اردو لائبریری وکی کے مسائل

الف عین

لائبریرین
مختلف تانوں بانوں میں یہ بات چلتی آ رہی تھی کہ میڈیا وکی میں کس طرح کام کیا جائے۔ اب میں نے سوچا کہ اس ایک الگ موضوع شروع کیا جائے اور ان مسائل کا ذکر کریں، جن سے ارکان کو مقابلہ کرنا پڑ رہا ہے۔

پہلی بات:

لائبریری ’کتابوں‘ کے ذخیرے کو کہتے ہیں، مضامین کے ذخیرے کو نہیں۔ اگر میڈیا وکی کو اردو لائبریری کے لئے استعملا کیا جانا ضروری ہو تو اسے کسٹمائز کرنا ہوگا۔

[COLOR
="Navy"]ایکشن: نبیل، زکریا/SIZE][/COLOR]ا

دوسری بات:

اگر واقعی اردو درست املاء کے ساتھ لکھنی ہے اور مواد کو پڑھنے والوں کے لئے پڑھنے کے قابل بنایا جانا ہے تو ضروری ہے کہ موجودہ فانٹ سے چھٹکارا حاصل کیا جائے۔ میرا خیال یہی ہے کہ پہلے بی بی سی اور اب محض اردو ویب کی وجہ سے اس فانٹ کا چلن جاری ہے۔ یہاں تک کہ پاک نستعلیق بھی اس سے بہتر مانا جا سکتا ہے۔۔۔۔

ایکشن: نبیل، زکریا/SIZE]ا

سانچوں میں اب بھی کافی گڑبڑ ہے یہ شاید فہرست ابواب کے سانچے کی وجہ سے ہے۔ ،ثلاً میں ’مائل بکرم راتیں‘ دو بار اپ لوڈ کر چکا ہوں، لیکن وہ صفحات اب غائب ہیں۔ کم از کم ان تک رسائی ہو تو میں ڈیلیٹ بھی کر سکوں اور سرور پ کچھ جگہ ہی خالی کی جائے، لیکن۔۔۔
پہلے میں نے اس کے چاروں حصوں کو بھی ٹکڑے ٹکڑے کر دیا تھا۔ اس وقت بھی ایک طرف کے روابط درست کام کرتے تھے، دوسری طرف کے نہیں۔ یعنی یا تو اوپر جہں اگلا۔۔۔ پچھلا کے تیر والے نشانات کے روابط ہیں، وہ کام کریں تو فہرست ابواب کے روابط کام نہیں کرتے۔ مہوش نے میرا یہ مسئلہ سلجھانے کی کوشش کی اور ایک نئ فہرست بنا کر دی تو میں نے یہ کتاب دوبارہ اپ لوڈ کی۔ لیکن تن بھی مسئلہ برقرار رہا ہے۔ اب مہوش نے تیسری بار یہاں ایک صفحہ بنا کر دیا ہے، اور میرے پچھلے دونوں بار کے پوسٹ کئے ہوئے صفحات سرور میں کہیں غیر متعلق پڑے ہیں!!
یہی صورت اب تفہیم القرآن میں نظر آ رہی ہے۔ اگلی پچھلی سورۃ کے حساب سے کلک کریں تو فوراً ایک نیا صفحہ بنانے کی پشکش ہوتی ہے، جب کہ فہرست ابواب سے میں وہ صفحہ بنا چکا ہوتا ہوں۔
کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ وکی اس کام کی اہل نہیں؟؟؟

ایکشن: مہوش، منصور قیصرانی

وسرے ارکان کو بھی جو مشکلات پیش آ رہی ہوں وہ یہاں بتائیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
اعجاز صاحب،

مضامین کی جگہ کتابیں کرنا زیادہ مشکل کام نہیں اور وقت ملنے پر آسانی سے یہ تبدیلی ہو جائے گی۔

سٹائل شیٹ میں شاید یہ تبدیلی لائی جانی ممکن ہو کہ جن کے سسٹم میں پاک نستعلیق ہو، وہ اسے اس فونٹ میں دیکھیں، اور جنکے پاس یہ نہ ہو مگر بی بی سی کا فونٹ ہو، تو وہ اسے دیکھیں۔ بہرحال نبیل بھائی اس بات کو کنفرم کر سکیں گے اور اُن کے پی ایم کے مطابق وہ ایک ڈیڑھ ہفتے کے لیے بہت زیادہ مصروف ہیں۔

///////////////

مائل بکرم راتوں میں کچھ دوسری وجوہات کی وجہ سے پرابلم ہو گئی تھی۔ یہ پرابلم انشاء اللہ بعد کی فائلوں میں نہیں ہو گی۔

قران نیویگیشن میں اغلاط کی وجہ

اسکی واحد اور واحد وجہ یہ ہے کہ میں نے "بقیہ ابواب" کی نیویگیشن بناتے ہوئے "املاء" کی غلطی کی ہے۔

دیکھیں صفحہ اول پر ہم نے تمام سوتوں کی فہرست مہیا کی ہے۔

لیکن جب "نیویگیشن بقیہ ابواب" میں "اگلا" اور "پچھلا" باب لکھنے کے لیے میں نے سورتوں کا نمبر بمع اسکے نام کے لکھا ہے تو وہ "صفحہ اول" کی فہرست میں موجود سورتوں کے نام سے املا میں تھوڑا مختلف ہو گیا ہے۔

چنانچہ جہاں جہاں املا کی یہ غلطی ہوئی ہے، وہاں وہاں پرابلم ہو گیا ہے۔ (لیکن یہ غلطی زیادہ نہیں ہوئی ہوگی)۔ میں وقت ملنے اسکو چیک کرتی ہوں۔

اگر آپ بھی کہیں غلطی دیکھیں تو اسکا طریقہ یہ ہے "نیویگیشن بقیہ ابواب" میں "اگلا" اور "پچھلا" باب بالکل صفحہ اول کی فہرست کے مطابق لکھ دیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم اعجاز اختر صاحب،

آپ کی تجاویز کا بہت شکریہ۔
مضامین کی جگہ کتب پیش کرنے کے لیے کسٹمائزیشن سے آپ کی کیا مراد ہے؟ اس کی کچھ تفصیل مہیا کریں۔

لائبریری سائٹ کا فونٹ بدلنے کی تجویز کچھ radical سی ہے اور اس پر سوچ کر ہی عمل کرنا ہوگا۔ لیکن میرے خیال میں یہ تجویز قابل عمل ہے۔ میں کچھ دنوں سے سوچ رہا ہوں کہ اردو ویب سائٹس پر ایک سٹائل سوئچر مہیا کیا جانا چاہیے جس کے ذریعے یوزر ویب سائٹ کو اپنی مرضی کے فونٹ اور پوائنٹ پر دیکھ سکیں۔ مجھے اس سلسلے میں کچھ تحقیق کرنی پڑے گی کہ میڈیا وکی میں اس کے کیا ممکنات موجود ہیں۔

میں نے مہوش سے ذکر کیا تھا کہ لائبریری وکی سائٹ پر دوستوں کو کام کرنے میں قدرے دقت اس لیے پیش آتی ہے کہ میڈیا وکی کی مارک اپ سیکھنی پڑتی ہے۔ اسکے علاوہ ڈائل اپ پر وکی سائٹ کبھی سلو بھی ہو سکتی ہے۔ انہی باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے اردو ویب سرور کی طرز کا ایک اردو وکی سرور پیکج بنانے کا آغاز کیا ہے۔ اس میں اردو وکی سوفٹویر یونیفارم سرور پر پری انسٹالڈ ملے گا۔ میں کوشش کروں گا کہ چند دنوں میں اس پیکج کو ڈاؤنلوڈ کے لیے مہیا کر دوں۔ اردو وکی سرور کے ذریعے آپ کو اپنے کمپیوٹر پر ہی اردو وکی سائٹ‌ پر کام کرنے کا موقع مل جائے گا اور اس پر آپ تمام تجربات کر سکیں گے۔ اس طرح ایک مرتبہ لوکل وکی سائٹ پر مواد تدوین کرنے کے بعد اسے بآسانی لائبریری سائٹ پر منتقل کیا جا سکے گا۔ بہرحال اس پیکج کی اصل افادیت کا اندازہ اس کے استعمال کے بعد ہی ہو سکے گا۔

والسلام
 

مہوش علی

لائبریرین
اعجاز صاحب،

صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کا لگیچر بہت سارے اردو فونٹز میں نہیں ہے۔

اس کا فی الحال ایک حل یہ ہے کہ تفہیم کی فائل میں فائینڈ اینڈ ریپلیس کا استعمال کیا جائے۔ اور صل اللہ علیہ کی جگہ ایک امیج استعمال کیا جائے۔

اسی طرح عربی عبارت کی جو اور پرابلمز آ رہی ہیں، انہیں بھی فی الحال فائینڈ اینڈ ریپلیس کی مدد سے حل کر سکتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
مہوش۔ یہ اس کا درست حل نہیں ہے۔ مکمل صلی اللہ علیہ وسلم والا لگیچر کی جگہ محض صاد والا گلف تو اکثر فانٹس میں ہے ہی۔ اس کا استعمال کیا جا سکتا ہے بہ نسبت امیج یا ’ص‘ لکھنے کے۔
رہا سوال اردو نسخ ایشیا ٹائپ کا۔ تو میرے خیال میں بی بی سی کی سدائٹ کے علاوہ محض اردو ویب ہی ایسی بڑی سائٹ ہے جو یہ فانٹ استعملا کر رہی ہے اور یہاں سے ہی گریجوئیٹ ہوئے ویب ماسٹرس دوسری سائٹس بنا رہے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ محض یہی فانٹ دستیاب ہے۔ ساری فورمس میں یہاں کا ہی مہیا کردہ بلیٹن بورڈ سافٹ وئر استعمال ہو رہا ہے، اور بائ ڈئفالٹ اردو نسخ ایشیا ٹائپ چل نکلا ہے۔ اس بھیڑچال سے اردو انتر نیٹ کو محفوظ رکھنے کی ذمّہ داری بھی اردو وب کی ہے، یہ میرا خیال ہے، جو بقول یوسفی، ضروری نہیں کہ ناقص ہو۔۔
 

مہوش علی

لائبریرین
مہوش۔ یہ اس کا درست حل نہیں ہے۔ مکمل صلی اللہ علیہ وسلم والا لگیچر کی جگہ محض صاد والا گلف تو اکثر فانٹس میں ہے ہی۔ اس کا استعمال کیا جا سکتا ہے بہ نسبت امیج یا ’ص‘ لکھنے کے۔
رہا سوال اردو نسخ ایشیا ٹائپ کا۔ تو میرے خیال میں بی بی سی کی سدائٹ کے علاوہ محض اردو ویب ہی ایسی بڑی سائٹ ہے جو یہ فانٹ استعملا کر رہی ہے اور یہاں سے ہی گریجوئیٹ ہوئے ویب ماسٹرس دوسری سائٹس بنا رہے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ محض یہی فانٹ دستیاب ہے۔ ساری فورمس میں یہاں کا ہی مہیا کردہ بلیٹن بورڈ سافٹ وئر استعمال ہو رہا ہے، اور بائ ڈئفالٹ اردو نسخ ایشیا ٹائپ چل نکلا ہے۔ اس بھیڑچال سے اردو انتر نیٹ کو محفوظ رکھنے کی ذمّہ داری بھی اردو وب کی ہے، یہ میرا خیال ہے، جو بقول یوسفی، ضروری نہیں کہ ناقص ہو۔۔

اس مسئلے پر اعجاز صاحب میں بہت زیادہ آپ سے متفق ہوں۔

میں تو شروع سے چاہتی تھی کہ محفل نسخ فونٹ اردو کے لیے سٹینڈرڈ فونٹ بنے اور اسکی وجوہات یہ تھیں:

1۔ مکمل فونٹ (مکمل عربی، فارسی، سندھی، پشتو اور دیگر تمام اردو زبانوں کی سپورٹ)

2۔ تمام سٹائل (نارمل، بولڈ، اٹالک، بولڈ اٹالک)

یہ چیز اس فونٹ کو یہ صلاحیت دے رہی ہیں کہ اسے سٹینڈرڈ فونٹ کا درجہ دیا جائے۔

مگر واحد کمی اس میں "ہنٹنگ" کی تھی (اور اس کمی کو بھی اگلے ورژن میں دور کیا جا سکتا ہے)

محسن کو بھی یہ فونٹ پسند آیا تھا اور قرانی نسخ کے لیے وہ اس پر کام کرنا چاہ رہے تھے۔

///////////////////////

نبیل بھائی،

کیا ہم اس انقلابی تبدیلی کے لیے کسی طرح تیار ہو سکتے ہیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
فی الحال تو میں اس بات پر محظوظ ہو رہا ہے کہ اعجاز اختر صاحب نے اردو ویب کو بی بی سی اردو کے بعد دوسری بڑی اردو ویب سائٹ‌ قرار دیا ہے۔ :)
 

