میر آگے تو رسم دوستی کی تھی جہاں کے بیچ

نیرنگ خیال

لائبریرین
آگے تو رسم دوستی کی تھی جہاں کے بیچ
اب کیسے لوگ آئے زمیں آسماں کے بیچ

میں بے دماغ عشق اٹھا سو چلا گیا
بلبل پکارتی ہی رہی گلستاں کے بیچ

تحریک چلنے کی ہے جو دیکھو نگاہ کر
ہیئت کو اپنی موجوں میں آب رواں کے بیچ

کیا میل ہو ہما کی پس از مرگ میری اور
ہے جائے گیر عشق کی تب اُستخواں کے بیچ

کیا جانُوں لوگ کہتے ہیں کِس کو سرُورِ قلب
آیا نہیں یہ لفظ تو ہندی زباں کے بیچ

طالع سے بن گئی کہ ہم اس مہہ کنے گئے
بگڑی تھی رات اُس کے، سگ و پاسباں کے بیچ

اتنی جبین رگڑی کہ سنگ آئینہ ہوا
آنے لگا ہے منھ نظر اس آستاں کے بیچ

خوگر ہوئے ہیں عشق کی گرمی سے خار و خس
بجلی پڑی رہے ہے مِرے آشیاں کے بیچ

اُس رُوئے برفروختہ سے ہی ڈرے ہے مِیؔر
یہ آگ جا لگے گی کسی دودماں کے بیچ​
 
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین
بہت تشکّر ایک اچھی غزل شیئر کرنے پر
درج ذیل اشعار ٹائپو درست کردہ ہیں
انہی کو دیکھ اوپر لکھا بھی درست کردیا جائے توکیا ہی بات ہو :)

:)

کیا میل ہو ہما کی پس از مرگ میری اور
ہے جائے گیر عشق کی تب اُستخواں کے بیچ

کیا جانُوں لوگ کہتے ہیں کِس کو سرُورِ قلب
آیا نہیں یہ لفظ تو ہندی زباں کے بیچ

طالع سے بن گئی کہ ہم اس مہہ کنے گئے
بگڑی تھی رات اُس کے، سگ و پاسباں کے بیچ


خوگر ہوئے ہیں عشق کی گرمی سے خار و خس
بجلی پڑی رہے ہے مِرے آشیاں کے بیچ

اُس رُوئے برفروختہ سے ہی ڈرے ہے مِیؔر
یہ آگ جا لگے گی کسی دودماں کے بیچ
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت تشکّر ایک اچھی غزل شیئر کرنے پر
درج ذیل اشعار ٹائپو درست کردہ ہیں
انہی کو دیکھ اوپر لکھا بھی درست کردیا جائے توکیا ہی بات ہو :)

:)

کیا میل ہو ہما کی پس از مرگ میری اور
ہے جائے گیر عشق کی تب اُستخواں کے بیچ

کیا جانُوں لوگ کہتے ہیں کِس کو سرُورِ قلب
آیا نہیں یہ لفظ تو ہندی زباں کے بیچ

طالع سے بن گئی کہ ہم اس مہہ کنے گئے
بگڑی تھی رات اُس کے، سگ و پاسباں کے بیچ


خوگر ہوئے ہیں عشق کی گرمی سے خار و خس
بجلی پڑی رہے ہے مِرے آشیاں کے بیچ

اُس رُوئے برفروختہ سے ہی ڈرے ہے مِیؔر
یہ آگ جا لگے گی کسی دودماں کے بیچ
شاہ صاحب۔۔۔ جیسے آپ نے کہا مراسلے میں مناسب تدوین کر دی ہے۔ ایک بات پوچھنے کی جسارت کر رہا ہوں کہ غزل کے مقطع میں "کسو دودماں" میں آپ نے "کسی دودماں" تجویز کر دیا۔ جبکہ "کسو" "کبھو" کا استعمال میر کی شاعری میں عام نظر آتا ہے۔ کیا اس سے مراد محض پرانی املا کو نئی املا سے بدلنا تھا؟
 

نیرنگ خیال

لائبریرین

طارق شاہ

محفلین

نیرنگ خیال بھائی !
تشکّر ٹائپو درست کرنے پر ۔
کسو، کبھو کے متعلق صحیح کہا آپ نے، بہت سی غزلوں میں مستعمل ہیں
بالا غزل میں نے کلیات مِیر میں بطور خاص (اپنے عِلم میں اضافہ کے لئے ) دیکھی ۔
(دیوانِ چہارم میں جس طرح دیکھی ، لکھ دی )


:):)
بہت شاد رہئیے
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگ خیال بھائی !
تشکّر ٹائپو درست کرنے پر ۔
کسو، کبھو کے متعلق سحیح کہا آپ نے، بہت سی غزلوں میں متعمل ہیں
بالا غزل میں نے کلیات مِیر میں بطور خاص (اپنے عِلم میں اضافہ کے تئیں ) دیکھی ۔
(دیوانِ چہارم میں جس طرح دیکھی ، لکھ دی )


:):)
بہت شاد رہئیے
بہت شکریہ سرکار۔۔۔۔ جزاکم اللہ
 
Top