ساری خلقت ایک طرف تھی اور دوانہ ایک طرف (اختر شمار)

نیرنگ خیال نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 6, 2016

  1. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,935
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    ساری خلقت ایک طرف تھی اور دوانہ ایک طرف
    تیرے لیے میں پاؤں پہ اپنے جم کے کھڑا تھا ایک طرف

    ایک اک کر کے ہر منزل کی سمت ہی بھول رہا تھا میں
    دھیرے دھیرے کھینچ رہا تھا تیرا رشتہ ایک طرف

    دونوں سے میں بچ کر تیرے خواب و خیال سے گزر گیا
    دل کا صحرا ایک طرف تھا آنکھ کا دریا ایک طرف

    آگے آگے بھاگ رہا ہوں اب وہ میرے پیچھے ہے
    اک دن تیری چاہ میں کی تھی میں نے دنیا ایک طرف

    دوسری جانب اک بادل نے بڑھ کر ڈھانپ لیا تھا چاند
    اور آنکھوں میں ڈوب رہا تھا دل کا ستارا ایک طرف

    وقت جواری کی بیٹھک میں جو آیا سو ہار گیا
    اختؔر اک دن میں بھی دامن جھاڑ کے نکلا ایک طرف​
     
    • زبردست زبردست × 7
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. ہادیہ

    ہادیہ محفلین

    مراسلے:
    5,092
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    زبردست۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,935
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    انتخاب کی پذیرائی پر شکرگزار ہوں ہادیہ۔۔۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  4. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,251
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    واہ واہ

    خوبصورت غزل ہے بھائی!

    اس اچھے انتخاب کا بہت شکریہ۔:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. اکمل زیدی

    اکمل زیدی محفلین

    مراسلے:
    4,021
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    غزل کا انتخاب اچھا ہے ...اب یہ بتائیں ...آپ آج کل کس طرف ہیں ..؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  6. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,110
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بہت خوبصورت غزل منتخب کی ہے جناب. بہت شکریہ.

    آج کی مناسبت سے
    سب افطاری ایک طرف تھی اور ہدوانہ ایک طرف
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
    • زبردست زبردست × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی محفلین

    مراسلے:
    2,504
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    ٰبہت خوبصورت غزل۔ اور اس پہ آپکا تبصرہ اس بھی اعلی'۔ "اور ہدوانہ ایک طرف" ​
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  8. محمد امین

    محمد امین لائبریرین

    مراسلے:
    9,452
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Flirty
    کمال کی غزل ہے جناب۔۔۔ بہت شکریہ شیئر کرنے کا۔۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,648
    خوب شراکت ہے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    واہ واہ کیا خوب انتخاب ہے ذوالقرنین بھائی۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,935
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    شکریہ سرکار۔۔۔۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  12. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,935
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    ایک طرف۔۔۔ :p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  13. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,935
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    اذان سے قبل ہی سب نے سموسے اٹھا لیے ہاتھوں میں
    لیکن میں نے جگ بھر کر جام شیریں رکھا ایک طرف
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • زبردست زبردست × 1
  14. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,935
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    تبصرے کے شکریہ کے لیے محمد تابش صدیقی صاحب گنہگار ہیں۔ غزل کے انتخاب کا سزاوار آداب عرض کرتا ہے۔ :)

    جی امین بھائی۔۔۔ پہلے میں بھی یہی سمجھا تھا کہ "کمال" کی غزل ہے۔ پھر غزل نے خود بتایا کہ اس کے کمال سے ایسے مراسم نہیں۔۔۔ :p

    جنااب۔ انتخاب کی پذیرائی پر شکرگزار ہوں۔

    شکریہ فاتح بھائی۔۔۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 3
    • پر مزاح پر مزاح × 1

اس صفحے کی تشہیر