فرحان محمد خان
محفلین
رباعی
کچھ کہہ نہیں پاتا تو غزل کہتا ہوں
چُپ رہ نہیں پاتا تو غزل کہتا ہوں
احساس عجیب شے ہے دنیا والو !
جب سہہ نہیں پاتا تو غزل کہتا ہوں
---------------
رباعی
کب تک رہے گی یوں ہی وطن کی صورت
آلودہ لہو میں اس چمن کی صورت
برداشت تو رب سے بھی نہ ہوتی ہوں گی
یہ لاشیں ، یہ سسکیاں ، کفن کی صورت
فرحان محمد خان
آخری تدوین: