اردو محفل کا پولیس اسٹیشن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل پر اراکین کی خاطر خواہ تعداد بڑھنے کے بعد اور یہاں کا ماحول خوشگوار رکھنے کے لیے ایک پولیس اسٹیشن قائم کیا جا رہا ہے۔ جسمیں آپ اپنی شکایات درج کروا سکیں گے۔

اس کے لیے عملے کی ضرورت ہے، فوراً درخواست دیں، زنانہ پولیس کی بھی ضرورت ہے۔

درخواست کے فارم کچھ روپے دے کر حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ کوئی بھی عالمی کرنسی قابلِ قبول ہو گی۔ پولیس اسٹیشن عالمی سطح پر ہونے کی وجہ سے کریڈٹ کارڈ بھی قابلِ قبول ہیں۔
 
ایس ایچ او کی جگہ خالی ہے تو میں نے الیکشن کمیشن کو اندر کرنا ہے :wink:

الیکشن کروا کر ہی نہیں دے رہا ، ایک دو پرچے کروں گا تو الیکشن ایک طرف اقتدار بھی مل جائے گا۔

چائے پانی کی فکر نہیں کرنی ، وہ برابر مل جائے گا۔
 

دوست

محفلین
پولیس سٹیشن بھی کھل گیا۔ اچھا رشوت کا ریٹ کیا ہے بھرتی کے وقت کیونکہ پھر میں نے اپنا رشوت کا ریٹ بھی مقرر کرنا ہے تاکہ پیسے پورے کرسکوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
کتنی بڑی بدقسمتی ہے اس ملک کی پولیس کی کہ پولیس اور رشوت لازم و ملزوم بن کے رہ گئے ہیں۔

بھئی کچھ پولیس والے رشوت نہیں بھی لیتے۔
 

دوست

محفلین
کیا کریں جی یہاں تو میں نے جو سنا بیان کردیا یہ میرے ہم عمروں کی سوچ ہے کہ بھرتی ہونے کے لیے جتنے پیسے دیے چھ ماہ میں پورے کرنے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
شاکر بھائی میں آپ کی یا آپ کے ہم عمروں کی بات نہیں کر رہا۔

یہ پاکستانی پولیس کی بدقسمتی ہے کہ رشوت کے بغیر اس کا تصور ہی ناممکن ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بہت سے پولیس والے رشوت نہیں بھی لیتے ہوں گے لیکن بد سے بدنام برا والی بات ہے۔
 

تیشہ

محفلین
دوست نے کہا:
کیا کریں جی یہاں تو میں نے جو سنا بیان کردیا یہ میرے ہم عمروں کی سوچ ہے کہ بھرتی ہونے کے لیے جتنے پیسے دیے چھ ماہ میں پورے کرنے ہیں۔


جناب ، یہ تو اپنی اپنی سوچ ہوا کرتی ہے جو انسان کو کہ اصل میں وہ ہے کیا ؟ کو ظاہر کیا کرتی ہے ، ۔
:p
 

شمشاد

لائبریرین
جی نہیں، اکثریت رشوت خوروں کی ہے، پیسے دو اور اپنے مطلب کا کام کروا لو۔ یہی سوچ ہے عوام کی۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ لندن میں رہتی ہیں، جہاں پولیس کا نام آتے ہی “عوام کی مدد“ ذہن میں آتا ہے۔ پاکستان کی پولیس کا نام آتے ہی “ عوام سے مدد “ ذہن میں آتا ہے۔ اچھے پولیس والوں کی تعداد آٹے میں نمک سے بھی کم ہے۔

محفل کی عوام جو پاکستان میں رہائش پذیر ہے ان کی یہی سوچ ہے۔
 

تیلے شاہ

محفلین
دس جماعت پاس ہاں ڈریکٹ حوالدار ہاں

8)
تنحواہ وقت پر اور یونیفارم استری کے کے دینا ہوگا۔۔۔۔ :evil:
 

شمشاد

لائبریرین
سب منظور لیکن استری محلے کی لانڈری سے اپنے اثرورسوخ پر کروانی ہو گی۔
 

تیلے شاہ

محفلین
دیکھیں اب آپ خود ہی راستہ دکھا رہے ہیں اور پھر کہتے ہیں کے پولیس والے یہ کرتے ہیں وہ کرتے ہیں ۔۔۔۔۔ :evil:
 

شمشاد

لائبریرین
میں نہ بھی راستہ دکھاتا تو آپ نے کون سا باز رہنا تھا، تو میں نے سوچا میں ہی کیوں نہ کہہ دوں :wink:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top