شاہ است حسین۔۔ تبصرے

الف عین

لائبریرین
دارث نے امام حسین پر منقبات کو کمپائل کرنے کا کام شروع کیا ہے۔
مجھے یاد آ رہا ہے کہ کسی سائٹ پر ایک مکمل مجموعہ دستیاب تھا، وہ بھی اردو تحریر میں۔ تلاش کرنے کے بعد یہاں اطلاع دیتا ہوں۔ آپ لوگ بھی تلاش کریں۔ تاکہ ٹائپنگ کی دوبارہ زحمت نہ کی جائے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ اعجاز صاحب۔

میرے خیال میں آپ جس کتاب کی طرف اشارہ کر رہے ہیں اس کتاب کا نام "علقمہ کے ساحل پر" ہے۔ یہ مجموعۂ منقبت و سلام ہے اور واقعی بہت جامع ہے، میں اس کتاب سے استفادہ بھی کر رہا ہوں۔ لیکن میرا کام اس سے ٹھوڑا سا مختلف ہے:

۔ کہ میں صرف "سلام" جمع کر رہا ہوں، جب کہ محولہ بالا کتاب میں منقباتِ حضرت علی (ع) زیادہ ہیں اور نسبتاً سلام کم۔

- مذکورہ کتاب میں موجود کلام کو جب میں نے شعراء کی کتب میں موجود کلام سے موازنہ کیا تو املاء کی غلطیاں بھی نظر آئیں، میری کوشش ہوگی کہ مجھ سے ایسی غلطی نہ ہو، انشاءاللہ۔

۔ میری کوشش ہے کہ صرف معروف شعراء کرام کا کلام ہی پیش کروں۔

۔ محولہ بالا کتاب میں جدید اور ہم عصر شعراء کا کلام کم کم ہے جبکہ کلاسیکی اور غیر معروف شعراء کا کلام بہت زیادہ ہے۔ میری کوشش ہوگی کہ جدید شعراء کا کلام بھی بھر پور طریقے سے پیش کروں۔

بہر حال "علقمہ کے ساحل پر" ایک اچھی کتاب ہے اور میں جانتا ہوں کہ یہ کتاب مجھے کافی محنت سے بھی بچائے گی۔

اس کے علاوہ بھی اگر احباب کے علم میں اس موضوع کے متعلق کوئی ویب سائٹ ہو تو ضرور مطلع فرمائیں، نوازش۔

۔
 
الف عین

لائبریرین
شکریہ وارث۔ واقعی یہی کتاب ملی تھی لیکن میں کاپی پیسٹ کر کے ای بک نہیں بنا سکا تھا۔ اب کل گوگل کیا تو یہ مل نہ سکی۔ ذرا ربط تو دے دو۔ اور اگر ڈاؤن لوڈ ۔۔۔ مطلب کاپی پیسٹ کر کے فائل بنا لی ہو تو مجھے بھیج دو۔
تمھاری محنت پر ’اعتراض‘ نہیں کر رہا تھا، لیکم مجھے بڑی کوفت ہوتی ہے جب کچھ کام دوبارہ ہو جاتا ہے۔ تفہیم کی ہی مثال دیکھو۔ ابھی پانچویں جلد دیتے ہوئے نجم اور القمر کے تعارف بھی ٹائپ کرنے کا کہا کہ اس سے پہلے کے تعارف وکی پیڈیا میں موجود تھے 30 اگست تک۔ اور اب جب مجھے ٹائپ کیا ہوا مواد ملا تو معلوم ہوا کہ یہ دونوں سورتیں وکی پر 30 اگست کو ہی اپ لوڈ ہو چکیں۔ یہ وقت اور رقم کا ضیاع ہوا نا!
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ اعجاز صاحب، کتاب کا ربط میں نے دیا تھا۔ کتاب کے نام پر ہی ربط ہے۔ بہرحال نیچے پھر دے رہا ہوں۔

http://www.maulaali.com

اور اعتراض کیسا اعجاز صاحب، مجھے تو خوشی ہو رہی ہے کہ آپ اس طرف اپنی توجہ کر رہے ہیں۔ بات آپ کی بالکل صحیح ہے، کہ دوبارہ سے پہیہ ایجاد نہیں کرنے چاہیئیے، میں نے اس کتاب سے کچھ کاپی پیسٹ کرنے کا سوچا تھا لیکن فارمیٹنگ کچھ ایسی ہے کہ اس کو صحیح کرنے میں جتنا ٹائم لگتا ہے اس سے جلدی ٹائپ ہو جاتا ہے۔:)
 
فاتح

لائبریرین
میں نے میر تقی میر کا ایک مرثیہ پوسٹ کیا ہے لیکن چونکہ میں نے "دیوان میر" کے تصویری ورژن سے ٹائپ کیا ہے لہٰذا گمان ہے کہ کتابت کی کافی اغلاط ہوں گی۔
میرے پاس سے دیوانِ میر کوئی صاحب ذوق عاریتاً لے گئے تھے اور مجھے بھول گیا ہے کہ کون لے گئے تھے اور انہیں شاید بھول گیا ہو کہ کس سے لی تھی۔ خیر۔۔۔ جن اصحاب کے پاس "دیوان میر" بصورت کتاب موجود ہے وہ اغلاط کی نشان دہی فرما دیں۔ شکریہ
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میرے خیال میں آپ جس کتاب کی طرف اشارہ کر رہے ہیں اس کتاب کا نام "علقمہ کے ساحل پر" ہے۔ یہ مجموعۂ منقبت و سلام ہے اور واقعی بہت جامع ہے، میں اس کتاب سے استفادہ بھی کر رہا ہوں۔ لیکن میرا کام اس سے ٹھوڑا سا مختلف ہے:

۔ کہ میں صرف "سلام" جمع کر رہا ہوں، جب کہ محولہ بالا کتاب میں منقباتِ حضرت علی (ع) زیادہ ہیں اور نسبتاً سلام کم۔

- مذکورہ کتاب میں موجود کلام کو جب میں نے شعراء کی کتب میں موجود کلام سے موازنہ کیا تو املاء کی غلطیاں بھی نظر آئیں، میری کوشش ہوگی کہ مجھ سے ایسی غلطی نہ ہو، انشاءاللہ۔

۔ میری کوشش ہے کہ صرف معروف شعراء کرام کا کلام ہی پیش کروں۔

۔ محولہ بالا کتاب میں جدید اور ہم عصر شعراء کا کلام کم کم ہے جبکہ کلاسیکی اور غیر معروف شعراء کا کلام بہت زیادہ ہے۔ میری کوشش ہوگی کہ جدید شعراء کا کلام بھی بھر پور طریقے سے پیش کروں۔

بہر حال "علقمہ کے ساحل پر" ایک اچھی کتاب ہے اور میں جانتا ہوں کہ یہ کتاب مجھے کافی محنت سے بھی بچائے گی۔

اس کے علاوہ بھی اگر احباب کے علم میں اس موضوع کے متعلق کوئی ویب سائٹ ہو تو ضرور مطلع فرمائیں، نوازش۔

۔

بہت عمدہ وارث بھائی ، اس طرح تو ایک جدا ای بک بنائی جا سکے گی !
 
محمد وارث

لائبریرین
میں نے میر تقی میر کا ایک مرثیہ پوسٹ کیا ہے لیکن چونکہ میں نے "دیوان میر" کے تصویری ورژن سے ٹائپ کیا ہے لہٰذا گمان ہے کہ کتابت کی کافی اغلاط ہوں گی۔
میرے پاس سے دیوانِ میر کوئی صاحب ذوق عاریتاً لے گئے تھے اور مجھے بھول گیا ہے کہ کون لے گئے تھے اور انہیں شاید بھول گیا ہو کہ کس سے لی تھی۔ خیر۔۔۔ جن اصحاب کے پاس "دیوان میر" بصورت کتاب موجود ہے وہ اغلاط کی نشان دہی فرما دیں۔ شکریہ

"شاہ است حسین" میں پوسٹ کرنے کیلیے بہت شکریہ فاتح بھائی، جزاک اللہ۔

صرف اور صرف اس وجہ سے کہ وہ مجھ سے کتابیں مانگیں گے، میں دوست ہی نہیں بناتا ;)

میرے پاس میر کا جو دیوان ہے اس میں یہ مرثیہ نہیں ہے کہ وہ عام سا انتخاب ہے لیکن میرے پاس "نقوش" کا میر تقی میر نمبر بھی ہے جو کہ تین جلدوں میں ہے۔ اس میں سے ڈھونڈنے کی کوشش کروں گا، انشاءاللہ۔

ایک دفعہ بھر بہت شکریہ آپ کا۔

۔
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت عمدہ وارث بھائی ، اس طرح تو ایک جدا ای بک بنائی جا سکے گی !

شکریہ آپ کا، میرا بھی یہی خیال تھا کہ شاید اسطرح ایک برقی کتاب بن سکے۔

سید آلِ احمد کا کلام تو نہیں ہے ہاں البتہ ایک سلام ہے جو میں انشاءاللہ جلد ہی پوسٹ کردوں گا۔

۔
 
فاتح

لائبریرین
وارث بھائی! یہ تو آپ نے خبردار کر دیا ہے کہ اگر کبھی پاکستان آؤ تو مجھ سے ملنے کی کوشش مت کرنا۔:grin:

میر کا "انتخاب" جو "فضلی سنز" نے شایع کیا تھا اب وہی بچا ہے میرے پاس اور اس میں یہ مرثیہ نہیں ہے۔ آپ "نقوش" کے "میر نمبر" میں دیکھیں اگر مل سکے کہ میں نے جس تصویری ورژن سے ٹائپ کیا ہے اس میں سے جس قدر اغلاط اندازے سے دور کرنا ممکن تھیں کر دیں لیکن اگر اصل سے پروف ریڈ ہو سکے تو بہت اچھا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ارے یہ بات نہیں ہے فاتح بھائی آپ تو دور کی کوڑی لے آئے :grin: بس کچھ طبیعت ہی ایسی ہے، اللہ جنت نصیب کرے والدِ مرحوم کہا کرتے تھے، جب ابھی میں کالج میں پڑھتا تھا کہ یار کبھی گھر سے بھی باہر نکلا کرو، کسی سے ملا کرو، اکیلے کسی اور شہر کا چکر لگاؤ۔ لیکن بس۔:( اب یہ صورتحال ہے کہ ایک ہی دوست ہے وہ بھی سکول کے زمانے کا، گھر اسکا قریب ہی ہے اور ہم دونوں سال میں پانچ چھ بار مل لیں تو بہت بات ہے۔

میں انشاءاللہ دیکھتا ہوں نقوش کا میر نمبر۔

۔
 
Top