    کیا ہی خوب ہے...
    بہت شکریہ شریک کرنے کےلیے :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,114
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    اعلیٰ انتخاب ہے جناب.

    بڑے شوق سے میرے گھر جلا، کوئی آنچ تجھ پہ نہ آئے گی
    یہ زباں کسی نے خرید لی، یہ قلم کسی کا غلام ہے
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,935
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    شکرگزار ہوں فلک بھائی۔۔۔ سفر سے لوٹ آئے۔۔۔۔ ؟

    شکریہ غدیر۔۔۔ :)

    نوازش تابش بھائی۔۔۔ بہت آداب
     
  6. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,642
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm

    بشیر بدر صاحب کی اس اچھی غزل کے شیئر کرنے پر تشکّر
    اِس بحر میں شاید ہی اُن سے زیادہ غزلیں کسی نے کہی ہو


    :) :)

     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  7. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,935
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بالکل سر۔۔۔ ان کی کافی ساری غزلیں اسی طرز پر ہیں۔۔۔ بحر کا تو پتا نہیں۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,251
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    خوبصورت انتخاب نین بھائی!

    جیتے رہیے۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,935
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    نوازش احمد بھائی
     
  10. رومانہ چوہدری

    رومانہ چوہدری محفلین

    مراسلے:
    740
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Sassy
    خوب ہے:)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. رضوان طاہر

    رضوان طاہر محفلین

    مراسلے:
    7
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    لاجواب نین بھائی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  12. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,935
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    شکرگزار ہوں رومانہ

    شکرگزار ہوں طاہر بھائی۔۔۔ اردو محفل میں خوش آمدید۔۔۔ آپ کو یہاں دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر