عالمی سہارا کا سر سید نمبر بھی سہارا پورٹل نے اپ لوڈ کر دیا ہے۔
دیکھیں:
http://saharaurdu.in/index.php?id=737
بہیشتر مواد اردو تحریر میں ہےجسے یہاں اکثر یونی کوڈ کہا جاتا ہے تکنیکی طور پر۔
میں نے سہارا اردو کا لنک پہلے بھی دیا تھا۔ سہارا گروپ جس کے ٹی وی چینلس بھی ہیں اور انگریزی ہندی کے علاوہ اردو میں بھی راشٹریہ سہارا روزبنامہ نکالتے ہیں۔ اس روزنامے کے علاوہ ان کا ایک ہفت روزہ عال؛می سہارا بھی ہے۔ اور اسی ویب سائٹ سے پتہ چلا کہ ایک ماہنامہ بھی ہے
بزمِ سہارا...
انشائیہ نگار اور بچوں کے شاعر میرے ناگپور کے دوست محمد اسد اللہ جن کی کتاب خواب نگر کا افتتاح اردو ویب پر ہوا تھا اب صاحبَ بلاگ ہو گئے ہیں۔
ملاحظہ ہو:
http://bazmeurdu.blogspot.com
مجھے ایک اس مشکل کا سامنا ہے کہ بہت سی فورمس میں میں کچھ پیغام پوسٹ کرنے کے لئے متعلقہ فورم میں جاتا ہوں، تو اکثر یہ لکھا ہوا ملتا ہے "کوئ تازہ پوسٹ نہیں‘۔ کیوں کہ س کا ڈیفالٹ یہ ہے کہ آج آخی دن اس فورم میں کوئی پیغام پوسٹ نہیں ہوا۔ اب ہر ذی؛ی فورم اتنی فعال تو نہیں ہوتی کہ اس میں روزانہ کوئ...
جس شمارے میں راشد کی طویل نظم ہے، اسی میں عمیق حنفی کی بھی ایک بہت اہم تخلیق ہے۔ صلصلۃ الجرس۔
یہ 1443 مصرعوں کی نظم ہے سیرت النبی پر مکمل۔ اور یہ رعداد اس رعایت سے ہے کہ۔۔
"امسال ۱۳۹۰ھ میں جب یہ نظم پایۂ تکمیل کو پہنچی تو قمری حساب سے 1443 میلادی چل رہا ہے" (عمیق بھائ کے الفاظ)
عالم خوند میری...
کامپلیکس سکرپٹ یعنی Non Latin زبانوں میں ڈومین نیم کے تجربات کئے جا رہے ہیں۔ مجھے ہندی ار تامل کے یہ روابط ملے ہیں۔ کیا کوئ اردو کا بھی تجربہ کر سکتا ہے؟
HINDI:
http://हिन्दी.idn.icann.org/
TAMIL:
http://தமிழ்.idn.icann.org/
ابھی ابھی ایک ربط ملا ہے۔ اہلِ تشیع کی ایک تفسیر اردو تحریر میں دستیاب ہے۔ اس کے مولف ہیں (غالبا فارسی میں آيت اللہ ہاشمى رفسنجاني۔ یہ چار جلدوں میں ہے۔ اگرچہ میں خود تو شیعہ نہیں ہوں۔ لیکن اگر کوئی کاپی پیسٹ کر کے وکی میں پہنچا دے تاکہ سب اس کی پروف ریڈنگ کر سکیں، تو یہ کتاب ایک اچھا اضافہ...
راجہ مہدی علی خان کا مزاحیہ شاعری اور پیروڈی میں اپنا مقام تھا۔ افسوس کہ ان کا کچھ کلام بھی انتر نیٹ میں دستیاب نہیں ہوا۔
ان کی ایک نظم ’حسینہ اور ادیب‘ میں نے ٹائپ کی ہے۔
احباب سے گزارش ہے کہ کچھ اور کلام اگر مل سکے یا ٹائپ کیا جا سکے تو اس کی بھی ایک ای بک بنا دی جائے۔
حسینہ اور ادیب
حسیں موسم تھا اور رُت تھی گلابی
ہوائیں مست تھیں جیسے شرابی
رشید احمد کے گھر دعوت اڑا کے
ہوا میں گھر میں داخل مسکرا کے
مری کٹیا میں وہ بیٹھی تھی غمگین
کہا میں نے ہو کیسی بلبلِ چین؟
نہ دو دن سے ملا تھا اس کو کھانا
مگر یہ راز بندے نے نہ جانا
حسیں سا ایک مصرع گنگنا کے
کہا...
17 اکتوبر کو دنیا بھر کے علی گیرین یومِ سر سید مناتے ہیں جو سر سید کی سالگریہ کا دن ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اس دن مخصوص پروگرام بھی ہوتے ہیں اور کچھ عرصہ پہلے تک ساری یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ کا مشترکہ ڈنر ہا کرتا تھا جسے سر سید ڈنر ہی کہتے تھے۔ اور یہ روایت بہت سے ممالک اور شہروں میں...
ہندوستان کے صوبے بہار میں تو عرصے سے اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے، لیکن جھاڑ کھنڈ جب سے اس ریاست سے ٹوٹ کر بنا ہے، اب تک محض ہندی ہی سرکاری زبان تھی۔ کل ایک نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کی رو سے اب اردو بھی اس صوبے کی دوسری سرکاری زبان ہوگی۔
اردو دنیا کو عمومی طور پر اور خصوصی...
سمت کا شمارہ۔ ۹ (اکتوبر تا دسمبر 2007) آن لائن کر دیا گیا ہے۔
ہرسوں رات کو ہی کر دیا تھا لیکن یہاں اطلاع دینا بھول گیا تھا۔
اس شمارے کے مشمولات:
یادِ رفتگاں:
قرۃ العین حیدر:
ورجینیا وولف سے سب ڈرتے ہیں۔ سلام بن رزاق
اونچی ناک والی ناول نگار,,,,,مسعود اشعر
عینی آپا کے چار افسانے:
ستاروں...
عرصے سے خواہش تھی کہ ابنِ انشاء کے نایاب خطوط کی ای بک بنائ جائے جو انھوں نے اپنے پیارے دوست اور میرے مشفق اور مربی خلیل الرحمٰن اعظمی کو لکھے تھے۔ یہ انھوں نے ’الفاظ‘ علی گڑھ کو دئے تھے اپنے ایک مضمون کے ساتھ۔ جو ابنِ انشاء کی موت پر لکھا تھا۔ اور لکھا تھا
51 سال کی عمر بھی کوئ عمر ہوتی ہے...
شب خون مرحوم کے بعد بھدوہی اتر پردیش سے دانش الہ آبادی کی ادارت میں سبقِ اردو شائع ہو رہا ہے۔ اور دھیرے دھیرے اس کا گیٹ اپ بالکل شب خون کی طرح ہوتا جا رہا ہے، یہاں تک کہ مستقل عنوانات بھی اب وہی ہیں۔۔ کہتی ہے خلقِ خدا۔۔، اس بزم میں۔۔ وغیرہ۔ فاروقی اس کے سر پرست بھی ہیں۔ اور اس کی سائٹ بھی ان کے...
آئ فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام پر’سمت‘ کا نیا شمارہ اپ لوڈ کرنے سے پہلے میں نے پرانا شمارہ دیکھنا چاہا تو فائر فاکس پر یہ 404 ایرر دے رہا ہے۔ شک ہوا کہ ان لوگوں نے ’سمتُ کو اُڑا تو نہیں دیا لیکن انٹر نیٹ اکسپلورر پر یہ دستیاب ہے اب بھی۔
اس کے لاگ ان سکرین پر جانے سے لاگ ان کرنے کے بعد فائل منیجر کو کلک...
مونا لیزا
مونا لیزا
پریوں کی سرزمین کو ایک راستہ جاتا ہے شاہ بلوط اور صنوبر کے جنگلوں میں سے گزرتا ہوا جہاں روپہلی ندیوں کے کنارے چیری اور بادام کے سایوں میں خوب صورت چرواہے چھوٹی چھوٹی بانسریوں پر خوابوں کے نغمے الاپتے ہیں۔ یہ سنہرے چاند کی وادی ہے۔ Never Never Land کے مغرور اور خوب...