بزمَِ سہارا

الف عین

لائبریرین
میں نے سہارا اردو کا لنک پہلے بھی دیا تھا۔ سہارا گروپ جس کے ٹی وی چینلس بھی ہیں اور انگریزی ہندی کے علاوہ اردو میں بھی راشٹریہ سہارا روزبنامہ نکالتے ہیں۔ اس روزنامے کے علاوہ ان کا ایک ہفت روزہ عال؛می سہارا بھی ہے۔ اور اسی ویب سائٹ سے پتہ چلا کہ ایک ماہنامہ بھی ہے
بزمِ سہارا
http://saharaurdu.in/index.php?id=443
اور میں نے اس بار یہ شمارہ خریدا ہے اور بے حد خوشگوار تجربہ ہوا ہے۔ بلا شبہہ یہ اردو کا سب سے خوبصورت ماہنامہ ہے۔ اگرچہ یہ ایک فیملی میگزین ہے، لیکن اس میں فلم اور سیاست کے علاوہ تین چوتھائی حصہ ادب ہے۔ تازہ شمارے میں عیعنی آپا چھائی ہوئی ہیں
اور ویب سائٹ پر بھی اس کے مشمولات موجود ہیں۔ کاص کر راجندر سنگھ بیدی کا افسانہ
لاجونتی
شاید انتر نیٹ پر اردو کا دوسرا افسانہ ہے جو دستیاب ہے (ایک اردو کے مشہور افسانوں میں کتابگھر ڈات کام پر ہے۔
 
Top