شادی دفتر

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
شادی دفتر

خدمتِ خلق کا جذبہ لیے اور اراکینِ محفل کی مدد کرنے کی خاطر لیے یہ شادی دفتر کی ذیلی برانچ کھولی گئی ہے۔ مرکزی دفتر آسمان پر ہے کہ جوڑے آسمان پر بنتے ہیں (طلاقیں پتہ نہیں کیوں زمین پر ہوتی ہیں)۔

کنوارے، شادی شدہ، رنڈوے اور ہر قسم کے حضرات حصہ لے سکتے ہیں، منگنیاں بھی کروائی جا سکتی ہیں۔

اگر آپ پہلے سے شادی شدہ ہیں تو بھی کوئی مضائقہ نہیں۔

مناسب فیس مناسب رشتہ
جلد ہی ہمارے دفتر کا رکن بنیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
زکریا بھائی، پہلے ماورا نے مجھے باجو شمشاد بنا دیا اور اب آپ نے سیدھا سیدھا آنٹی بنا دیا :cry: :( :oops: :x :roll:

حالانکہ میں نے تو خدمتِ خلق کے لیے دفتر کھولا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
کوئی ضروری تو نہیں کہ آنٹیاں ہی چلائیں، ویسے فکر نہ کریں آنٹی جیہ جلد ہی شامل ہو جائے گی ہمارے ساتھ۔
 
ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
زکریا بھائی، پہلے ماورا نے مجھے باجو شمشاد بنا دیا اور اب آپ نے سیدھا سیدھا آنٹی بنا دیا :cry: :( :oops: :x :roll:

حالانکہ میں نے تو خدمتِ خلق کے لیے دفتر کھولا ہے۔

~~
کیا میں نے واقعی ایسا کچھ کہیں کہا ہے؟؟ :?
273_pata_nahi_1.gif

~~
 
قیصرانی

لائبریرین
شمشاد بھائی، میں‌ سب سے پہلے اپنا نام رجسٹریشن کےلیے پیش کرتا ہوں۔ تفصیلات پوچھنے پر بتا دوں گا۔
بےبی ہاتھی
 
رضوان

محفلین
شمشاد بھائی شادی تو ہوچکی اب اللہ میری توبہ بار بار توبہ کئی سو بار توبہ۔

ہاں اگر منگنی کرواسکیں تو اپنے کوائف بشرطِ رازداری (ہونے والی منگیتر سے) بھجوا دیتا ہوں۔ منگیتر کے لیے عمر، ذات پات بے پات، جہیز، شادی شدہ، کنواری، بیوہ، بچوں یا بالوں والی کوئی قید نہیں۔
 
چاند چہروں کی تلاش ہے ، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بھائیوں کے لیے ویسے اگر واقعی مل جائے تو ذ پ کرکے مجھے مطلع کر دیجیے گا سوچ بچار کرنا تو کبھی بھی نقصان دہ نہیں ہوا ، سیانے کہتے ہیں میرا کوئی قصور نہیں۔
 
تیشہ

محفلین
رضوان نے کہا:
شمشاد بھائی شادی تو ہوچکی اب اللہ میری توبہ بار بار توبہ کئی سو بار توبہ۔

ہاں اگر منگنی کرواسکیں تو اپنے کوائف بشرطِ رازداری (ہونے والی منگیتر سے) بھجوا دیتا ہوں۔ منگیتر کے لیے عمر، ذات پات بے پات، جہیز، شادی شدہ، کنواری، بیوہ، بچوں یا بالوں والی کوئی قید نہیں۔

:lol: :lol: اُف :p
 
تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
کوئی ضروری تو نہیں کہ آنٹیاں ہی چلائیں، ویسے فکر نہ کریں آنٹی جیہ جلد ہی شامل ہو جائے گی ہمارے ساتھ۔

نیہں اس کو میں بھی چلاؤں گی ، ۔ :p مزے آئے گا ذرا ان سب کے لئے چاند چہرے بھی تو تلاش کر کے لانے ہیں تو دیکھیے گا میں سب کے لئے اک سے اک حسین لاؤں گی ،
:p :lol: :lol:
 
رضوان

محفلین
نیکی اور پوچھ پوچھ :lol:
خود آنٹی شمشاد کے لیے بھی مناسب بر دیکھ دیجیے۔ جو کاروبار میں ان کا ہاتھ بٹا سکے۔ بیرونِ ملک بھی سیٹل کرایا جاسکتا ہے۔ اور سرمایہ بھی دیں گی۔ :wink:
 
تیشہ

محفلین
:p فکر ناٹ ، جہاں جو جو امیدوار ہیں ان سب کے لئے میں چاند سی لاؤں گی جو بلکل میچ کرتی ہوئی ہوئی آخر کو جوڑی سجے تو ، :lol:
 
شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
شمشاد نے کہا:
زکریا بھائی، پہلے ماورا نے مجھے باجو شمشاد بنا دیا اور اب آپ نے سیدھا سیدھا آنٹی بنا دیا :cry: :( :oops: :x :roll:

حالانکہ میں نے تو خدمتِ خلق کے لیے دفتر کھولا ہے۔

~~
کیا میں نے واقعی ایسا کچھ کہیں کہا ہے؟؟ :?
273_pata_nahi_1.gif

~~

کہا تھا تو لکھا ہے ناں، آپس کی باتیں والے دھاگے پر :cry:
 
شمشاد

لائبریرین
واہ کیا کمی پوری ہوئی ہے عملے کی

باجو آپ کو تو اس برانچ کی منیجر بنا دیتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
ہمارا رکن بننے کے لیے جو جہاں ہے کی بنیاد پر مقامی کرنسی کا ایک ہزار ایک کا ڈرافٹ فوراً روانہ کر دیں۔

نوٹ : منگنی کی فیس دُگنی ہو گی۔
 
زیک

مسافر
بھائیوں ہی سے تو فیش ہو گی فرزوق۔ اب بہنوں سے تو فیس نہیں لی جا سکتی۔ یہ تو سیدھا سادا اکنامکس کا معاملہ ہے۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top