میرا کی بورڈ محفل میں پھر دستیاب

الف عین

لائبریرین
معلوم نہیں نبیل نے کچھ مزید تبدیلی کی ہے بیا کیا ہے کہ کل سے میں اپنا ذاتی لیپ ٹاپ استعمال کر رہا ہوں۔ سرکاری جس پر انٹر نیٹ استعمال کر رہا تھا، کچھ مرمرت کے لئے گیا ہے (اس کی پرابلم نہیں تھی، کسی دوسرے کی بیٹری اس میں لگا کر دی تھی، اصل میں اس کی بیٹری بدلنی تھی جو کمپنی کرے گی)۔ اور اب دیکھ رہا ہوں کہ فائر فاکس میں انگریزی کی بورڈ ہو ونڈوز کا تو انگریزی ہی ٹائپ ہوتی ہے، اور اردو منتخب کروں تو اپنا کی بورڈ استعمال کر پا رہا ہوں۔ اس میں ف ف کا ورژن ہے 2۔0۔6۔ بہر حال مجھے تو خوشی ہی ہے کہ میں اپنی کنجیوں کے حساب سے تائپ کر سکتا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب میں نے بخدا ایڈیٹر میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ ہو سکتا ہے کہ بیٹری تبدیل کرنے سے ایڈیٹر ٹھیک چلنے لگے۔ :grin:
 

الف عین

لائبریرین
نہیں نبیل۔ اس ذاتی لیپ ٹاپ میں محض کی بورڈ کا مسئلہ ہے۔ دفتر کے لیپ ٹاپ میں اصل میں دوسری بیٹری تھی جو مجھے تبدیل کر کے اِشو کیا گیا تھا۔ اور اباسی کی بیٹری ایچ پی تبدیل کر کے دے گی۔ یہ راز سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ یا تو فائر فاکس یں اردو کا کی بورڈ کام نہیں کرتا تھا، یااب اوپیرا کی طرح اس میں بھی انگریزی کی بورڈ ہو وندوز کا تو انگریزی اور اردو کا کی بورڈ ہو تو اردو ٹائپ ہو رہی ہے۔
اور یاں۔ سر نامے پر اردو لائبریری وغیچرہ کے روابط اور شکرئے کے دوبارہ شامل کرنے کا شکریہ!!!
 
Top