اس ماہ کا اعزازی رکن

شمشاد

لائبریرین
میں چاہتا ہوں کہ ہر ماہ کسی نہ کسی رکن کو اس ماہ کا اعزازی رکن مانا جائے۔

یہ اعزاز کن بنیادوں پر ہو آپ کی تجاویز کا انتظار رہے گا۔
 

ماوراء

محفلین
~~
پوسٹس کے اعزاز کی وجہ سے تو آپ ہی ہر ماہ اعزازی رکن ہوں گے۔ ہمارا کیا بنے گا۔ :?
~~
 

رضوان

محفلین
اعزازی تو وہ ہوتا ہے جو باقاعدہ ممبر نہ ہو۔ بس رسماً تعلق ہو جیسے اعزازی ڈگری۔۔۔۔۔۔۔
 

زیک

مسافر
میرے خیال سے ایک شرط یہ ہونی چاہیئے کہ اس رکن نے محفل کے 5 زمروں میں contribute کیا ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
رضوان نے کہا:
اعزازی تو وہ ہوتا ہے جو باقاعدہ ممبر نہ ہو۔ بس رسماً تعلق ہو جیسے اعزازی ڈگری۔۔۔۔۔۔۔

رضوان بھائی میرا مطلب جیسے کہ Member of the Month سے ہے۔ اب اردو میں اس کا کیا ترجمہ ہو گا، آپ مدد کر دیں اور کوئی تجویز بھی دیں۔
 

فریب

محفلین
ایک جیوری بنائی جائے سینئر ارکان کی جو فیصلہ کرے ان چیزوں‌کو ذہن میں‌رکھتے ہوئے
1 پوسٹوں کی تعداد اور ‌میعار دیکھا جائے
2 لائبریری یا دوسرے پراجیکٹس میں کنٹریبیوشن دیکھی جائے
3 دوسرے ارکانِ محفل کے ساتھ رویہ دیکھا جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوسرا طریقہ : ممبرز نام دیں اور پھر اس پر ووٹنگ کروا لی جائے
 

قیصرانی

لائبریرین
دوسرا طریقہ تو پھر وہی الیکشن کی طرح ہوا ناں۔ ویسے سب یہاں‌اپنی مرضی سے نام لکھتے رہیں۔ مہینے کے آخر میں‌ گنتی کر کے اعلان کر دیں۔
بےبی ہاتھی
 
الیکشن کے نام سے اتنا خوفزدہ کیوں ہو قیصرانی :p

فریب کی تجاویز گراں قدر ہیں اور ان پر غور ہونا چاہیے۔

اعزازی رکن پوائنٹس کی بنیاد پر رکھ لیا جائے جس میں پوسٹس معیاری اور مفید کے نمبر ہو۔
رکن کی لائبریری میں کام کو دیکھا جائے
رکن نے کتنے نئے دھاگہ کھولے اور پھر آگے بھی بڑھائے
رکن نے کتنے نئے ارکان کو متعارف کروایا ( اس کے خاص پوائنٹس ہونے چاہیے کیونکہ یہ سب سے مشکل کام ہے )
پرانے اراکین کو متحرک کرنے پر بھی پوائنٹس ہوں۔
کسی سافٹ وئیر یا ترجمہ کے کام میں حصہ لیا ہو تو اس کے بھی نمبر ہو سکتے ہیں۔
دلچسپ پوسٹس پر بھی نمبر ہو سکتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
محب اور فریب کی تجاویز بھی اچھی ہیں، کچھ اور آ جائیں تو ایک مکمل فہرست بنا کر اراکین کی منظوری کے لیے لکھ دوں گا۔
 

الف عین

لائبریرین
جس طرح روابط اور ڈاؤن لوڈس میں ستارے والی رینکنگ ہے، کیا اس طرح ہر پیغام پر رینکنگ نہیں کی جاسکتی؟ یہ مکن ہے کہ ہر رکن کی بجائے ایک منتخبہ جیوری ہر پیغام پر سٹار لگائے۔ تکنیکی طور پر کیا یہ ممکن ہے؟
 

ظفری

لائبریرین
جن خطوط پر آپ سب نے “ ہر دلعزیز کون “ کا دھاگہ شروع کیا تھا ۔ اُنہی خطوط پر آپ یہ بھی شروع کر سکتے ہیں ۔ مگر میں یہ سمجھتا ہوں کہ جب “ ہر دلعزیز کون “ کا فیصلہ ہو جاتا ہے تو پھر ہر ماہ اعزازی رُکن کا تصور تاراج بھی ہو جاتا ہے اور اگر ہر ماہ کے اعزازی رُکن کا انتخاب آپ ووٹنگ کے ذریعے کروائیں گے تو پھر وہی پیچیدگی دیکھنے میں آئے گی جو کہ ہم سب نے “ ہر دلعزیز کون “ کے انتخاب میں دیکھی ۔
اب یہ آپ دیکھیں کہ“ ہر ماہ کا اعزازی رُکن “ صیح رہے گا یا پھر“ ہر دلعزیز کون“ ۔۔۔ کیونکہ دونوں کی افادیت اور اہمیت کا بنیادی تصور ایک جیسا ہی ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت اچھی تجاویز آئی ہیں لیکن میں چاہتا ہوں کہ اور اراکین بھی اپنی اپنی تجاویز دیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے بھی یہی لگ رہا ہے۔

مجھے جتنی امید تھی جوابات اور تجاویز کی اتنے آئے نہیں۔
 

راجہ صاحب

محفلین
ایک طریقہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ناظم اعلی کوئی نام سلیکٹ کرے اور ماہر حضرات اس پر اپنی رائے کا اظہار کریں
 
Top