رباعی

  1. محمد وارث

    چند تازہ رباعیاں، بلاگ کے حوالے سے

    صریرِ خامۂ وارث کو اس "نقار خانے" میں دو سال ہو گئے، اسی حوالے سے کچھ رباعیاں کل شام سے ذہن میں گردش کر رہی تھیں سو "جیسی ہیں جہاں ہیں" کی بنیاد پر لکھ رہا ہوں۔ ان رباعیوں میں اگر آپ کو دل برداشتہ اور قلم برداشتہ نظر آؤں تو مجھے انسان سمجھ کر معاف فرما دیں کہ "پتھّر نہیں ہوں میں"، اور کیا لکھوں...
  2. پ

    عمر خیام کی رباعی کا اردو روپ - تاثیر

    1 اب جاگ کہ شب کے ساغر میں سورج نے وہ پتھر مارا ہے جو مے تھی وہ سب بہہ نکلی ہے جو جام تھا پارا پارا ہے مشرق کا شکاری اٹھا ہے کرنوں کی کمندیں پھینکی ہیں اک پیچ میں قصر سکندر اک پیچ میں قصرِ دارا ہے 2 ہاں دیکھ کہ میخواروں کے من میں کیسی موج سمائی ہے شیشوں کو کیا ہے چورا چورا مے کو آگ...
  3. الف عین

    فراق ’روپ‘ رباعیات۔ فراق

    فراق گورکھپوری کی منتخب رباعیات پیش ہیں، ممکن ہے کہ کچھ وارث کے انتخاب میں بھی شامل ہوں، لیکن تلاش میں اس دھاگے کو ایک ایک صفحہ کر کے دیکھنا پڑے گا۔ اس لئے الگ سے یہاں دے رہا ہوں۔ وارث کو شاید یاد ہو گی کہ کون کون سی رباعیاں وہاں شامل نہیں، ان کو وہاں کاپی کر دیا جائے۔ ای بک میں بناؤں گا تو خود...
  4. ا

    نصیر الدین نصیر رباعیاتِ سید نصیر الدین نصیر

    دعائے شاعر یا رب میرا ذوق خوش قرینہ ہوجائے دریائے بلاغت کا سفینہ ہو جائے وہ زورِ بیاں بخش کہ میرا ہر شعر الفاظ و معانی کا مدینہ ہو جائے
  5. ا

    مشرقی ادبیات - سید نصیر الدین نصیر سے ایک گفتگو

    مشرقی ادبیات 1 مشرقی ادبیات 2 مشرقی ادبیات 3 امیر خسرو شعر و ادب
  6. محمد وارث

    اردو محفل کو سلام

    کل جو اردو محفل پر بہت پیار آیا تو کچھ اشعار قلم بند ہو گئے :) سو بصد احترام و عقیدت پیشِ خدمت ہیں: قطعہ محفِلِ اردو تجھے میرا سلام اے دِلِ اردو تجھے میرا سلام اس جہانِ برق، دل و جاں سوز میں تُو گِلِ اردو، تجھے میرا سلام قطعہ زینتِ اردو ہے تُو اور شان بھی رونقِ اردو ہے تُو اور جان بھی فرض...
  7. محمد وارث

    میری ایک رباعی

    اربابِ محفل کی خدمت میں اپنی ایک رباعی پیش کر رہا ہوں امید ہے اپنی رائے سے نوازیں گے۔ شکوہ بھی لبوں پر نہیں آتا ہمدَم آنکھیں بھی رہتی ہیں اکثر بے نَم مردم کُش یوں ہوا زمانے کا چلن اب دل بھی دھڑکتا ہے شاید کم کم
  8. محمد وارث

    میری پہلی رباعی

    معزز اراکینِ محفل، آپکی خدمت میں اپنی پہلی رباعی پیش کر رہا ہوں، امید ہے اپنی رائے سے نوازیں‌ گے. بکھرے ہوئے پھولوں کی کہانی سُن لے ہے چار دنوں کی زندِگانی سُن لے پیری میں تو ہوتے ہیں سبھی وقفِ عشق کرتا ہے خراب کیوں جوانی، سُن لے
Top