مہوش علی

لائبریرین
نبیل بھائی،

فونٹ کی تبدیلی اس لیے بھی اشد ضروری ہوتی جا رہی ہے کیونکہ ہمیں قرانی تراجم کے ساتھ قرانی آیات بھی لکھنی تھیں، مگر صرف بی بی سی کے اس فونٹ کی وجہ سے یہ ارادہ تبدیل کرنا پڑا۔

اعجاز صاحب بالکل درست ہیں کہ مستقبل قریب میں بی بی سی کا یہ فونٹ اردو کو کافی نقصان پہنچانے والا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
مہوش، صرف فونٹ کی وجہ سے قرانی آیات کا متن لکھنے میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔ اس کے کئی حل مہیا کیے جا سکتے ہیں۔ ایک طریقہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ عربی ٹیکسٹ کے لیے علیحدہ ٹیگ ڈیفائن کر دیا جائے جیسے کہ اس فورم میں عربی بی بی کوڈ موجود ہے۔ میں اس بارے میں کچھ تحقیق کرتا ہوں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
نبیل بھائی،

Parser Function کے ذریعے شاید pretext کے مسئلے پر قابو پایا جا سکے۔

http://www.mediawiki.org/wiki/Manual:Extending_wiki_markup


اب یہ کام کسی کمپیوٹر پروگرامنگ کے ماہر کے کرنے کے ہیں (یعنی یا تو آپ کریں، یا پھر کوئی ایسا بندہ تلاش کیا جائے جو پروگرامنگ وغیرہ کا تجربہ رکھتا ہو)۔

بات یہ ہے کہ Parser Fundciton کے ذریعے ہم پیراگراف اور پری ٹیکسٹ کے مسئلے پر قابو پا سکتے ہیں۔ لیکن اب بلی کے گلے میں گھنٹی کون ڈالے۔

اور "فٹ نوٹس" ڈھونڈنے کی میں نے بہت کوشش کی ہے، مگر ابھی تک کوئی روشنی نظر نہیں آئی۔ :)
 

الف عین

لائبریرین
یہ میں پہلے بھی لکھ چکا ہوں کہ میں کئ ’مضامین‘ (وکی کی اصطلاح، در اصل ابواب یا حصے، قرآن کے معاملے میں سورتیں) محض کاپی پیسٹ کر رہا ہوں ورڈ میں دو پیراگرافس کے درمیان دو دو پیرا کی سپیس دے ر۔ اس کے باوجود درمیان میں خود بخود کچھ باکس بن جاتے ہیں جن میں فانٹ ایشیا ٹائپ بھی نہیں، ٹائلس نیو رومن ہو جاتا ہے!!
کچھ علاج اس کا؟؟؟
 

الف عین

لائبریرین
اور ہاں۔
دعوت القرآن جس کی کئ سورتیں آج پوسٹ کی ہہیں، سورۂ نساء میں ایک جدول ہے، ورثت کے حصص کا۔ یہ حمید صاحب نے ان پیج میں ٹائپ کیا تھا۔ کنورٹ کرنے کے بعد بمشکل میں نے وڈ میں ٹیبل میں کنورٹ کیا۔ لیکن کاپی پیسٹ کرنے میں ہر سیل ایک پیرا بن گیا ہے۔
یہ ٹیبل پانچ کالمس کا ہے، اس کا بھی کچھ علاج اے چارہ گرو!!
 

مہوش علی

لائبریرین
یہ میں پہلے بھی لکھ چکا ہوں کہ میں کئ ’مضامین‘ (وکی کی اصطلاح، در اصل ابواب یا حصے، قرآن کے معاملے میں سورتیں) محض کاپی پیسٹ کر رہا ہوں ورڈ میں دو پیراگرافس کے درمیان دو دو پیرا کی سپیس دے ر۔ اس کے باوجود درمیان میں خود بخود کچھ باکس بن جاتے ہیں جن میں فانٹ ایشیا ٹائپ بھی نہیں، ٹائلس نیو رومن ہو جاتا ہے!!
کچھ علاج اس کا؟؟؟

اعجاز صاحب،

وکی پر کاپی پیسٹ کرنے کے دوران "دو" مسئلے تھے:

1۔ دو پیراگرافوں کے درمیان "لائن وقفہ" ختم ہو جاتا تھا۔ (حل تھا ایک کی جگہ دو مرتبہ پیراگراف کا سائن دینا۔ یا پھر <br/> دینا)

