واردات۔ تبصرے، تجاویز

الف عین

لائبریرین
وارث نے پریم چند کا واردات یہاں ٹائپ کرنا شروع کر دیا ہے۔ بہت خوشی ہوئی وارث۔
ایک بات کا خیال رکھیں۔ کتاب گھر کے منتخب افسانے جلد اول اور دوم، دونوں میں شاید پریم چند کے افسانے شامل ہیں۔ جو افسانے ان میں سے دستیاب ہوں، ان کو دوبارہ ٹائپ کرنے کی محنت نہ کریں۔ کتاب گھر کے مشہور افسانے میری لائبریری کی سائٹ پر بھی عرصے سے موجود ہے ورڈ اور ٹیکسٹ فارمیٹ میں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اعجاز صاحب بہت شکریہ آپ کا رہنمائی کیلیے۔

میں نے آپ کی سائٹ سے کتاب ڈاؤن لوڈ کی ہے، اس میں پریم چند کے تین افسانے ہیں، اور "واردات" میں سے ایک "شکوہ و شکایت"۔

ایک دفعہ پھر شکریہ آپ کا، کہ آپ نے مجھے محنت سے بچا لیا، "واردات" کا پہلا افسانہ مل گیا، جو میں آپ کی اجازت سے، اب پوسٹ کردوں گا اور باقی انشاءاللہ اپنی رفتار کے مطابق ٹائپ کرتا رہوں گا۔
 

الف عین

لائبریرین
وارث اپنی ناسازی کے باعث ’واردات‘ پر مزید کام نہیں کر پا رہے ہیں۔
میرا مشورہ ہے کہ اس پر کام اجتماعی طور پر شروع کیا جائے۔
وارث۔۔ ذرا بتائیں کہ ابھی کتنا مواد ٹائپ ہونا باقی ہے؟؟
اور باقی ارکان بتائیں کہ کس کس کے پاس یہ کتاب دستیاب ہے یا قابلِ حصول ہے؟؟
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ یاد دہانی کیلیئے اعجاز صاحب، بس کچھ ایسی افتاد آن پڑی ہے کہ پچھلے تین چار ماہ سے جم کر ٹائپنگ نہیں کر پا رہا، ایک تو صحت اور دوسری ہمارے پیارے پاکستان کی 'لوڈ شیڈنگ' کہ جو میرا وقت ہوتا تھا ٹائپنگ کا اس میں بجلی نہیں ہوتی اور جس وقت بجلی ہوتی ہے اور اس وقت 'دماغ' نہیں ہوتا :) بس آج کل 'کاپی پیسٹ' سے پسندیدہ کلام میں کچھ پوسٹ کر رہا ہوں جو کہ کبھی کسی اور فورم پر ٹائپ کر کے پوسٹ کیا تھا یا پھر ایک آدھ شعر پوسٹ کر دیتا ہوں۔

جہاں تک پریم چند کی 'واردات' کی بات ہے تو اس کتاب میں 13 افسانے ہیں،

شکوہ و شکایت
معصوم بچّہ
بدنصیب ماں
شانتی
روشنی
مالکن
نئی بیوی
گلی ڈنڈا
سوانگ
انصاف کی پولیس
غم نداری بُز بجُز
مفت کرم داشتن
قاتل کی ماں

پہلے پانچ مکمل پوسٹ ہو چکے ہیں، چھٹا 'مالکن' بھی اختتام کے قریب ہے، باقی سات افسانے ابھی رہتے ہیں، جو مجھے اپنی صورتِ حال نظر آ رہی ہے اس سے تو لگتا ہے کہ میں کچھ اور مہینے لائبریری کو مکمل وقت نہیں دے پاؤنگا۔ لیکن بہرحال میں اس کا کچھ حل سوچتا ہوں کہ جو پراجیکٹ شروع کیئے تھے ان کو کسی طرح مکمل کردوں۔


والسلام
 
Top