فراز رباعی: لفظوں میں فسانے ڈھونڈتے ہیں ہم لوگ

لفظوں میں فسانے ڈھونڈتے ہیں ہم لوگ
لمحوں میں زمانے ڈھونڈتے ہیں ہم لوگ
تُو زہر ہی دے شراب کہہ کر ساقی
جینے کے بہانے ڈھونڈتے ہیں ہم لوگ

٭٭٭
احمد فرازؔ
 
Top