رباعیات : کشمیر - فرحان محمد خان

رباعیات
دکھ درد و آلام کا مارا کشمیر
جلتی ہوئی جنت کا نظارہ کشمیر
لوٹا گیا جس کو ہر اک دور میں ہائے
ہے کربلِ ثانی بیچارا کشمیر
------------
دیتا ہے آج کل صدائیں کشمیر
گھیرے ہوئے ہیں کالی بلائیں کشمیر
شہ رگ کوئی کہتا ہے اٹوٹ انگ کوئی
اللہ کرے دونوں چھوڑ جائیں کشمیر
------------
فردوسِ زمیں اپنا دیارِ کشمیر
اللہ اللہ رے وہ بہارِ کشمیر
جنت نہیں کشمیر عطا ہو مالک
ہے خاکِ شفا مجھ کو غبارِ کشمیر
------------
فرحان محمد خان
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
جنت نہیں کشمیر عطا ہو مالک
ہے خاکِ شفا مجھ کو غبارِ کشمیر
فرحان ، ایسا تقابل کسی صورت بھی ٹھیک نہیں ۔ ایسی باتیں شاعری میں بھی نہیں کرنی چاہئیں ۔ کوئی کوئی گھڑی قبولیت کی بھی ہوتی ہے ۔ اللہ آپ کو جنت نصیب کرے اور کشمیر بھی عطا کرے۔ مولا شاد و آباد رکھے اور خوشیاں عطا فرمائے ! آمین ۔
 
آمین
آئندہ احتیاط کی کوشش کروں گا ان شاء اللہ
 
Top