2۔ دوسرا مسئلہ تھا لائن کے بالکل آغاز میں "سپیس" کا موجود نہ ہونا (حل تھا پیراگراف اور سپیس کو فائینڈ میں ڈھونڈنا اور اسکو صرف پیرگراف سے ریپلیس کر دینا)
مگر ہوتا یہ ہے کہ کبھی کبھار لائن کے شروع میں ایک کی جگہ تین تین تا پانچ پانچ مرتبہ سپیس دی گئی ہوتی ہے۔
چنانچہ اسکا حل بھی ہے کہ فائینڈ اینڈ ریپلیس کے آپشن کو کم از کم 5 (یا زیادہ مرتبہ استعمال کرنا)۔

وکی میں پارسر فنکشن ایسا موجود ہے جو اس دوسری چیز کو ختم کر سکتا ہے، مگر اسکے لیے نبیل بھائی کو وقت چاہیے (کیونکہ اس سے قبل دوسری اہم چیزیں توجہ چاہتی ہے جن میں سب سے پہلے شاید وکی پر وزی وگ ایڈیٹر انسٹال کرنا ہے۔


اعجاز صاحب،
اور ہاں۔
دعوت القرآن جس کی کئ سورتیں آج پوسٹ کی ہہیں، سورۂ نساء میں ایک جدول ہے، ورثت کے حصص کا۔ یہ حمید صاحب نے ان پیج میں ٹائپ کیا تھا۔ کنورٹ کرنے کے بعد بمشکل میں نے وڈ میں ٹیبل میں کنورٹ کیا۔ لیکن کاپی پیسٹ کرنے میں ہر سیل ایک پیرا بن گیا ہے۔
یہ ٹیبل پانچ کالمس کا ہے، اس کا بھی کچھ علاج اے چارہ گرو!!

جی اعجاز صاحب، اسکے بھی کئی حل موجود ہیں۔

پہلا حل: ایچ ٹی ایم ایل ٹو وکی مارک اپ کنورٹ
ر

ایک حل یہ ہے کہ آپ این ویو میں یہ ٹیبل پیسٹ کر دیں۔ پھر وہاں سے ایچ ٹی ایم ایل کوڈ اٹھائیں اور اس کوڈ کو اس کنورٹر کی مدد سے وکی مارک اپ میں تبدیل کر لیں۔

http://diberri.dyndns.org/wikipedia/html2wiki/index.html

اگر آپکی فائل میں ٹیبل کی جگہ کئی لنکز یا فٹ نوٹس وغیرہ بھی موجود ہیں، تو پوری فائل ہی کو این ویو میں ڈال کر ایچ ٹی ایم ایل کوڈ حاصل کر لیں اور پھر اسکو اس کنورٹر کی مدد سے وکی مارک اپ میں تبدیل کر لیں۔


دوسرا حل وزی وگ ایڈیٹر کی صورت میں سامنے آ جائے گا جس میں ٹیبل کی سہولت موجود ہے۔

تیسرا حل یہ ہے کہ آپ وکی میں ٹیبل بنانا سیکھ لیں۔ یہ زیادہ مشکل نہیں (کم از کم بیسک چیزیں)

http://meta.wikimedia.org/wiki/Help:Table

بہرحال ٹیبل کی ایڈوانس چیزیں کو میں بھی نہیں سیکھ پائی ہوں اور نہ ضرورت محسوس کرتی ہوں کیونکہ ایچ ٹی ایم ایل ٹو وکی مارک اپ کنورٹر بہت زبردست چیز ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ مہوش۔
میں نے کچھ عرصہ قبل ایم ایس ورڈ کے macros کا ربط دیکھا تھا جن کے ذریعے ورڈ کے مواد کو وکی مارک اپ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کو اس کا علم ہو تو اس کے بارے میں انفارمیشن فراہم کر دیں۔
 

الف عین

لائبریرین
ٹھیک ہے۔ میں فی الحال اوپن برہان پر اپ لوڈ کر دیتا ہوں، انشاء اللہ پرسوں، کل تو فرصت مشکل ہے کہ حیدر آباد سے باہر جا رہا ہوں۔ بعد میں دیکھیں گے کہ کس طرح ٹیبل بنایا جائے
 

مہوش علی

لائبریرین
شکریہ مہوش۔
میں نے کچھ عرصہ قبل ایم ایس ورڈ کے macros کا ربط دیکھا تھا جن کے ذریعے ورڈ کے مواد کو وکی مارک اپ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کو اس کا علم ہو تو اس کے بارے میں انفارمیشن فراہم کر دیں۔

ڈھونڈنے پر یہ مل گیا ہے اور اسکا لنک ہے

http://meta.wikimedia.org/wiki/Word_macros#Word2Wiki
 
Top