نتائج تلاش

  1. الف عین

    قرۃ العین حیدر کے منتخب افسانے۔ تبصرے

    احباب سے درخواست ہے کہ عینی آپا کے افسانے یہاں ٹائپ کریں، کاپی پیسٹ کریں، جو بھی کریں۔ یہاں ایک تدوین جاری رہے۔
  2. الف عین

    اردو لائبریری وکی کے مسائل

    مختلف تانوں بانوں میں یہ بات چلتی آ رہی تھی کہ میڈیا وکی میں کس طرح کام کیا جائے۔ اب میں نے سوچا کہ اس ایک الگ موضوع شروع کیا جائے اور ان مسائل کا ذکر کریں، جن سے ارکان کو مقابلہ کرنا پڑ رہا ہے۔ پہلی بات: لائبریری ’کتابوں‘ کے ذخیرے کو کہتے ہیں، مضامین کے ذخیرے کو نہیں۔ اگر میڈیا وکی کو...
  3. الف عین

    شاہ است حسین۔۔ تبصرے

    دارث نے امام حسین پر منقبات کو کمپائل کرنے کا کام شروع کیا ہے۔ مجھے یاد آ رہا ہے کہ کسی سائٹ پر ایک مکمل مجموعہ دستیاب تھا، وہ بھی اردو تحریر میں۔ تلاش کرنے کے بعد یہاں اطلاع دیتا ہوں۔ آپ لوگ بھی تلاش کریں۔ تاکہ ٹائپنگ کی دوبارہ زحمت نہ کی جائے۔
  4. الف عین

    مبارکباد شمشاد کا تیس ہزاری منصب

    کچھ عرصے بعد ابھی غور کیا تو دیکھا کہ ہمارے پر دل عزیز رکن شمشاد تیس ہزاری منصب حاصل کر چکے ہیں۔ اگرچہ ان کو اردو ویب کی طرف خلعتِ فاخرہ عطا تو نہیں کی گئی بلکہ نظامت کے باعث خطابات بھی چھن گئے ہیں، لیکن اس یہ ایک سنگِ میل توکہا ہی جائے گا کہ شمشاد اب اکتیس ہزار پیغامات کے قریب پہنچ چکے ہیں۔...
  5. الف عین

    گنوم کا ترجمہ۔ سرائے کا پروجیکٹ

    انڈ لینکس لسٹ کی اطلاع کے مطابق گنوم 2.2 کے ترجمے کے لئے سرائے لاس فیلو شپ ایک صاحب سعود عالم کو الاٹ کی گئی ہے۔ میں ان سے ربط کرنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ ان کو یہاں کے پروجیکٹس سے روشناس کرایا جائے اور سارا پہیہ دوبارہ ایجاد نہ کیا جائ اور نئے نئے الفاظ اور اصطلاحات نہ بنائی جائیں۔ موجودہ سرائے کے...
  6. الف عین

    تاسف مفسرِ قرآن عبد الکریم پاریکھ کا انتقال

    یہ خبر عالمِ اسلام کے لئے صدمۂ جانکاہ ہے کہ کل شام ناگپور میں مفسرِ قرآن عبد الکریم پاریکھ نے داعئ اجل کو لبیک کہا اور ان کی روح اس دارِ فانی سے کوچ کر گئی۔ مرحوم عرصے سے صاحبِ فراش تھے متعدد امراض کے شکار۔ کل شام کو چار بجے ان کا انتقال ہوا۔ مرحوم نے قرآن کا ترجمہ اور تفسیر اردو، ہندی انگریزی...
  7. الف عین

    گوگل لاگ ان میں مسئلہ

    میرے نئے کمرے کے دوسرے سسٹم میں انٹر نیٹ فعال کر دیا گیا ہے لیکن اس سسٹم میں نہ جانے کیا مسئلہ ہے کہ جی میل ہی نہیں، جہاں گوگل کی کسی بھی سروس میں لاگ ان کو کلک کرتا ہوں تو پیج ناٹ فاؤنڈ ایرر آ رہا ہے۔ میں نے تو آتے ہی فائر فاکس بھی انسٹال کر دیا تھا، لیکن نہ اس میں آتا ہے جی میل اور نہ آئ ای...
  8. الف عین

