نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    غزل: صرف ایک شکایت ہے، نہیں کوئی گلا اور ٭ نعیم صدیقیؒ

    صرف ایک شکایت ہے، نہیں کوئی گلا اور کہنے کو کہا اور تو کرنے کو کیا اور یہ اپنے خداوند سے بچھڑا ہوا بنده پوجا کے لیے روز بناتا ہے خدا اور اس دور میں جو عشق کرے سوچ لے پہلے یہ اور زمانہ ہے، زمانے کی ہوا اور بھیگی ہوئی پلکیں ہوں تو پھیلا ہوا دامن مائل بہ کرم وہ ہوں تو پھر چاہیے کیا اور یہ ہم...
  2. محمد تابش صدیقی

    غزل: ہم مطمئن ہیں سن کے یہ چرچے جہاں بھی ہیں ٭ نعیم صدیقیؒ

    ہم مطمئن ہیں سن کے یہ چرچے جہاں بھی ہیں رونق پہ میکدہ ہے، ہمارے بغیر بھی کیوں ڈس رہا ہے قلب کو اندیشۂ وداع کاٹی ہے ایک عمر، تمھارے بغیر بھی کیسی یہ ناؤ، کاہے کی پتوار؟ ناخدا! یاں تیرتے ہیں لوگ سہارے بغیر بھی قربان ان کی خاص توجہ کے جائیے سنتے ہیں وہ پکار، پکارے بغیر بھی داؤں لگائے جاؤ بساطِ...
  3. محمد تابش صدیقی

    غزل: اے کج شعار! تیرا فدا کار میں ہی تھا ٭ نعیم صدیقیؒ

    اے کج شعار! تیرا فدا کار میں ہی تھا غم کی جراحتوں کا خریدار میں ہی تھا توڑے تھے جس نے جام و صبو میکدے میں شب ہاں بادۂ خودی کا وہ سرشار میں ہی تھا بزمِ چمن میں اب مجھے اذنِ گزر نہیں جس نے اٹھائے نازِ خس و خار میں ہی تھا یاد آ سکے تو ساری ہی تاریخِ عشق میں صد بار زیرِ تیغ و سرِ دار میں ہی تھا...
  4. محمد تابش صدیقی

    غزل: میں کہاں کہاں نہ پہنچ گیا، تری دلبرانہ پکار پر ٭ نعیم صدیقیؒ

    میں کہاں کہاں نہ پہنچ گیا، تری دلبرانہ پکار پر کبھی بحر میں، کبھی دشت میں، کبھی تخت پر، کبھی دار پر یہ مقام وہ ہے کہ جس جگہ، ہوا جذب اہلِ جنوں کا خوں نہ پڑے کوئی بھی نگاہِ بد کبھی خاکِ کوچۂ یار پر نہ تری جفا کا بیاں کیا، نہ غمِ نہاں کو عیاں کیا کبھی عمر بھر نہیں آنے دی، کوئی آنچ تیرے وقار پر...
  5. محمد تابش صدیقی

    غزلیاتِ نظر ٭ مجموعۂ کلام ٭ نظر لکھنوی

    الحمد للہ۔ استادِ محترم اعجاز عبید صاحب کی مہربانی اور توجہ سے دادا مرحوم محمد عبد الحمید صدیقی نظرؔ لکھنوی کی تمام غزلیات پر مشتمل مجموعۂ کلام "غزلیاتِ نظر" کی ای بک تیار ہو گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ استادِ محترم کو ایمان و صحت کے ساتھ سلامتی والی زندگی عطا فرمائے۔ آمین۔ یوں الحمد للہ دادا مرحوم کا...
  6. محمد تابش صدیقی

    لمحاتِ نظر ٭ نظمیں ٭ نظرؔ لکھنوی

    الحمد للہ۔ استادِ محترم اعجاز عبید صاحب کی مہربانی اور توجہ سے دادا مرحوم محمد عبد الحمید صدیقی نظرؔ لکھنوی کی تمام نظموں پر مشتمل مجموعۂ کلام "لمحاتِ نظر" کی ای بک تیار ہو گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ استادِ محترم کو ایمان و صحت کے ساتھ سلامتی والی زندگی عطا فرمائے۔ آمین۔ چونکہ زیادہ تر نظمیں ذاتی زندگی...
  7. محمد تابش صدیقی

