لفظ لفظ۔/۔ فیض کی کلیات

الف عین

لائبریرین
فیض کے تین مجموعے نقشِ فریادی، زنداں نامہ اور دستِ صبا وہاب اعجاز نے یہاں پوسٹ کئے تھے۔ ان تینوں کاپی رائٹ کتب کو میں ایک ای بک میں عرصہ پہلے اپنی سائٹ پر لفظ لفظ کےنام سے پیش کر چکا ہوں اور اسے حصہ اول کہا تھا۔ میری معلومات کے مطابق ان کے دو مجموعے اور ہیں
دستِ تہِ سنگ
شامِ شہر یاراں
دستِ تہ سنگ یہاں دستیاب ہے
http://faizahmedfaiz.urdupoet.net/category/dast-tah-e-sung/
شامِ شہر یاراں کو یہاں ٹائپ کیا جائے۔ فاتح اور وارث کیا خیال ہے کہ یہ ای بک مکمل ہو جائے؟
اس کے علاوہ بھی اور کوئی مجموعہ ہے کیا؟
تو اس کو بھی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
مکمل ہونی تو چاہئیے، ویسے کلیاتِ فیض میں سے دو کتابیں اور میرے ذہن میں آئی ہیں۔ مرے دل مرے مسافر، اور غبارِ ایام۔

شام کو گھر جا کر کلیات دیکھوں گا، شاید کوئی اور کتاب بھی ہو۔

۔
 

فاتح

لائبریرین
جی اعجاز صاحب! بالکل ہونی چاہیے۔ اس سلسلے میں کیا طریقہ کار وضع کیا جانا چاہیے؟ میرے خیال میں ایک ٹیم تشکیل دی جائے جس کے ارکان کو کچھ حصے تفویض کر دیے جائیں۔

فیض کی کلیّات "نسخہ ہائے وفا" کے نام سے دستیاب ہے جس میں آپ اور وارث صاحب کی مذکور کتب کے علاوہ ایک کتاب اور بھی ہے "سرِ وادیِ سینا" کے نام سے۔ یعنی کل آٹھ کتب ہیں، جن میں ‌سے تین آپ برقیا جا چکے ہیں اور اگر دستِ تہِ سنگ دستیاب ہے تو چار کتب بچتی ہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اعجاز انکل۔۔۔ بقیہ میں ٹائپ کر رہی تھی اب صرف شامِ شہرِ یاراں باقی ہے اس کا بھی کچھ حصہ (بہت تھوڑا سا) ٹائپ ہوچکا ہے۔



فاتح بھائی ، وارث بھائی

آپ یا کوئی اور رکن اگر " شامِ شہرِ یاراں" لکھنا چاہیں تو بتا دیجیے ۔

شکریہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شامِ شہرِ یاراں سے درج ذیل عنوانات تک مَیں لکھ چکی ہوں ۔


  • اشعار
  • جس روز قضا آئے گی
  • غزل
  • قطعہ
  • اشک آباد کی شام
  • مرے درد کو جو زباں ملے
  • پاؤں کو لہو سے دھو ڈالو

یعنی ابھی تقریباً تمام مجموعہ باقی ہے ۔

۔
 

الف عین

لائبریرین
سرِ وادئَ سینا میں بھول گیا تھا۔ البتہ باقی کتابوں کا مجھے علم نہیں تھا۔ شامِ شہرِ یاراں تو میرے پاس بھی ہے۔ آ جاؤ وارث اور فاتح میدان میں۔
آج تک تو میں دن بھی اقراء کی تین کتابوں کی تدوین کرتا رہا۔ اور اپنی کتابیں بھی۔ لیکن ابھی میرے پاس کی تکمیل شدہ بہت سی کتابوں کا بیڑا پار لگانا ہے۔ بہر حال پھر بھی کوشش کروں گا کہ کچھ ٹائپ کر سکوں۔
شگف، تم واقعی دھماکے کرتی رہتی ہو۔ چپکے چپکے نہ جانے کتنا کام کر ڈالتی ہو۔ ایک اپنی ہی لائبرہیری کی سائٹ کیوں نہیں بنا لیتیں؟ وہاں سے سب ڈاؤن لوڈ کر کے اپنی اپنی سائٹس میں مہیا کر دیں اور یہاں وکی میں بھی کوئی ڈال دے۔ میری کتابوں میں تو آخری سطریں میں اپنی سائٹس سے پہلے ہی اردو لائبریری ڈاٹ آرگ ضرور رہتا ہے۔ لیکن یہ بس یہاں پہنچے بغیر۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اچھی بات ہے اعجاز صاحب۔