    واردات۔ تبصرے، تجاویز

    وارث نے پریم چند کا واردات یہاں ٹائپ کرنا شروع کر دیا ہے۔ بہت خوشی ہوئی وارث۔ ایک بات کا خیال رکھیں۔ کتاب گھر کے منتخب افسانے جلد اول اور دوم، دونوں میں شاید پریم چند کے افسانے شامل ہیں۔ جو افسانے ان میں سے دستیاب ہوں، ان کو دوبارہ ٹائپ کرنے کی محنت نہ کریں۔ کتاب گھر کے مشہور افسانے میری...
  9. الف عین

    محفل طلعت فانٹ

    راسخ کے مہیا کردہ فانٹ جس میں قرآن کریم کی کمپوزنگ بہت عمدہ نظر آئی تھی، میں نے ’یونی کوڈا‘ لیا ہے۔ اس کا نام طلعت تھقا، اور اب اس نئے فانٹ کا نام محفل طلعت ہے۔ مسئلہ اعراب کا ہے، اصل میں راسخ کے مذکورہ پروگرام میں دو فانٹس طلعت کے نام سے تھے، لیکن دوسرے فانٹ میں محض اعراب ہیں، وہ بھی مشترکہ۔...
  10. الف عین

    ایک نیا فانٹ۔۔ نفیس رقعہ

    سرمد حسین کی اطلاع کے مطابق کرلپ والے اب ایک نئے فانٹ کی تیاری کر رہے ہیں، اس کا نام نفیس رقع بتایا گیا ہے۔ اب یہ علم نہیں‌ہوا کہ یہ نسخ ہی ہے یا نستعلیق کا پلان ہے؟
  11. الف عین

    زندہ زمین۔ عادل منہاج۔۔ تبصرے

    عادل منہاج (یہاں محض عادل( نے اپنا ناول زندہ زمین پوسٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔ ان کو لائبریری کا ممبر بھی بنا لیا گیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ یہ ناول کسی رسالے نے شائع کیا ہےئ۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس پر اس رسالے کا کاپی رائٹ تو نہیں؟ اور کیا یہ اس رسالے میں و؎قسط وار چھپا ہے؟ یا اس رسالے کے...
  12. الف عین

    سائکیک۔ ترجمے کی فرمائش

    انڈ لینکس میلنگ لسٹ میں سائکیک کے ڈیویلپر ونسینٹ دیرو نے اس پیکیج کے ہندوستانی زبانوں میں ترجمے کی ضرورت ہے۔ کیوں نہ اس کو اردوایا بھی جائے۔ اس میل کو کاپی پیسٹ کر رہا ہوں: I'm living in France and I'm the author of Pysycache... Pysycache is an GPL educational program for young children...
  13. الف عین

    پوسٹنگ کریڈٹ کے لئے اراکین کے اصل نام

    ایک درخواست لائبریری کے ارکان سے کیوں ننہ اصل نام برقرار رکھا جائے۔ د اصل ٹائپنگ کا کریڈٹ دینے میں بہت عجیب لگتا ہے کہ لکھا جائے ’ٹائپنگ: امید اور محبت، امن ایمان، ضبط، اگر لاگ ان نام تبدہل نہ کریں تو جب کوئی کتاب ختم کر لیں تو آخری صفحے پر لکھ دیں کہ ٹائپنگ۔ اعجاز عبید یا رضوان نور وغیرہ۔
  14. الف عین

