اراکینِ محفل میں سے آپکو کون اچھا لگتا ہے اور کیوں؟

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
نہیں زاویہ نہیں خرید سکتی، جب مفت میں محفل پر موجود تھی تو خریدنے کی کیا ضرورت؟ اور ویسے بھی آجکل اس کا جیب خرچ بند ہے۔
جی مگر جیہ بتا رہی تھیں‌کہ انٹرنیٹ پر پاکستانی انٹرنیٹ کی رفتار کے حساب سے تو زاویہ بہت بھاری سائز میں ہے، تو پروف ریڈنگ کے لیے وہ ڈاؤن لوڈ نہیں ہو سکا پی ڈی ایف فائلز میں۔ تو انہیں زاویہ 2 خریدنا پڑا
بےبی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
جی، ان کے سوال پر میں نے کہا تھا کہ ہم اہلٍ محفل ادا کر دیں گے، ہماری ایک بہت اچھی دوست محترمہ جویریہ صاحبہ اتفاق سے سوات میں ہوتی ہیں، وہ اہلٍ محفل کی طرف سے انہیں ادائیگی کر دیں‌گی :lol:
بےبی ہاتھی
 

جیہ

لائبریرین
جویریہ اور جیہ تو خیر ایک ہی خاتون ہے۔

بل تو بابا نے دے دیا ہے۔ پتہ ہے 500 روپے کی کتاب 420 روپے میں ملی۔ :)

محب ایک اور کتاب بھی خریدی نام ہے : سوات- سماجی جغرافیہ۔ قبائلیت سے جدیدیت تک جو کہ Swat – an Afghan Society in Pakistan
کا ایک نامکمل ترجمہ ہے۔ بابا سے کہہ دیا ہے کہ انگریزی والی کتاب بھی دلا دے
 
جویریہ مسعود نے کہا:
جویریہ اور جیہ تو خیر ایک ہی خاتون ہے۔

بل تو بابا نے دے دیا ہے۔ پتہ ہے 500 روپے کی کتاب 420 روپے میں ملی۔ :)

محب ایک اور کتاب بھی خریدی نام ہے : سوات- سماجی جغرافیہ۔ قبائلیت سے جدیدیت تک جو کہ Swat – an Afghan Society in Pakistan
کا ایک نامکمل ترجمہ ہے۔ بابا سے کہہ دیا ہے کہ انگریزی والی کتاب بھی دلا دے

جیا اگر تم نیشنل بک فاؤنڈیشن کا کارڈ بنوا لو یا تمہارے بابا بنوا لیں تو 50٪ رعایت مل سکتی ہے نیشنل بک فاؤنڈیشن کے بتائے ہوئے کتب گھروں سے اور نیشنل بک فاؤنڈیشن سے 55٪ رعایت پر مل جائیں گی کتابیں۔ ہے نہ مزے کی بات

اب اگر کتاب خرید ہی لی ہے تو اس میں سے کچھ تاریخ کے زمرے میں لکھنا بھی شروع کر دو :)
 

فرضی

محفلین
محفل کے سبھی اراکین بے حد اچھے ہیں اور مجھے سب اچھے لگتے ہیں۔
لیکن اگر کسی ایک کا پوچھا جائے تو نبیل بھائی زیادہ اچھے لگتے ہیں کیوں کہ انہوں نے ہمیشہ رہنمائی فرمائی ہے او ان سے کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فرضی، آپ کے اپنائیت بھرے پیغام کا اور آپ کی محبت کا بے حد شکریہ۔

باقیوں کو ہنسنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے محب بھی اچھے لگتے ہیں، کہ باتیں زیادہ کرتے ہیں، کام کم کرتے ہیں، دوسروں سے کام لینے کا گُر جانتے ہیں، میں نے بھی یہ گُر سیکھنا ہے، ایک گُر ان کا مجھے معلوم ہے کہ باتیں بہت اچھی کرتے ہیں جس کے آگے دوسرے ہتھیار ڈال دیتے ہیں۔
 
شمشاد اب اگر میں آپ کو اچھا نہ کہوں تو میں کہاں کا اچھا :)

میں کام اور باتوں سے اکثر باتوں میں پڑ جاتا ہوں اور کام کو دوسرے پڑ جاتے ہیں اس لیے جو جو کام کرتا ہے اسے دیکھ کر میرا خون سیروں بڑھتا ہے اور سر فخر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سمجھ گئے نہ کچھ لوگوں کو اعتراض ہو گا کہ کام دوسرے کریں اور فخر میں ، اب بندہ پوچھے کہ کام نہیں کیا تو کیا فخر بھی نہ کریں :p

شمشاد جس طرح آپ پیغام لکھ لکھ کر لوگوں کو باتوں پر ابھارتے ہیں اس طرح میں بھی باتوں سے پیغام لکھنے پر ابھارتا ہوں ، مقصد دونوں کا حل ہوجاتا ہے یعنی لوگ باتیں اور کام کرتے رہتے ہیں۔

ویسے میں کچھ لوگوں کو نہیں بھی اچھا لگتا اور لگتا ہے بڑی تعداد ہے :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
یہی تو میں نے آپ سے سیکھنا ہے یا پھر اس گیدڑ سینگھی کا کچھ حصہ مجھے بھی دے دیں :wink:
 
آپ نے کیا سیکھنا ہے اب تو آپ کے خطوط بھی بولنا سیکھ گئے ہیں :wink:

ویسے چند ہزار پیغامات ادھر کر دیں میں ایک آدھ گیدڑ سنگھی آپ کی طرف لڑھکا دوں گا :lol:
 

ماوراء

محفلین
~~
واؤ زبردست، میرا آئیڈیا بےکار نہیں گیا۔ ویسے مجھے اندازہ تھا کہ اس سوال پر مزے مزے کے رپلے ہوں گے۔ :p lol
~~
 

شمشاد

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
آپ نے کیا سیکھنا ہے اب تو آپ کے خطوط بھی بولنا سیکھ گئے ہیں :wink:

ویسے چند ہزار پیغامات ادھر کر دیں میں ایک آدھ گیدڑ سنگھی آپ کی طرف لڑھکا دوں گا :lol:

میں اپنے سارے پیغامات دینے کو تیار ہوں گیدڑ سنگھی کے بدلے میں۔
 

ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
ماوراء نے کہا:
~~
واؤ زبردست، میرا آئیڈیا بےکار نہیں گیا۔ ویسے مجھے اندازہ تھا کہ اس سوال پر مزے مزے کے رپلے ہوں گے۔ :p lol
~~

کون سا آئیڈیا بے کار نہیں گیا؟ اور وہ کیا آئیڈیا تھا؟
~~
lol۔ جو سوال آپ نے سب سے پوچھا ہے۔ :p
~~
 
Top