اراکینِ محفل میں سے آپکو کون اچھا لگتا ہے اور کیوں؟

شمشاد

لائبریرین
کیا آپ بتائیں گے کہ اراکینِ محفل سے آپ کو کون اچھا لگتا ہے اور کیوں؟ مثلاً :

مجھے جیہ اچھی لگتی ہے کہ اس کے پاس 2 ہزار کتابیں ہیں۔
(اگر مجھے اس کے ہاں جانے کا موقع ملا تو 5، 10 تو پار کر کے لے ہی آؤں گا۔)

پسندیدگی کی وجہ ایک سے زیادہ بھی ہو سکتی ہیں۔

اب آپ کی باری
 
مجھے قیصرانی اچھا لگتا ہے کہ اس کے پاس تھیلیاں بھر بھر کے معذرت اور شکریہ ہے ۔

ماورا اچھی لگتی ہے کہ باتیں نہیں کرتی اور کام کرتی ہے ( باتوں اور کاموں کی ترتیب پڑھنے والے خود ترتیب دے سکتے ہیں :wink: )

رضوان اچھے لگتے ہیں کہ کام نہیں کرتے اور چکنے گھڑے ہیں میری طرح :lol:
 
ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
ماورا اچھی لگتی ہے کہ باتیں نہیں کرتی اور کام کرتی ہے ( باتوں اور کاموں کی ترتیب پڑھنے والے خود ترتیب دے سکتے ہیں :wink: )

:lol:

~~
lol۔ اور مجھے محب علوی اس فورم پر بالکل اچھے نہیں لگتے۔ کیوں نہیں لگتے۔ کل تک انتظار کریں۔:lol:
~~
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں تو آپ سب ہی کو دیکھ کر باغ باغ ہو جاتا ہوں، مجھے سب ہے بہت اچھے لگتے ہیں۔ :p
 
دوست

محفلین
یہ ٹھیک کہی زکریا بھائی نے کہ کوئی بھی اچھا نہیں لگتا۔
اور نبیل بھائی باغ باغ ہوئے جاتے ہیں۔ سبحان اللہ۔
مگر سوچنے کی بات ہے کونسا باغ۔ آم کا، امرود کا، جامنوں کا یا ہمارے پاکستانی شہروں کے باغ جو گھاس کے بغیر گنجے اور ویران ہوتے ہیں۔
(آموں یا جامنوں کی صورت میں مجھے مطلع کیجیے گا کہ دونوں کے پھل پکنے کا موسم ہے :arrow: :arrow: )
ویسے میں فیصلہ نہیں‌کرسکتا کہ مجھے کون اچھا لگتا ہے۔
 
جیہ

لائبریرین
شکریہ شمشاد بھائی میں آپ کو اچھی لگتی ہوں۔ زہے نصیب مگر وجہ اگر 2000 کتب ہیں تو پھر آپ کو کوئی لائبریرین زیادہ اچھی لگنی چاہیئے :lol: :lol:

مجھے تو سبھی اچھے لگتے ہیں (سوائے ایک کے)
مگر سب سے اچھے استادِ محترم جناب اعجاز اختر اور پھر شمشاد بھائی لگتے ہیں۔ وجہ نہ پوچھیں کہ سب کو معلوم ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
اچھا لگنے کی کوئی وجہ نہیں‌ہوتی۔ کیونکہ اگر کل کو وہ وجہ نہ رہے تو کیا اچھا لگنا بند ہو جائے گا؟ لیکن اچھا نہ لگنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔
اس لیے مجھے تو سب دوست اپنے اور اچھے لگتے ہیں، بغیر کسی وجہ کے
بےبی ہاتھی
 
الف عین

لائبریرین
جویریہ مسعود نے کہا:
شکریہ شمشاد بھائی میں آپ کو اچھی لگتی ہوں۔ زہے نصیب مگر وجہ اگر 2000 کتب ہیں تو پھر آپ کو کوئی لائبریرین زیادہ اچھی لگنی چاہیئے :lol: :lol:

مجھے تو سبھی اچھے لگتے ہیں (سوائے ایک کے)
مگر سب سے اچھے استادِ محترم جناب اعجاز اختر اور پھر شمشاد بھائی لگتے ہیں۔ وجہ نہ پوچھیں کہ سب کو معلوم ہے
جزاک اللہ خیر جوجو۔
اور مجھے بھی سب ہی پیارے ہیں۔ سب کو میں اپنے بچوں کی طرح سمجھتا ہوں یا کچھ کو چھوٹے بھائی کی طرح۔ (یعنی شمشاد)۔ اور آپ سب بھی تو مجھے بہت پیار کرتے ہیں، یہ مجھے معلوم ہے۔ جوجو نے اظہار بھی کر دیا لیکن اس کی ضرورت نہیں تھی۔ صرف یہ کہا جا سکتا ہے کہ جو فعال ارکان ہیں ان کے بارے میں ہی زیادہ علم ہوتا ہے اور ان سے ہی محبت اور شفقت کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
جویریہ مسعود نے کہا:
شکریہ شمشاد بھائی میں آپ کو اچھی لگتی ہوں۔ زہے نصیب مگر وجہ اگر 2000 کتب ہیں تو پھر آپ کو کوئی لائبریرین زیادہ اچھی لگنی چاہیئے :lol: :lol:

مجھے تو سبھی اچھے لگتے ہیں (سوائے ایک کے)
مگر سب سے اچھے استادِ محترم جناب اعجاز اختر اور پھر شمشاد بھائی لگتے ہیں۔ وجہ نہ پوچھیں کہ سب کو معلوم ہے

لائبریرین کے پاس جو کتابیں ہوتی ہیں وہ اس کی اپنی تھوڑا ہی ہوتی ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
نہیں زاویہ نہیں خرید سکتی، جب مفت میں محفل پر موجود تھی تو خریدنے کی کیا ضرورت؟ اور ویسے بھی آجکل اس کا جیب خرچ بند ہے۔
 
تیشہ

محفلین
:p اچھے تو سبھی ہیں ، مگر چوںکہ میرا ، تجربہ ، مشاہدے کے مطابق ، جن لوگوں کو ہم کسی بات ، کسی خوبی ، کسی اچھی عادت کے بنا پر پسند کرتے ہیں یا وہ اچھے نظر آرہے ہوتے ہیں خیقیقت میں وہ ویسے ہوتے نہیں ہیں ، جیسا کہ ہم کو نظر آرہے ہوتے ہیں ، اور جو اصل میں ہوتے ہیں وہ نظر نہیں آتے ، :p
اس لئے نیٹ کی دوستیاں ، نیٹ کے لوگ نیٹ تک ہی اچھے ،
میں کئی ایسے مل چکی اور دیکھ چکی ، جو نیٹ تک بہت ہی اچھے ، بے حد اچھے ، مگر ملنے پر اصل میں اصلیت سامنے آجاتی ہے کہ جیسے ہم اچھا سمجھ رہے وہ تو اس قابل تو کیا کسی بھی قابل نہیں ،
اس لئیے مجھے کہنا پڑ ڑہا ہے کہ سبھی اچھے ،
کہ فارمیلٹی بھی کوئی چیز ہے ،
:lol: :p
 
شمشاد

لائبریرین
اپنے اپنے تجربے کی بات ہے اور یہ بھی کہ کوئی کسی سے کتنی امیدیں وابستہ کرتا ہے اور کتنی پوری ہوتی ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
زکریا نے کہا:
نبیل نے کہا:
میں تو آپ سب ہی کو دیکھ کر باغ باغ ہو جاتا ہوں، مجھے سب ہے بہت اچھے لگتے ہیں۔ :p

اور مجھے کوئی اچھا نہیں لگتا۔ اسی طرح منتظمین میں بیلنس قائم ہے۔ :)
یعنی نبیل بھائی بھی آپ کو اچھے نہیں‌ لگتے؟ :wink:
بےبی ہاتھی
 
Top