    غزل: نشانِ گلشن کی جستجو میں نسیمِ خانہ خراب گم ہے ٭ نعیم صدیقی

    نشانِ گلشن کی جستجو میں نسیمِ خانہ خراب گم ہے کہیں ہے بلبل نہ کوئی قمری کہ سرو گم ہے، گلاب گم ہے تمہارے اس چہرۂ کتابی کی روشنی میں کئی شبوں تک کتابِ الفت کو ہم نے دیکھا، وفا کا پہلا ہی باب گم ہے یہ انتظارِ سحر کہاں تک، بناؤ تم اپنے چاند سورج ستارے بجھ بجھ کے گر چکے ہیں مدار سے آفتاب گم ہے...
  8. محمد تابش صدیقی

    فراز رباعی: لفظوں میں فسانے ڈھونڈتے ہیں ہم لوگ

    لفظوں میں فسانے ڈھونڈتے ہیں ہم لوگ لمحوں میں زمانے ڈھونڈتے ہیں ہم لوگ تُو زہر ہی دے شراب کہہ کر ساقی جینے کے بہانے ڈھونڈتے ہیں ہم لوگ ٭٭٭ احمد فرازؔ
  9. محمد تابش صدیقی

    حسرت موہانی غزل: نہ ہوئے آپ آشنائے خلوص

    نہ ہوئے آپ آشنائے خلوص نہ سنی میری التجائے خلوص ہم ہیں بیمارِ کبر و عجب و ریا کیوں نہ درکار ہو دوائے خلوص طے کر اے دل بہ زورِ علم و عمل راہِ بیم و رجا بپائے خلوص زہد، حیرانِ کارِ عشق ہوا ہم میں پا کر نہ کچھ سوائے خلوص بڑھ چلی ان کی بے رخی گویا تھی سزائے ہوس، جزائے خلوص تم دعا کو بھی التجا...
  10. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: اے ختمِ رسل خاصۂ خاصانِ الٰہی

    اے ختمِ رسل خاصۂ خاصانِ الٰہی اے باعثِ میثاقِ رسولانِ الٰہی محبوبِ خدا مہبطِ قرآنِ الٰہی آئینۂ حق منبعِ فیضانِ الٰہی ہیں آپؐ ہی سر رشتۂ ایمانِ الٰہی بندوں کو ہوا آپؐ سے عرفانِ الٰہی انساں کی زباں آپؐ کی توصیف سے قاصر ذات آپؐ کی ہے مظہرِ صد شانِ الٰہی اے معرکہ آرائے مصافِ حق و باطل اے مردِ...
  11. محمد تابش صدیقی

    غزل: مت رکھو دل کو یوں سدا خاموش ٭ تابش

    ایک کاوش احباب کی نذر مت رکھو دل کو یوں سدا خاموش ٹوٹ جائے گا جو رہا خاموش جو سمجھتا تھا صرف میں ہی ہوں ہر ستمگر وہ ہو گیا خاموش اب کے مظلوم خوں رلائے گا ہو چکا ہے یہ بارہا خاموش بسمل آہو نے سہمے بچوں سے آنکھوں آنکھوں میں کہہ دیا خاموش چند چیخیں اُٹھی تھیں دل میں جنھیں فکرِ دنیا نے کر دیا...
  12. محمد تابش صدیقی

    اکبر الہ آبادی قطعہ: نہ لیسنس ہتھیار کا ہے، نہ زور

    نہ لیسنس* ہتھیار کا ہے، نہ زور کہ ٹرکی** کے دشمن سے جا کر لڑیں تہِ دل سے ہم کوستے ہیں مگر کہ اٹلی کی توپوں میں کیڑے پڑیں ٭ اکبر الٰہ آبادی *لائسنس **ترکی
  13. محمد تابش صدیقی

    تاسف سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر انتقال کر گئے

    لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر 63 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔ پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے بتایا ہے کہ کرکٹر عبدالقادر کو دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔ عبد القادر 15 ستمبر 1955 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور 67 ٹیسٹ اور 104 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی...
  14. محمد تابش صدیقی

    اردو تھا جس کا نام از اطہر ہاشمی

    اردو تھا جس کا نام اطہر ہاشمی 14 اگست کو پاکستان کا یومِ آزادی منایا گیا، لیکن ہر سال کی طرح اِس بار بھی یہ ابہام رہا کہ ’’کون سا سال؟‘‘ کسی اخبار نے 72 واں لکھا تو کسی نے 73 واں۔ یہی صورتِ حال اشتہارات میں بھی رہی۔ تقریبات کے دعوت ناموں میں بھی ترجیح 72 ویں یوم یا جشنِ آزادی کو دی گئی۔ سیدھی...
  15. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: ہے بے مثال شہاؐ ذاتِ عبقری تیری

