دنیا پر آبادی کیسے پھیلی

شمشاد

لائبریرین
اس محفل کے سب سے چھوٹے رکن فرذوق کے ذہن میں کئی دنوں سے یہ سوال مچل رہا ہے کہ حضرت آدم اور مائی حوا تو ایک ہی جگہ تھے تو پھر یہ دنیا کی آبادی اتنی دور دور کیسے پھیل گئی، پھر اس میں رنگ و نسل، عربی عجمی اور ذات پات کے مسائل کیسے پیدا ہوئے۔

آپ سب اراکین کو دعوت تحریر ہے۔
 
زیک

مسافر
میں نے یہ سوال “تاریخ اور فلسفہ“ میں منتقل کر دیا ہے۔

یہ کافی مشکل سوال ہے اور لمبا جواب مانگتا ہے۔ یہ بیالوجی، جغرافیہ اور سوشیالوجی وغیرہ سب کا احاطہ کرتا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
اس محفل کے سب سے چھوٹے رکن فرذوق کے ذہن میں کئی دنوں سے یہ سوال مچل رہا ہے کہ حضرت آدم اور مائی حوا تو ایک ہی جگہ تھے تو پھر یہ دنیا کی آبادی اتنی دور دور کیسے پھیل گئی، پھر اس میں رنگ و نسل، عربی عجمی اور ذات پات کے مسائل کیسے پیدا ہوئے۔

آپ سب اراکین کو دعوت تحریر ہے۔
مائی حوا؟ :roll:
ویسے اس پر بحث شروع ہو تو کچھ میں‌بھی کہوں۔
بےبی ہاتھی
 
شمشاد

لائبریرین
بات ایسے ہے کہ جوں جوں آبادی بڑھتی گئی، دور دور ہوتی گئی اور لوگ دور دور آباد ہوتے گئے۔
 
دوست

محفلین
اس کے لیے اگر افسانوی انداز میں جاننا چاہتے ہیں تو اسلم راہی ایم اے کی کتاب ابلیکا سات کنگ سائز جلدوں میں یہ کتاب پڑھ کر مزہ آجائے گا۔ مگر حقیقت اس میں سنی سنائی ہی ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
دوست نے کہا:
اس کے لیے اگر افسانوی انداز میں جاننا چاہتے ہیں تو اسلم راہی ایم اے کی کتاب ابلیکا سات کنگ سائز جلدوں میں یہ کتاب پڑھ کر مزہ آجائے گا۔ مگر حقیقت اس میں سنی سنائی ہی ہے۔
ابلیکا تو صرف سنی سنائی تاریخی حقائق کا مجموعہ ہے، حضرت آدم ع سے لے کر حضرت محمد ص تک کی تاریخ کا۔ اور اس میں بھی کئی جگہ غیر اہم چیزیں زیادہ ہیں بنسبت اہم باتوں‌کے۔ پھر اس کی زبان کسی کو سمجھنا آسان نہیں۔ مثلاً عزازیل کا لفظ سمجھنا ہی بہت بڑی بات ہے۔ لیکن اس کتاب میں‌کوئی تجزیہ یا کوئی ایسی بات نہیں جو ان سوالات کے جوابات دے سکے :(
بےبی ہاتھی
 
رضوان

محفلین
بھائی فرذوق جنرل سائنس تو آپ نے پڑھ رکھی ہے۔
اس کے مطابق ابتدائی انسانوں کے گروہ شکار اور بہتر پناہ گاہوں کی تلاش کے لیے مختلف علاقوں میں پھیلتے چلے گئے اور یہ وقت یا عرصہ ہو سکتا ہے کہ کئی ہزار سالوں پر محیط ہو۔ پھر اٹلانٹک یا براعظم اوقیانوس کی بھی ایک تھیوری ہے جو تہہ آب چلا گیا۔
یہ واقعی ایسا موضوع ہے کہ جم کر ریفرنس کے ساتھ اس پر لکھا جائے۔ مزہبی طور پر تو کافی علم ہے لوگوں کو لیکن کچھ ارضی شواہدات بھی ہوتے ہیں سارے حقائق بتانے ہی چاہییں۔ مجھے ایک کتاب یاد آرہی ہے یہ نہیں معلوم کس نے لکھی تھی
“ انسان بڑا کیسے بنا“ کافی مددگار ثابت ہوگی ان معاملات میں۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
رضوان نے کہا:

پیارے بھائی، جو بات علم ہے وہ شئیر کریں۔ ہم جواب ڈھونڈ رہے ہیں بے شک وہ مذہب سے ملیں‌یا سائنس سے یا جیسے بھی۔
بےبی ہاتھی
 
قیصرانی

لائبریرین
ابھی خواتین اور محب نہیں آئے ناں، اس لئے۔ :shock: لو ابھی محب میسنجر پر آن لائن ہو گئے :(
بےبی ہاتھی
 
شمشاد

لائبریرین
قیصرانی صاحب لکھنے سے پہلے ذرا غور سے پڑھ لیا کریں، کیا محب اور خواتین نے آ کر دنیا پر آبادی پھیلانی ہے؟ :cry:
 
قیصرانی

لائبریرین
میں‌نے تو اسی تسلسل میں‌پیغام لکھا جو چل رہا تھا۔ جیسے آپ نے لکھا کہ دھاگہ صحیح رخ جا رہا ہے۔ تو میں‌نے کہ دیا کہ ابھی محب اور خواتین ادھر نہیں آئے، اس لئے دھاگے کا رخ درست سمت ہے۔ اس میں ایسی تو کوئی بات نہیں کہ آبادی کی بات کی جائے؟
بےبی ہاتھی
 
رضوان

محفلین
قیصرانی نے کہا:
میں‌نے تو اسی تسلسل میں‌پیغام لکھا جو چل رہا تھا۔ جیسے آپ نے لکھا کہ دھاگہ صحیح رخ جا رہا ہے۔ تو میں‌نے کہ دیا کہ ابھی محب اور خواتین ادھر نہیں آئے، اس لئے دھاگے کا رخ درست سمت ہے۔ اس میں ایسی تو کوئی بات نہیں کہ آبادی کی بات کی جائے؟
بےبی ہاتھی
آپ کو ابھی کافی وقت چاھیے ان رمزیہ باتوں کو سمجھنے کے لیے۔ زانوے ادب تہہ کر کے شمشاد صاحب کے سامنے بیٹھ جائیں۔ مشاق ہو جائیں گے۔ ورنہ ہماری ہی بد نامی ہوگی کہ کچھ سکھا یا نہیں :roll:
 
قیصرانی

لائبریرین
ابھی تو زانوئے ادب پی سی کے سامنے تہہ ہیں، لیپ ٹاپ صاحب گودی میں ہیں، دوسرے لیپ ٹاپ بازو میں بیٹھے منتظر ہیں کہ انہیں کب توجہ دی جائے۔ دوسرا پی سی، اس کا مت پوچھیں۔ آج تو گھر پورا پی سی لیب لگ رہا ہے۔
بےبی ہاتھی
 
شمشاد

لائبریرین
رضوان بھائی شاگردی میں ایسے ہی نہیں لیں گے ان کو، پگڑی، گڑ، آٹا یہ سب لیکر آنا ہو گا ان کو۔
 
Top