    میرا کی بورڈ محفل میں پھر دستیاب

    معلوم نہیں نبیل نے کچھ مزید تبدیلی کی ہے بیا کیا ہے کہ کل سے میں اپنا ذاتی لیپ ٹاپ استعمال کر رہا ہوں۔ سرکاری جس پر انٹر نیٹ استعمال کر رہا تھا، کچھ مرمرت کے لئے گیا ہے (اس کی پرابلم نہیں تھی، کسی دوسرے کی بیٹری اس میں لگا کر دی تھی، اصل میں اس کی بیٹری بدلنی تھی جو کمپنی کرے گی)۔ اور اب دیکھ...
  15. الف عین

    کیا کی بورڈ ڈس ایبل کیا جا سکتا ہے؟

    میرے لیپ ٹاپ کا کی بورڈ تو عرصے سے خراب ہے اور میں دوسرا کی بورڈ لگا کر کام کرتا ہوں۔ لیکن کبھی کبھی اصل کی بورڈ کی کوئی کنجی کہیں پھنس جاتی ہے تو پھر کارآمد کی بورڈ بھی کام نہیں کرتا۔ میں نے کئی بار کوشش کی کہ ڈیوائس مینیجر میں اصل کی بورڈ کو ڈس ایبل کر دوں تاکہ محض زائد کار آمد کی بورڈ ہی کار...
  16. الف عین

    شامِ شہر یاراں۔۔ فیض (کلامِ تازہ)

    کلامِ تازہ دلِ من مسافرِ من مرے دل، مرے مسافر ہوا پھر سے حکم صادر کہ وطن بدر ہوں ہم تم دیں گلی گلی صدائیں کریں رُخ نگر نگر کا کہ سراغ کوئی پائیں کسی یارِ نامہ بر کا ہر اک اجنبی سے پوچھیں جو پتا تھا اپنے گھر کا سرِ کوئے ناشنایاں ہمیں دن سے رات کرنا کبھی اِس سے بات کرنا کبھی اُس سے بات کرنا...
  17. الف عین

    تعارف فرحان کو خوش آمدید

    فرحان جن کا شاید تخلص جامی ہے، آتے ہی شاعری کے فورم میں فعال ہو گئے ہیں۔ خوش آمدید فرحان جامی اردو محفل میں۔ اسی طرح فعال رہیں اور لائبریری کو بھی زینت بخشیں۔ اور ہاں اپنا تعارف بھی تفصیل سے کرائیں۔ ایک سوال میں ہی کر ڈالوں۔ ادھر اردو الفاظ کی فہرست پر کام کر چکا ہوں نا، اس لئے لکھ رہا ہوں...
  18. الف عین

    گیان چند پرلوک سدھار گئے

    خبر پرانی سہی لیکن کیوں کہ یہاں اب تک کسی نے نہیں دی ہے تو میں ہی دے دوں۔ کل کے اخبار سے معلوم ہوا کہ امریکہ میں ڈاکٹر گیان چند اپبی طویل بیماری کے بعد انتقال کر گئے۔ موت سے پہلے اگرچپہ انھوں نے اپنے آپ کو متنازعہ فیہ بنا لیا تھا،لیکن اردو ادب اور تےنقید و تحقیق میں ان کا نام بہر حال روشن رہے...
  19. الف عین

    مبارکباد محسنہ زینب

    محفل کی تازہ رکن زینب اپنا یوزر نیم اردو میں کرتے ہی محسن کے عہدے پر فائز ہو گئی ہیں۔ اس لئے ان کو محسنہ کہنا چاہئے۔ مبارک ہو زینب۔ جلد ہی اگلے زینے طے کریں۔
  20. الف عین

    لفظ لفظ۔/۔ فیض کی کلیات

    فیض کے تین مجموعے نقشِ فریادی، زنداں نامہ اور دستِ صبا وہاب اعجاز نے یہاں پوسٹ کئے تھے۔ ان تینوں کاپی رائٹ کتب کو میں ایک ای بک میں عرصہ پہلے اپنی سائٹ پر لفظ لفظ کےنام سے پیش کر چکا ہوں اور اسے حصہ اول کہا تھا۔ میری معلومات کے مطابق ان کے دو مجموعے اور ہیں دستِ تہِ سنگ شامِ شہر یاراں دستِ تہ...
Top