میں، مرے دل مرے مسافر اور غبارِ ایام شروع کرتا ہوں، غبار ایام چھوٹی سی کتاب ہے۔ لیکن میری رفتار کچھ سست رہے گی کہ چند ایک اور بھی کام کر رہا ہوں۔

۔
 

فاتح

لائبریرین
جی اعجاز صاحب اور سیدہ شگفتہ صاحبہ، بندہ بھی حاضر ہے بقدرِ استطاعت۔

وارث صاحب! جہاں تک میں سمجھا ہوں سیدہ شگفتہ صاحبہ کی پوسٹ سے یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ وہ فیض کی تمام کتب ٹائپ کر چکی ہیں سوائے "شامِ شہرِ یاراں" کے۔ اور اسی واحد باقی ماندہ کتاب کی ٹائپنگ میں ہاتھ بٹانے کا کہا جا رہا ہے ہمیں۔:confused:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شکریہ فاتح بھائی۔ اگر اعجاز انکل کے پاس انپیج یا یونیکوڈ میں یہ موجود ہو تو پھر ہمیں لکھنا نہیں پڑے گا ۔
 

الف عین

لائبریرین
ظاہر ہے کہ ہندوستانی اڈیشن ہی ہوگا۔ ابھی ڈھونڈ کر نکال کر دیکھا ہے
مطبوعہ مکتبہ جامعہ 1978ء۔ اس پر کاپ رائٹ ہے کرنل بشیر حسین زیدی۔سابق وائس چانسلر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی۔
اس میں کلام سے پہلے ایک انٹرویو ہے ظفرالحسن کا لیا ہوا۔ اس کے علاوہ صوفی تبسم اور شیر محمد حمید کے دو مضامین بھی ہیں۔ لیکن ان کو برقیانے کی ضرورت نہیں۔ محض کلام کافی ہے۔
ہاں اس کے آخر میں کلامِ تازہ کے عنوان سے تین ںطمیں اور دو غزلیں بھی ہیں۔ ضروت ہو تو ان کے عنوانات بھی لکھ دوں گا۔ باقی ترتیب وہی ہے جو شگفتہ نے لکھی ہے، اشعار سے شروع ہے کتاب۔
 

فاتح

لائبریرین
میرے پاس اصل کتاب ہے بھئ۔ کاغذی ملبوس میں۔۔

اور میرا مقصد یہ تھا کہ میرے پاس کاغذی ملبوس کے ساتھ ساتھ تصویری پیکر (gif کی شکل میں) بھی ہے اس کتاب کا;)
سیدہ شگفتہ صاحبہ! میرے پاس کلیات فیض "نسخہ ہائے وفا" ہے اور اس میں سے اس کتاب کے جتنے صفحے میرے ذمے لگانا چاہیں لگا دیں۔
 

الف عین

لائبریرین
لیکن شگفتہ شاید وہ لکھ چکی ہیں۔۔ محض شام شہریاراں باقی ہے نا۔۔
اب شگفتہ الاٹ کر دو کون کون سی نظم کرے گا۔ اور کیوں کہ فاتح کے علاوہ میرے اور شگفتہ کے پاس بھی اصل کتاب ہے تو تصویروں کی ضرورت نہیں۔

یاں۔ اگر پہلے سے میرے پاس ان پیج میں‌یا ’اردو‘ میں یہ کتاب ہوتی تو میں اسے لفظ لفظ میں ہی شامل کر چکا ہوتا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
فاتح بھائی یہ عنوانات :

سجاد ظہیر کے نام
اے شامِ مہرباں
گیت چلو پھر سے مسکرائیں
ہم تو مجبور تھے اس دل سے
غزل
ڈھاکہ سے واپسی پر
غزل
بہار آئی
تم اپنی کرنی کر گذرو
موری اَرج سنو
غزل
غزل
غزل
لینن گراڈ کا گورستان
یہ کس خلش نے پھر اس دل میں آشیانہ کیا
کچھ عشق کیا کچھ کام کیا
درِ امید
آج اک حرف کو پھر
غزل ۔ کس شہر نہ شہرہ ہوا
اشعار
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
فرمائشیں
پنجابی نظماں
تراجم

وارث بھائی
درج بالا تینوں کے تحت تمام عنوانات آپ دیکھ لیجیے ۔ شکریہ
 
Top