رباعی

  1. ا

    رباعی کے چوبیس اوزان اور اُن کی عربی ، فارسی ، اردو اور پنجابی میں مثالیں

    اربابِ عروض نے رباعی کے اوزان کو بحرِ ہزج سے نکالا ہے۔ بحر ہزج کے زحافات کی تعداد بارہ ہے جو خرب ، خرم ، کف ، قصر ، قبض ، شتر ، حذف ، ہتم ، زلل ، جب ، بتر اور تسبیغ پر مشتمل ہیں۔ ۔۔۔ رباعی میں استعمال ہونے والے زحافات کی کل تعداد نو رہ گئی، یہ نو زحاف درج ذیل ہیں: خرب: لغوی مفہوم کانوں کے اطراف...
  2. محمد تابش صدیقی

    اکبر الہ آبادی رباعی: ہے حرص و ہوس کے فن کی مجھ کو تکمیل

    آج کل کے ٹی وی گیم شوز پر کیا خوب تبصرہ ہے اکبر کا ٭ ہے حرص و ہوس کے فن کی مجھ کو تکمیل غیرت نہیں میری بزمِ دانش میں دخیل ہیں نفس کی خواہشیں بہت مجھ کو عزیز جب چاہیں کریں خوشی سے مجھ کو وہ ذلیل ٭٭٭ اکبرؔ الٰہ آبادی
  3. منہاج علی

    جوش لیلائے سخن کو آنکھ بھر کر دیکھو (رباعی)

    لیلائے سخن کو آنکھ بھر کر دیکھو قاموس و لغات سے گزر کر دیکھو الفاظ کے سر پر نہیں اُڑتے معنیٰ الفاظ کے سینے میں اتر کر دیکھو جوش ملیح آبادی
  4. محمد تابش صدیقی

    فراز رباعی: لفظوں میں فسانے ڈھونڈتے ہیں ہم لوگ

    لفظوں میں فسانے ڈھونڈتے ہیں ہم لوگ لمحوں میں زمانے ڈھونڈتے ہیں ہم لوگ تُو زہر ہی دے شراب کہہ کر ساقی جینے کے بہانے ڈھونڈتے ہیں ہم لوگ ٭٭٭ احمد فرازؔ
  5. فرحان محمد خان

    رباعیات : کشمیر - فرحان محمد خان

    رباعیات دکھ درد و آلام کا مارا کشمیر جلتی ہوئی جنت کا نظارہ کشمیر لوٹا گیا جس کو ہر اک دور میں ہائے ہے کربلِ ثانی بیچارا کشمیر ------------ دیتا ہے آج کل صدائیں کشمیر گھیرے ہوئے ہیں کالی بلائیں کشمیر شہ رگ کوئی کہتا ہے اٹوٹ انگ کوئی اللہ کرے دونوں چھوڑ جائیں کشمیر ------------ فردوسِ زمیں...
  6. منہاج علی

    مرزا غالب کی وفات پر میر انیسؔ کی رباعی

    گلزارِ جہاں سے باغِ جنّت میں گئے مرحوم ہوئے جوارِ رحمت میں گئے مدّاحِ علیؑ کا رتبہ اعلیٰ ہے غالبؔ ’اسدُاللہ (ع)‘‘ کی خدمت میں گئے
  7. فرحان محمد خان

    رباعی :مقامِ اردو - فرحان محمد خان

    رباعی اے تجھ کو بتاتا ہوں مقامِ اردو ہے ایک دفینہ یہ کلامِ اردو "کیا اس کی صفت میں پھر کوئی بات کرے " میرؔ و غالبؔ ہیں جب غلامِ اردوفرحان محمد خان
  8. فرحان محمد خان

    یاس منتخب رباعیات -مرزا یاس یگانہ چنگیزی

    (شاعر کو فلسفی کیا پائیگا ) وہ جوش وہ اضطراب منزل میں کہاں وہ شوق طلب تھکے ہوئے دل میں کہاں شاعر کی تہ کو فلسفی کیا پہنچے منجدھار کا زور شور ساحل میں کہاں ؟ مرزا یاس یگانہ چنگیزی
  9. فرحان محمد خان

    رباعی از فرحان محمد خان

    رباعیانساں کچھ بھی نہیں سوائے وحشت پیدا ہوئے ہم لوگ برائے وحشت ہوتے ہیں محوِ رقص دونوں اکثر اک محور پہ میں اور خدائے وحشتفرحان محمد خان
  10. فرحان محمد خان

    رباعیات از فرحان محمد خان

    رباعی کچھ کہہ نہیں پاتا تو غزل کہتا ہوں چُپ رہ نہیں پاتا تو غزل کہتا ہوں احساس عجیب شے ہے دنیا والو ! جب سہہ نہیں پاتا تو غزل کہتا ہوں --------------- رباعی کب تک رہے گی یوں ہی وطن کی صورت آلودہ لہو میں اس چمن کی صورت برداشت تو رب سے بھی نہ ہوتی ہوں گی یہ لاشیں ، یہ سسکیاں ، کفن کی...
  11. راشد ماہیؔ

    رباعی برائے اصلاح

    اساتذہ حضرات کی توجہ درکار ہے۔ دل بھی محرم از دلداری نہ رہا سر ہے پر اہلِ سرداری نہ رہا غیروں کے قدموں پہ چلا ہے ماہیؔ مسلم اپنے دیں کا پجاری نہ رہا
  12. محمد تابش صدیقی

    جوش رباعی: سن ہو گئے کان تو سماعت پائی

    سن ہو گئے کان تو سماعت پائی آنکھیں پتھرائیں تو بصارت پائی جب علم کے سب کھنگال ڈالے قلزم تب دولتِ عرفانِ جہالت پائی ٭٭٭ جوش ملیح آبادی
  13. محمد تابش صدیقی

    اوزانِ رباعی کے دو "فائدے"

    اللہ بھلا کرے ہمارے مرشد راحیل فاروق بھائی کا، جنہوں نے اوزانِ رباعی کے دو قاعدے بتا کر خاکسار کی مشکل آسان کر دی۔ اور یہ 2 قاعدے مجھ جیسے خوش فہم خواتین و حضرات (جو کہ اپنے آپ کو مستقبل کا کہنہ مشق اور استاد شاعر سمجھنا شروع ہو گئے تھے) کے لئے ایک جال ثابت ہوئے۔ جو صرف "2 قاعدے " پڑھ کر ہی...
  14. راحیل فاروق

    اوزانِ رباعی کے دو قاعدے

    رباعی اہلِ فارس کی ایجاد ہے جس کے لیے انھوں نے نہایت اہتمام سے چار نئے زحافات بھی ابداع کیے۔ جب، ہتم، زلل اور بتر۔ اس کے مستعمل ارکان دس ہیں اور ان کی ترتیب کے لیے "سبب پئے سبب است و وتد پئے وتد است" کا مصرع اصول کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ یہ قاعدہ یگانہؔ چنگیزی نے اردو میں غالباً پہلی مرتبہ...
  15. راحیل فاروق

    رباعی

    زمانۂِ طالبِ علمی کے دور کی ایک بیاض سے برآمد ہونے والی میری زندگی کی پہلی اور تاحال آخری رباعی: مقصودِ مساعی کو سمجھتے ہی نہیں اوزانِ سباعی کو سمجھتے ہی نہیں میں ہوں کہ مجھے صاف نہ کہنا آیا تم ہو کہ رباعی کو سمجھتے ہی نہیں! راحیلؔ فاروق ۲۰۰۶ء
  16. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعتیہ قطعات

    میرا یہ عقیدہ ہے بلا شائبۂ شک محدود نہیں ذکرِ نبیﷺ اہلِ زمیں تک ہے بزمِ ملائک میں سرِ عرش بھی چرچا فرمودۂ ربی ہے ’’ رفعنا لک ذکرک‘‘ عبد الحمید صدیقی (نظر لکھنوی)
  17. سید عاطف علی

    نویں سالگرہ محفل اورجملہ اہل ِ محفل کے لیے ایک رباعی بسلسلہ جشن ِ سالِ نہم

    رباعی اردو کی ہر ایک سائٹ ہے "محبوبہ "مری ملفوظہ و منطوقہ و مکتوبہ مری ہیں مخلص و بے لوث یہاں سب احباب بس محفل ِ اردو ہوئی "منکوحہ" مری
  18. محمد اسامہ سَرسَری

    اقبال قطعات و رباعیاتِ علامہ اقبال

    ہزاراں سال با فطرت نشستم بہ او پیوستم و از خود گسستم ولیکن سر گزشتم این سہ حرفست تراشیدم ، پرستیدم ، شکستم
  19. ڈاکٹر مشاہد رضوی

    امام احمد رضا کی ایک ایمان افروز رباعی

  20. ن

    رباعی: جب تک کہ نہ آیا تھا تہِ دامِ اجل

    جب تک کہ نہ آیا تھا تہِ دامِ اجل اس عقدہ کشائی میں رہا میں بے کل پر اس سے سوا کچھ نہ سمجھ میں آیا اک شعبدہ گر ہے کار فرمائے ازل
Top