شادی دفتر
خدمتِ خلق کا جذبہ لیے اور اراکینِ محفل کی مدد کرنے کی خاطر لیے یہ شادی دفتر کی ذیلی برانچ کھولی گئی ہے۔ مرکزی دفتر آسمان پر ہے کہ جوڑے آسمان پر بنتے ہیں (طلاقیں پتہ نہیں کیوں زمین پر ہوتی ہیں)۔
کنوارے، شادی شدہ، رنڈوے اور ہر قسم کے حضرات حصہ لے سکتے ہیں، منگنیاں بھی کروائی جا...