شمشاد کے مشغلے

شمشاد

لائبریرین
بال بچوں والوں کے مشاغل ذرا کم ہی ہوتے ہیں کہ گھرداری اتنی فرصت ہی نہیں لینے دیتی پھر بھی کتابیں پڑھنا میرا شوق ہے۔ جو بھی جہاں بھی اچھی کتاب مل جائے پڑھ ڈالتا ہوں۔
 
جیہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
بال بچوں والوں کے مشاغل ذرا کم ہی ہوتے ہیں کہ گھرداری اتنی فرصت ہی نہیں لینے دیتی پھر بھی کتابیں پڑھنا میرا شوق ہے۔ جو بھی جہاں بھی اچھی کتاب مل جائے پڑھ ڈالتا ہوں۔

بہت اچھے مشاغل ہیں شمشاد بھائی مگر ایک مشغلہ اور بھی تو ہے نا۔ یہ جو آپ 24 گھنٹوں میں 20 گھنٹے آن لائن ہوتے ہیں ، یہ مشغلہ نہیں کیا؟

اور کتابیں پڑھ کر واپس بھی کرتے ہیں یا۔۔۔۔۔۔۔

آگہی کا عذاب ڈس لے گا
زندگی بھر کتاب سے بچنا

( غالب کا نہیں یہ شعر)
 
شمشاد

لائبریرین
میں کتاب پڑھتا ہی انہی کے گھر میں بیٹھ کر ہوں تاکہ طعام و قیام بھی انہی کے ذمہ رہے۔

اور میں 20 گھنٹے آن لائن نہیں رہتا، ہاں البتہ کمپوٹر 24 گھنٹے آن رہتا ہے۔ یہاں یہ سہولت ہے کہ بجلی نہیں جاتی۔

(جہاں 1997 + 3 کتابیں ملیں گی وہاں تو بسیرا ہی کرنا پڑے گا :wink: )
 
جیہ

لائبریرین
وہ آئیں گھر میں ہمارے خدا کی قدرت ہے
کبھی ہم ان کو کبھی کتابوں کو دیکھتے ہیں :lol:
 
دوست

محفلین
شمشاد نے کہا:
بال بچوں والوں کے مشاغل ذرا کم ہی ہوتے ہیں کہ گھرداری اتنی فرصت ہی نہیں لینے دیتی پھر بھی کتابیں پڑھنا میرا شوق ہے۔ جو بھی جہاں بھی اچھی کتاب مل جائے پڑھ ڈالتا ہوں۔
گھرداری بھی اور کتابیں بھی۔ ویسے کیا ہماری بھابھی نے آپ کو برتن دھونے اور جھاڑو دینے کی ڈیوٹی سونپ رکھی ہے جو “گھرداری“ کی بات کررہے ہیں‌۔
 
شمشاد

لائبریرین
دوست نے کہا:

شاکر بھائی یہاں گھرداری کے معنی ذرا دوسرے ہیں۔

ایک تو جھاڑو کا یہاں رواج ہی نہیں۔
پاکستان میں خواتین گھر سے باہر جانے کے لیے مرد کی محتاج نہیں ہوتیں۔ چاہے وہ گھر کے لیے سودا سلف لانا ہو یا شادی بیاہ کی تیاری کے لیے خریداری کرنی ہو۔

یہاں مرد کے بغیر عورت گھر سے قدم بھی باہر نہیں رکھ سکتی، تو ہر چھوٹی موٹی چیز کی خریداری کے لیے ساتھ جانا پڑتا ہے، اسی کو گھرداری کہا تھا۔
 
شمشاد

لائبریرین
شاکر بھائی آپ فیصل آباد میں کہاں ہیں؟ اور آج کل تو وہاں قہر کی گرمی ہو گی۔
 
دوست

محفلین
جی بات آپ کی ٹھیک ہے مگر شمیل بھائی کی طرح نہیں کہ بندہ پی سی ہی نہ چلا سکے اتنا سکون ہوتا ہے کہ میں بغیر پنکھے کے بیٹھا نیٹ‌استعمال کررہا ہوتا ہوں۔ ( گرمی کم نہیں‌مگر کمرے کی لوکیشن ایسی ہے کہ ہوا کا بہت اچھا گزر رہتا ہے)۔
ہاں البتہ رات کو ہوا ضرور چلنے لگتی ہے اور چوتھی منزل پر بڑے سکون سے نیند آتی ہے۔
اور میں منصور آباد میں رہتا ہوں۔
 
شمشاد

لائبریرین
کچھ لوگ بہت نازک مزاج ہوتے ہیں اور کچھ ہماری طرح کہ 45 ڈگری میں بھی مزدوری کیے جا رہے ہیں

میں زیادہ تر محمد پورہ اور گوبند پورہ جاتا رہا ہوں۔
 
دوست

محفلین
محمد پورہ تو زرعی یونیورسٹی کے قریب ہے میں بھی چند بار ہی ادھر گیا ہوں۔
 
شمشاد

لائبریرین
شاہ جی نشے نہ لیں، گوبند پورہ محلے کا نام ہے۔

اور کئی ایک شہروں میں اسی نام کا محلہ ہوتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
خالی مشغلہ ہی نہیں اچھی خاصی بامشقت سزا بھی ہے۔ اور یہاں تو کچھ زیادہ ہی ہوتی ہے۔
 
شمشاد بھائی ، ریاض‌ بیچلرز کے لئے گونتانامو بے ہے تو شادی شدوں‌کے لئے بھی اڈیالہ جیل سے کم نہیں‌، کم از کم شادی شدہ خواتین تو یہی کہتی ہیں‌۔۔۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
نہیں شاہد بھائی ایسی بات نہیں ہے۔

یہاں دونوں ہی موج میلہ کرتے ہیں۔

چھڑوں کی تو عیاشی ہوتی ہے۔

اور شادی شدہ خواتین کو پوچھیں تو وہ کہتی ہیں کہ یہاں تو سونے کا ویزہ ہے۔ پہننے والا نہ سہی، بستر والا سونا تو ہے ہی۔ صبح بچوں کو سکول بھیجا، شوہر کو ناشتہ دیا نہ دیا، کہ وہ خود بھی کر سکتا ہے، اور سو گئیں۔ پھر 12 بجے دن کو اٹھیں گی۔ پاکستان میں کوئی دیکھائے دن کے 12 بجے تک سو کر۔ وہاں تو صبح ہی صبح ہمسائی جاڑو پوچا کر کے آ جائے گی اور کہے گی “ اے بہو ابھی تک اٹھی نہیں “

ہاں صحیح معنوں میں اگر کوئی مظلوم ہے تو وہ “ شوہر “ ہے۔ لیکن وہ بھی سارے نہیں۔
 
Top