میں نے کس شوق سے اِک عمر غزل خوانی کی (شبنم رومانی)

نیرنگ خیال نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 25, 2016

  1. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,935
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    میں نے کس شوق سے اِک عمر غزل خوانی کی
    کتنی گہری ہیں لکیریں مری پیشانی کی

    وقت ہے میرے تعاقب میں چھپا لے مجھ کو
    جوئے کم آب!قسم تجھ کو ترے پانی کی

    یُوں گزرتی ہے رگ و پے سے تری یاد کی لہر
    جیسے زنجیر چھنک اُٹھتی ہے زندانی کی

    اجنبی سے نظر آئے ترے چہرے کے نقوش
    جب ترے حُسن پہ میں نے نظرثانی کی

    مجھ سے کہتا ہے کوئی،آپ پریشاں نہ ہوں
    میری زلفوں کو تو عادت ہے پریشانی کی

    زندگی کیا ہے؟طلسمات کی وادی کا سفر
    پھر بھی فرصت نہیں ملتی مجھے حیرانی کی

    وہ بھی تھے ذکر بھی تھا رنگ غزل کا شبنؔم
    پھر تو میں نے سر ِ محفل وہ گل افشانی کی

    شبنؔم رومانی​
     
    آخری تدوین: ‏اکتوبر 26, 2016
    • زبردست زبردست × 9
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  2. غدیر زھرا

    غدیر زھرا لائبریرین

    مراسلے:
    3,150
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Devilish
    مجھسے کہتا ہے کوئی،آپ پریشاں نہ ہوں
    مری زلفوں کو تو عادت ہے پریشانی کی

    زندگی کیا ہے؟طلسمات کی وادی کا سفر
    پھر بھی فرصت نہیں ملتی مجھے حیرانی کی

    کیا کہنے..بہت خوبصورت غزل :) شریک کرنے کےلیے شکریہ بھیا :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  3. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    13,261
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    بہت خوب!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,398
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    زندگی کیا ہے؟طلسمات کی وادی کا سفر​
    پھر بھی فرصت نہیں ملتی مجھے حیرانی کی
    بہت خوب غزل
    شریک کرنے کےلیے شکریہ
    شاد و آباد رہیں​
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. علی چشتی

    علی چشتی محفلین

    مراسلے:
    62
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    واہ کیا ہی خوب شراکت
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,984
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    وقت ہے میرے تعاقب میں چھپا لے مجھ کو
    جوئے کم آب!قسم تجھ کو ترے پانی کی

    واہ۔ حسب روایت عمدہ انتخاب۔ بیت شکریہ ذوالقرنین!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,935
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    شکریہ غدیر۔۔۔۔

    شکریہ جاسمن صاحبہ۔۔۔

    آداب شاہ صاحب۔۔۔۔ بہت نوازش

    شکرگزار ہوں علی چشتی صاحب۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,935
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بہت شکریہ فرحت۔۔۔۔ انتخاب کی پذیرائی پر ممنون ہوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,984
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    خوش آمدید!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,935
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    خوش آمدید تو آپ کو کہنا بنتا ہے۔۔۔ عین ممکن ہے کہ آپ کی طویل غیر حاضریوں کے سبب کچھ نئے اراکین آپ سے تعارف ہی کی فرمائش کر دیں۔
     
  11. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,422
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    واہہہہہہہہہ
    بہت خوب انتخاب
    محترم شبنم رومانی کی کہی صحرا والی غزل نے اک عرصہ سے اسیر کر رکھا ہے ۔
    اب بھی پڑھی یہ غزل اور ذہن میں گونجی وہ غزل ۔۔۔۔
    بہت دعائیں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  12. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,251
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    خوبصورت غزل

    لاجواب انتخاب!

    خوش رہیے!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  13. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,642
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm

    اجنبی سے نظر آئے تِرے چہرے کے نقُوش
    جب تِرے حُسن پہ ، مَیں نے نَظَرِ ثانی کی

    کیا کہنے !

    تشکّر شیئر کرنے پر
    :):)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  14. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,935
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بہت محبتیں نایاب بھائی۔۔۔

    شکریہ سر۔۔۔ :)

    آپ کی محبتوں پر شکرگزار ہوں شاہ صاحب۔۔۔۔ جزاک اللہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 3

اس صفحے کی تشہیر