    ہے بے مثال شہاؐ ذاتِ عبقری تیری ہے کس کا منہ جو کرے کوئی ہمسری تیری محیطِ ہر دوجہاں جلوہ گستری تیری خوشا نصیب! دو عالم کی سروری تیری کسے نصیب ہو شانِ تونگری تیری شہنشہی میں بھی چمکی قلندری تیری سیاہ گیسو ہیں آنکھیں ہیں مدھ بھری تیری دلوں کو سب کے لبھائے سمن بری تیری نگاہِ شوق...
  16. محمد تابش صدیقی

    لکھاری اور قاری کا تعلق از ادریس آزاد

    بہت کم ایسا ہوتاہے کہ ایک لکھاری غیرجذباتی قسم کا انسان ہو۔ عام طورپر لکھاری وہی لوگ بن پاتے ہیں جو جذباتی بلکہ بعض اوقات شدید جذباتی قسم کے انسان ہوتے ہیں۔ ایک جذباتی انسان کیسا ہوتاہے؟ ایک ایسا انسان جو جلد خوش ہوجاتاہو، جلد روپڑتاہو، جلد غصے میں آجاتاہو، جلد ہنس پڑتاہو، جذباتی انسان...
  17. محمد تابش صدیقی

    دھوبی کا کُتا گھر کا نہ گھاٹ کا

    محترم آفتاب اقبال صاحب اپنے ٹی وی پروگرام میں عموماً غلط العام اور غلط العوام الفاظ کے حوالے سے بات کرتے رہتے ہیں۔ اور عام ناظرین میں ان کی بات کو مستند سمجھا جاتا ہے۔ حالانکہ وہ بعض اوقات بغیر حوالوں کے اور غلط بات بھی کر جایا کرتے ہیں۔ اور ایک ایسے فرد کی جانب سے غلط سبق پڑھایا جانا اردو کے...
  18. محمد تابش صدیقی

    مذہبی القاب کے شرعی حدود از: مفتی محمد مجیب الرحمن دیودرگی

    ماہنامہ دار العلوم، شمارہ7-8، جلد 100‏، شوال-ذيقعده 1437ھ مطابق جولائی-اگست 2016ء مذہبی القاب کے شرعی حدود از: مفتی محمد مجیب الرحمن دیودرگی نام انسان کے تعارف کا ذریعہ ہے، اسی کے ذریعہ وہ مخاطب کیا جاتا ہے، اسی سے وہ معاشرہ میں متعارف ہوتا ہے، نام کے ساتھ اجزء لقب بھی مستعمل ہے، بعض دفعہ القاب...
  19. محمد تابش صدیقی

    غزل: حسن ایسا تھا کہ ہر اک آئنہ کم پڑ گیا ٭ شاہنواز فاروقی

    حسن ایسا تھا کہ ہر اک آئنہ کم پڑ گیا آئینہ کیا، عمر بھر کا دیکھنا کم پڑ گیا آنکھ سے کیا، میں تو اپنے دل سے باہر ہو گیا رقص ہی ایسا تھا ہر اک دائرہ کم پڑ گیا ان کہی باتوں سے ہی دل کے جہاں آباد ہیں ورنہ اکثر آدمی نے جو کہا کم پڑ گیا کتنی باتیں ہیں کہ جن کو سوچنا ممکن نہیں اور اگر سوچا کبھی تو...
  20. محمد تابش صدیقی

    الفاظ کے الٹ پھیر کا دلچسپ مطالعہ از عبد الخالق بٹ

    الفاظ کے الٹ پھیر کا دلچسپ مطالعہ عبد الخالق بٹ میر تقی میر کو تدبیریں اُلٹی ہو جانے کا غم تھا اور مصحفی کو اس بات کا دکھ کہ : ’الٹی گنگا بہاتے ہیں آنسو‘ ۔۔۔۔۔ غالب کا مسئلہ ان دونوں کے برخلاف تھا : ’ الٹے پھر آئے درِ کعبہ اگر وا نہ ہوا ‘ ان معتبر شعرا کے اُلٹ پھیر پر تشویش برقرار تھی کہ ایک...
Top