میری پہلی رباعی

محمد وارث

لائبریرین
معزز اراکینِ محفل، آپکی خدمت میں اپنی پہلی رباعی پیش کر رہا ہوں، امید ہے اپنی رائے سے نوازیں‌ گے.

بکھرے ہوئے پھولوں کی کہانی سُن لے
ہے چار دنوں کی زندِگانی سُن لے
پیری میں تو ہوتے ہیں سبھی وقفِ عشق
کرتا ہے خراب کیوں جوانی، سُن لے
 
جیہ

وارث بہت اچھی رباعی ہے. مگر یہ مصرعہ سمجھ میں نہیں آیا.

پیری میں تو ہوتے ہیں سبھی وقفِ عشق

ہم نے تو سنا تھا کہ لوگ جوانی وقف عشق کر دیتے ہیں . اور پیری میں میں بقول غالب

دمِ واپسیں بر سر راہ ہے
عزیزو اب اللہ ہی اللہ ہے
:eek:
 
بہت شکریہ آپ کا.

آپ نے بالکل صحیح مقام سے پکڑا ہے اس رباعی کو، کہ جوانی کو وقف عشق کرنے والوں کے بارے میں‌ اب صرف سنا ہی جاتا ہے، اور اسی چیز کی کمی ہے شاید میری اپنی زندگی میں‌ بھی.
 
جیہ

لائبریرین
وہ تو ٹھیک ہے مگر اللہ کرے آپ پر وہ مقام نہ آئے

عشق نے غالب نکما کردیا
ورنہ ہم بھی آدمی تھے کام کے
 
محمد وارث

لائبریرین
وہ تو ٹھیک ہے مگر اللہ کرے آپ پر وہ مقام نہ آئے

عشق نے غالب نکما کردیا
ورنہ ہم بھی آدمی تھے کام کے

یہ بھی لگتا ہے غالب کا بڑھاپے کا شعر ہے ورنہ دیکھیے گا ذرا

عشق سے طبیعت نے زیست کا مزا پایا
درد کی دوا پائی، دردِ بے دوا پایا
 
جیہ

لائبریرین
مگر اسی نے تو کہا تھا جوانی میں

بلبل کے کاروبار پہ ہیں خندہ ہائے گل
کہتے ہیں جس کو عشق خلل ہے دماغ کا
 
محمد وارث

لائبریرین
اچھا واقعی، تو پھر یہ شعر لڑکپن کا لگتا ہے

دھمکی میں‌ مر گیا جو نہ بابِ نبرد تھا
عشق نبرد پیشہ طلب گارِ مرد تھا
 
جیہ

لائبریرین
بالکل لڑکپن کا شعر ہے کیوں کہ یہ نسخہ حمیدیہ میں موجود ہے جو 1828 میں چھپی تھی
 
جیہ

لائبریرین
سسر جی اب آپ سے کیا کہوں بقول غالب

غیر کو یارب وہ کیوں کر منعِ گستاخی کرے
گر حیا بھی اس کو آتی ہے تو شرما جائے ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
بالکل لڑکپن کا شعر ہے کیوں کہ یہ نسخہ حمیدیہ میں موجود ہے جو 1828 میں چھپی تھی

ویسے جتنی قبلہ نے عمر پائی، اس لحاظ سے پچیس، تیس برس کی عمر لڑکپن ہی بنتی ہے :)

ایک قتیلِ غالب ہیں پروفیسر Frances Pritchett
انہوں‌ نے بہت خوب کام کیا ہے کہ غالب پہ، نہ صرف غالب کی شرحیں‌ اکھٹی کر دی ہیں بلکہ ہر غزل کی تاریخ بھی مستند حوالوں‌ سے بیان کر دی ہے. اور غالب کے دیوان کی بحور بھی بیان کردی ہیں. یقینا بہت سارے احباب نے یہ کام دیکھا ہوگا.

http://www.columbia.edu/itc/mealac/pritchett/00ghalib/index.html

ایک اور تھے قتیلِ غالب، شیخ محمد اکرام صاحب، "کوثر" سیریز والے، انہوں‌ نے ایک دیوانِ غالب مرتب کیا ہوا ہے "ارمغانِ غالب" روایتی ترتیب کی بجائے تاریخی ترتیب سے. واہ، واہ کیسے کیسے عشاق ہیں غالب کے .....

گر کیا ناصح نے ہم کو قید، اچھا یوں سہی
یہ جنونِ عشق کے انداز چھٹ جاویں‌ گے کیا
 
یہ سائٹ میں نے دیکھی ہے سرسری، اب غور سے دیکھوں گی.
شیخ محد اکرام کی حیات غالب میرے پاس ہے مگر اس دیوان کے بارے میں اب سنا جو اس نے مرتب کیا ہے. ویسے ان کی بہترین کتاب تو آب کوثر، موج کوثر اور رود کوثر سیریز ہے. میرے پاس ہیں تینوں،

وارث آپ نے انیس ناگی کی یہ کتاب پڑھی ہے؟ غالب ایک شاعر، ایک اداکار.. میری رائے تو یہ ہے کہ اس نے منفی ذہن نے یہ کتاب لکھی ہے. آپ کی کیا رائے ہے؟
 
فہیم

لائبریرین
ویسے غالب صاحب نے کتنی عمر پائی تھی

اور ایک اندازے کے مطابق کتنے شعر کہے ہونگے
 
Top