صلصلۃ الجرس

الف عین

لائبریرین
جس شمارے میں راشد کی طویل نظم ہے، اسی میں عمیق حنفی کی بھی ایک بہت اہم تخلیق ہے۔ صلصلۃ الجرس۔
یہ 1443 مصرعوں کی نظم ہے سیرت النبی پر مکمل۔ اور یہ رعداد اس رعایت سے ہے کہ۔۔
"امسال ۱۳۹۰ھ میں جب یہ نظم پایۂ تکمیل کو پہنچی تو قمری حساب سے 1443 میلادی چل رہا ہے" (عمیق بھائ کے الفاظ)
عالم خوند میری کے مقدمے کے ساتھ ڈیمائ سائز میں ٍیہ نظم 112 صفحات پر محیط ہے۔ اس کو انشاء اللہ ضرور برقیائیں گے۔
اجازت کے لئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ انشاءاللہ میں خود بھی بطور وارث اجازت دے دوں تو اصل ورثاء برا نہیں مانیں گے۔ بس یہ ہے کہ خود مجھے علم نہیں کہ ان کے صاحب زادے کہاں ہیں، اور ان کے بھائ جو میرے سکول میں استاد بھی رہے تھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی میں حاضر ہوں۔

مزید یہ کہ آپ کی پوسٹ میں " امسال کے آگے چار ڈبے نظر آ رہے ہیں جبکہ 1443 دونوں جگہوں پر اور 112 کے ہندسے صحیح نظر آ رہے ہیں۔

کہیں یہ کی بورڈ کے دائیں طرف والے پیڈ اور اوپر والی لائین والے ہندسوں کا فرق نہ ہو؟
 

الف عین

لائبریرین
نہیں شمشاد۔ ’امسال‘ کے بعد میں نے اردو اعداد ٹائپ کئے یں، اور بعد میں انگریزی جو در اصل عربی اداد ہی ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
یہ نظم دو چار صفحے ٹائپ کی تھی۔ آج دن بھر تلاش کرتا رہا، نہ مل سکی۔ بہر حال دو تین دن میں اس کو ٹائپ کر دوں گا، ہفتہ شعر و ادب بھی چل رہا ہے۔ مجید امجد کی "شبَ رفتہ" کا انتخاب ’سطورِ تپاں‘ کے نام سے ہو ہی چکا۔
 
Top